بغیر دیواروں والی جگہیں تقسیم کرنے کے لیے 12 انتخابات

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Modern windows & doors
Loading admin actions …

نئے وقتوں میں جگہوں کو جوڑنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور کچن سے جڑے لاؤنج یا ڈائننگ نے بہت سے دل جیتے ہیں۔ پھر بھی بہت سی جڑی ہوئی جگہوں کو کسی نہ کسی وقت پرائیویسی کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

مضبوط دیواریں، حو گھر کے ٹکڑے کر دیں، اس کی روشنی ختم کر دیں اور کبھی غائب نہ ہو سکیں، کھڑی کئے بغیر یہ کیسے ممکن ہے؟۔ ایسی ہلکی اور ہٹائی جا سکنے والی تقسیموں کی کوئی کمی نہیں ہے جو ماحول کو ضرورت کے مطابق پرائیویسی فراہم کریں۔ جیسا کہ کھلی لکڑی کے ڈھانچے، لکڑی یا شیشے کے شیلف، شیشے یا لوہے کے ستون، کپڑا یا مڑنے والے بلائنڈز، کاؤنٹر، عمودی باغ، سیڑھیوں کی ریلنگ اور آتشدان بھی۔ 

یہ متبادل جانیں اور اپنے گھر کی جگہوں کی منصوبہ بندی ایسے کریں کہ یہ آپ کو تمام ممکن ماحول فراہم کریں۔

1۔ بےترتیب لکڑی کی تقسیم

اس تصویر میں لکڑی کی تقسیم داخلی دروازے اور اندرونی حصے کے درمیان ایک اسکرین کا کام کرتی ہے، جس سے گھر کی پرائیویسی قائم رہتی ہے۔ تقسیم کا مرکزی عنصر اس کے بے ترتیب خانے ہیں جو حرکت پیدا کرتے ہیں۔ اس کے درمیان موجود جگہ داخلے او واضح کرتی ہے جس سے اس تقسیم کا اثر کم ہو جاتا ہے۔

2۔ غیر متناسب کھلا شیلف

ایک عملی اور سجاوٹی تقسیم دو جگہوں کے درمیان رکھا گيا ایک کھلا شیلف ہے۔ تصویر میں دکھایا گيا شیلف مکمل سفید ہے جس سے یہ ہلکا نظر آتا ہے اور اس میں غیر متناسب خانے ہیں جو جگہ کو حرکت فراہم کرتے ہیں۔ یہ شیلف سجاوٹی سامان رکھنے کے کام آ سکتے ہیں اور تقسیم کی جانے والی جگہوں کا منظر بھی کسی حد تک چھپا دیں گے۔

3۔ علیحدہ اور گرم رکھنے کے لیے آتش دان

دو جگہوں کے درمیان آتش دان لگانے کے دو مقاصد ہوتے ہیں – الگ کرنا اور گرم رکھنا۔ دو کمروں کو ایک بڑے کمرے میں اکٹھا کرنے کے علاوہ درمیان میں لگایا گيا آتش دان سب جگہ حرارت پہنچاتا ہے۔ یہ ٹھنڈے علاقوں کے لیے بہترین ہے جہاں توانائی کا استعمال زیادہ عام ہے۔

4۔ چھپانے والے پردے

اس تصویر میں ہلکے اور بہتے پردے ضرورت کے وقت کچن چھپانے کا ایک سادہ اور عمدہ طریقہ ہیں۔ یہ حسین ہیں اور لگانے میں آسان ہے۔ جگہوں کے درمیان رابطے کو آسان بناتے ہیں اور خوبصورتی بھی لے آتے ہیں۔

5۔ رولر بلائنڈز

جگہوں کو علیحدہ کرنے کا ایک آسان اور عملی راستہ رولر بلائنڈز ہیں۔ یہ بہت سے رنگوں اور ڈیزائنز میں دستیاب ہیں اور دونوں طرف آرٹ یا سادہ سجاوٹ کا اضافہ کرتے ہیں۔ اس تصویر میں سبز اور پیلے شٹر درمیانے رنگوں اور ہلکی لکڑی والے کچن کو زندگی بخشتے ہیں۔

6۔ کام کرنے کے بینچ

دو الگ الگ کمروں کے علاوہ، کسی ایک کمرے کو بھی دو حصوں میں تقسیم کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جیسا کہ خواب گاہ۔ اس تصویر میں ایک کام کرنے والا بینچ باقی کمرے کے لیے ایک اسکرین کا کام دیتا ہے اور داخل ہونے والوں کے لیے راستہ سا بناتا ہے۔

7۔ شیشے کا شیلف

ایک نہایت پراثر متبادل شیشے کا شیلف ہے جو اس تصویر کی طرح لاؤنج کو گھر کے دوسرے حصوں میں لے جاتی راہ داری سے علیحدہ کرتا ہے۔ لوہے کے ڈھانچے اور لکڑی کے شیلف کے ساتھ کہ شیشے کی شفافیت دیتا ہے اور ہلکے پن کے ساتھ جگہوں کو علیحدہ کر دیتا ہے۔

8۔ سیدھی لکڑی کی حد

اس تصویر میں لکڑی کی تقسیم واپس آئی ہے مگر یہ متناسب ٹکڑوں میں بٹے تختوں پر مشتمل ہے جو اسے سیدھی ساخت دیتا ہے۔ اس کے کھلے حصے مکمل طور پر منظر نہیں چھپاتے اور اسکرین بناتے ہیں۔

9۔ عمودی باغ

دو جگہیں تقسیم کرنے کا ایک خوشگوار طریقہ پودے لگانا ہے جو جگہ کو رنگوں، تازگی اور زندگی سے بھر دیں۔ اس تصویر میں ایک خاص لکڑی کا فرنیچر مختلف پودوں سے بنایا گیا ہے۔ ایک عام شیلف سے بھی یہی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

10۔ شیشے اور لوہے کی دیوار

جب کمروں کا منظر ہٹانا نہ ہو تو یہ لوہے کے ڈھانچے والی شیشے کی دیوار صنعتی انداز کی ایک جدید تقسیم بناتی ہے جو کچن اور لاؤنج یا ڈائننگ کے درمیان دلچسپ نظر آتی ہے۔

11۔ فنکارانہ تقسیم

کبھی کبھار تقسیم صرف جمالیات کے لیے ہوتی ہے۔ اس تصویر میں سیڑھیوں کی ریلنگ پر لوہا لگا ہے جو لاؤنج کے لیے ایک فنکارانہ تقسیم کا کام دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سیڈھیاں چھپا کر پرائیویسی بڑھاتی ہے۔

12۔ سرکنے والے دروازوں کے لیے

ہم جانتے ہیں کہ پردے ایک اچھی تقسیم ہیں مگر سرکنے والے دروازے بھی بہت سے مختلف اندازوں میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یہ ہموار یا کھردری لکڑی کے، شیشے یا لوہے کے، سادہ یا رنگین، سنگل یا ڈبل ڈور اور بہت سے اور ممکنات میں سے ایک ہو سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: 15 جدید، حسین اور سستے گھروں کے تعمیراتی منصوبے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine