خاندان کے لیے بنایا گیا بہترین بیرونی جگہ کا مالک گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Schiebe-Dreh-System SF 25, SUNFLEX Aluminiumsysteme GmbH SUNFLEX Aluminiumsysteme GmbH Patios
Loading admin actions …

گھر کی بیرونی نشست گاہوں کی اہمیت سے ہم سب واقف ہیں۔ نہ صرف انہیں منظم اور صاف رکھنا بیرونی حصے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ باہری حصے کو اندرونی حصے کے ساتھ ضم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں، چاہے آپ کوئی کھڑکی کھولیں یا شیشے سے بنا دروازہ ایک طرف سرکائیں، تازہ ہوا کا جھونکا اور باغ کا منظر سامنے ہونا آپ کی ضرورت ہے، خاص کر پاکستان جیسے ملک میں جہاں اچھی خاصی گرمی پڑتی ہے۔ 

اسی لیے ہمیں لگتا ہے کہ آج کی ہومی فائی 360° کی دریافت آپ کے لیے بہترین گھر ثابت ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ اِس میں خوبصورت ماحول بنانے کے لیے ایک نفاست سے تراشیدہ باغ موجود ہے۔  

چلیے دیکھتے ہیں۔

بیرونی حصہ

یہ اِس طرف سے کتنا حسین نظر آتا ہے! قدیم اور دیہی اندازِ کا بہترین امتزاج پیش کرتا یہ بیرونی حصہ آپ کو اندر بلانے کے لیے بے تاب نظر آتا ہے۔ ظاہر ہے یہ زیادہ تر اِس کے کناروں پر لگاے گئے شیشے کی مدد سے ممکن ہو پایا ہے، جو ہمیں اندر کے منظر کی جھلک دکھاتے ہیں۔

کھلنے کے بعد

یاد ہے ہم نے تازہ ہوا کے بارے میں کیا کہا تھا؟ یہ گھر اس میں کوئی کمی نہیں چھوڑتا۔ دیکھئے کہ یہ شیشے کا دروازہ کتنے شاندار اندازِ میں مڑ کر ایک طرف ہو جاتا ہے اور اندرونی و بیرونی حصوں کو ایک کر دیتا ہے۔ 

کیا آپ کو کسی معمار یا باغبان کی ضرورت ہے؟ یا بڑھئی یا کچن کی منصوبہ بندی کرنے والے کی؟ ہماری پِیشہ وروں کی فہرست آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

دلکش کھانے کی جگہ

دیکھئے کہ شیشے کے دروازے کھلنے کے بعد یہ کھانے کا کمرہ کس طرح بیرونی حصے سے گُھل مل جاتا ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ بارش ہو یا بادل، آپ کی سماجی مصروفیت میں فرق نہیں آئے گا۔

بند کرنے کے بعد

ظاہر ہے کہ باہر کی طرف ہر کھڑکی دروازہ کو کسی نہ کسی وقت بند کرنا پڑے گا، خاص کر پرائیویسی اور حفاظت کے لیے۔ اور صرف ایک بٹن دبانے سے یہ سرکنے والے خوشنما دروازے واپس اپنی جگہ پر آ کر اندرونی حصے کو بیرونی حصے سے الگ کر دیتے ہیں۔ 

اِس بیرونی حصے میں استعمال کردہ مواد کے مجموعے پر نظر ڈالئے: لکڑی کے تختے، دیہی سرخ رنگ کے کھلی اینٹیں، اور قدرتی پتھر جو باہر کی طرف موجود حفاظتی دیوار بناتا ہے۔ اور ابھی تو ہم نے اِس سرسبز اور ترو تازہ باغ کی بات ہی نہیں کی۔  

گھر سے باہر ملنے جلنے کے لیے بہترین جگہ!

روشن باریکیاں

اپنے سفر کے اِخْتِتام سے پہلے اِس گھر پر ایک آخری نظر ڈالئے اور دیکھئے کہ بیرونی حصے میں تنصیب کردہ روشنیاں کس طرح اسے رات کے وقت روشن کر دیتی ہیں، اور اِس اینٹوں سے بنی دیواروں کو ایک نرم چمک عطا کرتی ہیں۔ اور اندر موجود مصنوعی روشنیوں کی وجہ سے ہم اب بھی فرنیچر اور اندرونی سجاوٹ کا منظر دیکھ سکتے ہیں۔ 

یہ دیکھنا مت بھولیے: ایک ذہین ڈیزائن ٹیم کے تیار کردہ ۴ اپارٹمنٹ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine