بیس باورچی خانے دیہاتی ٹچ کے ساتھ

Farheen Farheen
Jd. Marajoara, Tikkanen arquitetura Tikkanen arquitetura Kitchen
Loading admin actions …

دیہاتی باورچی خانے چھوٹے گھروں کے لیئے ، جاری رکھیئے

دیہاتی انداز گھروں کے اسٹائل میں سے مشہور ہے کیونکہ اس میں سب سے قدرتی رنگ اور میٹریل استعمال کیئے جاتے ہیں۔ لکڑی بیس ہے، اسلیئے یہ بہت آرام دہ ہوتا ہے، اس سے ماحول بہت آرام دہ رہتا ہے۔

ہم آج آپکو بیس دیہاتی باورچی خانوں کے ڈیزائن دکھائیں گے، جو کہ چھوٹے گھروں کے لیئے ہی بنے ہیں

۱۔ کرافٹس

اس باورچی خانے کو ہاتھ سے بنے میٹریلز سے سجایا گیا ہے تاکہ اس میں دیہاتی رنگ نمایاں ہوجائے۔ مٹی کی بنی ہوئی اشیا کو ترجیح دیں تاکہ دیہاتی رنگ نمایاں ہوں

۲۔ٹائلیں

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، دیہاتی باورچی خانوں کو سیرامک ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔ یہ جمالیاتی حسن کو نمایاں کرتا ہے

۳۔ تھوڑی سی فیلڈ

دیہی باورچی خانے کو بنانے کے لیئے اسکی خصوصیات کو سمجھنا ضروری ہے۔ اسکے فرنیچر نے اس میں بہت زیادہ حسن شامل کیا گیا ہے۔

۴۔آپکا فرنیچر

دیہاتی فرنیچر کا اصل حسن اسکے پرانے فرنیچر میں ہوتا ہے۔ اسلیئے جگہ کو مختلف اقسام کے میزوں ، کیبنٹس اور کرسیوں سے سجایا گیا ہے۔ جو کہ سجاوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کارآمد بھی ہیں

۵۔ صرف دیواریں

دیہاتی باورچی خانے میں قدرتی میٹریل کی بھرمار ہوتی  ہے ۔ لکڑی اس میں مرکزی میٹریل ہوتی ہے لیکن پتھر، اینٹیں وغیرہ بھی دیواروں کے لیئے استعمال کی جاتی ہیں جو کہ اسکے جمالیاتی حسن کو مزید بڑھاتی ہیں

۶۔لیمپ

لیمپوں کے لیئے آپ لٹکنے والے لیمپ استعمال کرسکتے ہیں جو کہ باورچی خانے کے جمالیاتی حسن کو مزید بڑھاتے ہیں

۷۔ رنگوں کی طاقت

تاہم دیہاتی باورچی خانے میں ہلکے رنگ استعمال ہوتے ہیں لیکن موجودہ فیشن کے حساب سے گہرے رنگ بھی کمال لگتے ہیں

۸۔ جدید دیہاتی رنگوں کے ساتھ

یہ ڈیزائن دیہاتی باورچی خانے کے حساب سے ذرا جدید ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دیہاتی کے ساتھ جدید کا تھوڑا ٹچ ہے

۹۔خالی

دیہاتی باورچی خانے کی سب سے اہم بات اسکی خوبصورت روشنی اور  رنگ ٹون  ہوتی ہے۔ اسکے لیئے سفید سب سے اچھا ہے اور اسکے ساتھ ماربل کا امتزاج کر کہ آپ ایک اچھی دیہاتی وضع دے سکتے ہیں

۱۰۔رومانوی

بہت ساری روشنی، سامنے کا پھولوں والا پیٹرن ، ٹائلیں اور بہت ساری روشنی باورچی خانے کو ایک رومانوی جگہ بناتی ہیں

۱۱۔ ہلکا اور تروتازہ

دیہاتی وضع کبھی کبھار بہت بھاری وضع دیتی ہے لیکن اس تصویر میں دکھائے گئے باورچی خانے کو ہلکے رنگوں سے تیار گیا گیا ہے جسکی وجہ سے یہ بہت ہلکا اور تروتازہ لگ رہاہے۔ اس میں کیبنٹس پر لکڑی استعمال کی گئی ہے لیکن اسکا رنگ ہلکا رکھا گیا ہے۔ کمرے میں موجود ٹائلیں ماحول کو مزید چمکدار اور روشن بناتی ہیں

۱۲۔ ٹکڑوں کوملانا

دیہاتی وضع کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اسکے ساتھ بہت سارے امتزاج ملا اسکتے ہیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دیہاتی وضع کے ساتھ جدید ٹکڑوں کو ملایا گیا ہے ۔ باورچی خانہ کتنا شاندار لگ رہا ہے

۱۳۔ایک جیسا

دیہاتی باورچی خانے کو ڈیزائن دینے کے لیئے اس میں قدرتی میٹریلز کا ہونا ضروری ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوسکے تو آپ جدید میٹریل کے ساتھ اسکا امتزاج بنا سکتے ہیں

۱۴۔ فرش کے ساتھ بھی ایسا کریں

آپ فرش پر بھی قدرتی میٹریل لگا سکتے ہیں جیسے کہ سیرامک ٹائلز جو کہ ذرا سستا ہوتے ہیں

۱۵۔ ایک بار

Casa Itmon, IURO IURO Modern kitchen

حتیٰ کہ یہ چھوٹے باورچی خانوں کے لیئے ہے لیکن یہ بار والا آئیڈیا کہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یہ گھر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خاندانی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے

۱۶۔ایک چھوٹا باورچی خانہ، جگہ کا اچھا استعمال

تمام باورچی خانوں میں اسٹوریج اسپیس کی بہت ضرورت ہوتی ہے اسلیئے اس میں بہت اعلیٰ کیبنٹس اور الماریاں بنائی گئی ہیں انکا رنگ ہلکا رکھا گیا ہے جس سے چمک اور روشنی پیدا ہوتی ہے

۱۷۔ہر جگہ لکڑی

لکڑی سجاوٹ کے لیئے بھی استعمال ہوسکتی ہے خاص طور پر جب گھر چھوٹا ہو تو یہ آرام کا احساس جگاتی ہے

۱۸۔لامحدود

سماجی تعلقات کے لیئے یہ گھر بہت بہتر ہے اس میں  باورچی خانے میں بھی مختلف بناوٹوں اور سجاوٹوں کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی گھر کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے

۱۹۔رنگ

دیہاتی باورچی خانوں میں قدرتی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے کہ ہرا اور زمینی رنگ دیواروں پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ رنگ آپ مختلف سجاوٹوں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں

۲۰۔ آپ کے گھر کے لیئے آئیڈیل

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دیہاتی انداز گھر میں آرام اور سکون مہیا کرتا ہے۔ بہت شاندار اور خوبصورت اسٹائل۔

کیا آپ کو چھوٹے دیہاتی باورچی خانے پسند آئے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine