اپنےگھر کو سٹائل کے ساتھ کچھ شاندار آئیڈیاز کے ساتھ تقسیم کریں۔جو کہ آپ کی سادہ ، چھوٹے اور جدید اپارٹمنٹ کی سجاوٹ پر اثر اندازنہ ھوں۔ یہ 7 سنسنی خیز تجاویز اور طریقے آپ کے داخلی حصے میں خوبصورت اضافے کے ساتھ زبردست اور تخلیقی ہیں،اس بات کی یقین دہانی کے ساتھ کہ آپکی جگہ منظم اور فعال ھے۔چلیں آپ کے گھر کو خوبصورت انداز میں تقسیم کرنے کی ان متاثر کن تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ٹہنیوں کی مدد سے ایک شاندار اور کشادہ غسل خانہ کو تقسیم کرنے کا بہترین طریقہ ھے۔خاص کر کمرے سے ملحقہ غسل خانہ جہاں رازداری انتہائی اھمیت کی حامل ھوتی ھے۔
پردے ضروری پرائویسی مہیا کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اگر آواز سے پاک جگہ کا تقاضہ ھے تو یہ آئیڈیا آپ کے لئے صحیح نہیں ھے۔
آپ کے جگہ کی تقسیم کو ٹھوس بناوٹ کی ضرورت نہیں رہے گی، یہ لکڑی کی تقسیم خاص کر تمام سفید کمروں کی سجاوٹ کے طور پر ایک ماہرانہ متبادل ھے۔
اپنے گھر کے آزادانہ ماحول اور ترتیب پر اثر انداز ھوئے بغیر اپنے فرنیچر کو علیحدہ جگہ کے طور پر استعمال کریں۔ یہ تقسیم کسی بھی چیز جیسے صوفہ کے ساتھ سائڈ ٹیبل یا صرف ایک الماری سے بھی ھو سکتی ھے۔
شیشے کے دروازے ایک آرام دہ خوابگاہ کے لئے مثالی خصوصیت کے حامل ھوتے ہیں۔ اور بہت تیزی سے ایک سست غسل خانے کو خوشگوار جگہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
ایک خوبصورت تقسیم میں ایک شاندار شیلف شامل کر کے، آپ کو تمام کتابوں اور اشیا کو ایک دلکش سٹائل میں ذخیرہ کرنے کی جگہ مل جائے گی۔ یہ بالا خانہ کی بہتری کے لئے شاندار تجویز ھے اور اضافی گھریلو دفتر یا خواب گاہ کے لئے انتہائی ضروری ھو سکتا ھے۔