چیزیں جو کہ باورچی خانے سے غائب ہوجانی چاہیں

Farheen Farheen
Jane Foster Range, MAKE International MAKE International Kitchen
Loading admin actions …

خالی بوتلیں،مختلف رنگوں کے کپ، پرانے کپڑے ---- کیا یہ آپکو سنا سنا لگ رہا ہے؟ اگر آپکا جواب ہاں ہے تو یہ مضمون آپ کے لیئے ہے۔ بہت سے باورچی خانوں میں آپکو مندرجہ ذیل اشیا میں سے کوئی نہ کوئی ملے گی: بچی ہوئی اشیا، کبھی نہ استعمال ہونے والے برتن، خالی پلاسٹک سے شاپر اور کھانا پکانے کی کتابیں جو آپ نے خریدی ضرور ہیں لیکن پڑھی کبھی نہیں۔ تو نتیجہ کیا ہے؟ایک مکمل افراتفری۔ یہ لسٹ ہے ان اشیا کی جو آپ کے باورچی خانے میں نہیں ہونی چاہیں

۱۔ کھانا پکانے کی کتابیں

چلیں حقیقت پسند بنتے ہیں، اب کوئی بھی کھانے بنانے کے لیئے کتابوں کا استعمال نہیں کرتا۔ ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کرلی ہے اور آبکو ہر ترکیب انٹرنیٹ پر مل سکتی ہے۔ اگر آپ کسی دن چاکلیٹ کیک بنانا چاہتے ہیں تو صرف اپنا انٹرنیٹ چلائیں اور ترکیب نکال لیں۔ تو باورچی خانے کی جگہ کا استعمال کیوں کرنا جب کہ آپ اس جگہ کو کسی اور کام کے لیئے استعمال کرسکتے ہیں۔

۲۔رنگ برنگے کپ

رنگ برنگے کپ بہت بھلے محسوس ہوتے ہیں۔ لیکن ہم سب کا ایسا دوست ضرور ہوتا ہے جو جب بھی کسی سفر سے واپس آتا ہے ہمارے لیئے ادھر کا ایک پرنٹڈ کپ ضرور لاتا ہے۔ بہت جلد،آپکو احساس ہوگا کہ آپ کے پاس ہر رنگ ، شکل کا کپ موجود ہے۔ہر کسی کی پسند ایک جیسی ہوتی ہے ، مطلب عملی طور پر ایک ہی کپ کافی ہے۔ تو ان میں آدھے کبھی استعمال نہیں ہوتے لیکن صرف جگہ گھیرتے ہیں

۳۔ری سائیکلنگ بیگ

ری سائیکلنگ بیگ کسی شک کے بغیر بہت کارآمد ہوتے ہیں اور ماحول دوست بھی۔لیکن ہم میں سے کتنوں کو انکی واقعی ضرورت ہوتی ہے؟ ایک بار میں ایک یا دو بیگ رکھیں نا کہ گھر میں بیگ کی دکان لگا لیں

۴۔بچی ہوئی چیزیں

کھانے کو پھیکنا غریب کی توہین ہوتی ہے لیکن ہم اکثر ایسا کرتے ہیں۔ اسکا بہترین حل یہ ہے کہ آپ دیکھ کر کھانا بنائیں یا اگر آرڈر کررہے تو بھی دیکھ کر کریں کہ آپ کتنے لوگ ہیں اور آپکو کتنی بھوک ہے۔

۵۔پرانے کپڑے

اگر باورچی خانے میں داخل ہوتے ہی جو پہلی چیز آپ دیکھیں وہ گندے اور پرانے کپڑے ہوں جن میں بےجا سوراخ ہوں تو یقینا آپکو بہت برا لگے گا۔ انکو ترتیب دیں اور پرانے کپڑوں کو وقت کے ساتھ ساتھ پھینکتے رہیں تاکہ ماحول ساتھ رہے اور باورچی خانے میں مختلف قسم پرنٹ اور پیٹرن والے کپڑے استعمال کریں تاکہ باورچی خانہ تھوڑا رنگین لگے۔

۶۔پلاسٹک کے تھیلے

آپ کو اپنے گھر میں اتنے خالی شاپروں کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ آپ کے گھر میں پہلے سے ہی ری سائیکلنگ بیگ اور دوسرے شاپر موجود ہوں۔ بہت سارے شاپر جمع کر کے باورچی خانے کے کونے میں رکھنے سے باورچی خانہ مزید گندا لگ سکتا ہے۔

۷۔زائد باورچی خانے کی مصنوعات

باورچی خانے میں کچھ مصنوعات ایسی ہوتی ہیں جنکو ہم بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ کٹر، بلینڈرز۔۔ یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں ۔ لیکن ایک بات سچ سچ بتائیں کہ آپکو انکی ضرورت ہے؟؟یا پھر یہ صرف زائد ہیں

۸۔باورچی خانے کی چھریوں کے سیٹ

باورچی خانے میں چھریاں کارآمد ہوتیں ہیں اس میں کوئی شک نہیں ۔ لیکن سچ میں ، کتنی؟؟ ہر ٹرینڈ کی چھریاں خریدنے کا کوئی فائدہ نہیں یہ صرف جگہ گھیرتی اور باورچی خانے کو بھرتی ہیں .صرف وہی چیز لیں جسکی آپکو اصل میں ضرورت ہو۔

۹۔کینز، جارز اور ڈبے

کھانے کی اصل پیکنگ رکھنا اچھی بات ہے لیکن انکو صاف رکھنا بہت ضرروی ہے۔ جب ان کے اندر سےخوراک ختم ہوجائے تو انکو الماری میں سجا کہ مت رکھیں انکو پھینک دیں تاکہ الماری میں نئی اشیا کے لیئے جگہ بن سکے۔

۱۰۔پلاسٹک کے ڈبے

پلاسٹک کے ڈبے باورچی خانے کی ترتیب خراب کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپکو لگتا ہے کہ آپکو جلد یا بدیر انکی ضرورت پڑے گی اسلیئے آپ انکو تمام سائز میں خرید لیتے ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ آپکو احساس ہوگا کہ آپکی شاپنگ بےکار ہے اسلیئے وہی خریدیں جسکی آپکو ضرورت ہے

۱۱۔ایک فریج جو ایک نوٹ پیڈ لگتا ہے

اپنے فریج کو ایک نوٹ پیڈ میں تبدیل کرنے سے گریز کریں۔ فریج کے اوپر ضرورت سے زیادہ نوٹس ، مقناطیس لگانے سے گریز کریں

۱۲۔ تراکیب جو آپ نے کبھی نہیں بنائیں

جیسا کہ پہلے بتا دیا ہے کہ آپکو اب مزید کوکنگ بکس کی ضرورت نہیں ہے اسلیئے ایسی کوئِی تراکیب بھی سنھبال نہ رکھیں جو کہ کبھی نہیں بننے کی۔

۱۳۔پانی کی پوتلیں

پانی ، ظاہر ہے بوتلون میں رکھا جاتا ہے لیکن انکو آدھا بھرا ہوا نہ چھوڑیں۔ پہلے ایک بوتل کو ختم کریں پھر دوسری شروع کریں

ایک صاف اور منظم باورچی خانے کے لیئے یہ مضمون پڑھیں: ہمارے اسٹور پر آئیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine