کھانے کے میز اورکرسیوں کے جدید ترین رجحانات اور ہمارا انتخاب

Amjad Ali Amjad Ali
Residência MV praia, Maria Christina Rinaldi Arquitetos Maria Christina Rinaldi Arquitetos Eclectic style dining room
Loading admin actions …

کھانے کےمیز اورکرسیوں کا انتخاب توجہ طلب اور حساس معاملہ ہے۔ ڈايننگ ٹیبل اورکرسیاں مہمانوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں اور تمام ترفرنیچر سے زیادہ مضبوط اور پايدارہونا چاہيے کیوں کہ انکا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اہل خانہ کے ليے کھانے کے میز اورکرسیوں کے انتخاب سے پہلے کن ضروریات اور امورکا خیال رکھنا چاہيے اور کن چیزوں سے بچنا چاہيے؟ اس مضمون میں ہم آپ کو دیں گے مفید اور کارآمدآيیڈیاز اور مشورے۔

خوابوں کا گھر

اگرآپ کی چھوٹی سی دنیا کوخوابوں کا گھرمیسر ہے اور خوش قسمتی سے اس میں ایک عددباغیچہ بھی ہے تو شیشے کے میز کو درخت کے تنے کی شکل والے سٹینڈ پرسجايں اورباغ کے پس منظر میں رکھنا نہ بھولیں۔

رنگین آپ کے خیالوں کی طرح

صوفوں سے مزين کھانے کے زیرمشاہدہ میز سے گھر کے اس گوشے کو کارآمد بنایا گیا ہے۔ جن پرروشنی کا خوبصورت انتظام مزید آفادیت کا باعث ہے۔

مثالی ذوق اورانتظام

رنگین اورشاندارقالین کے ساتھ خوبصورت کرسیوں کے جھرمٹ میں سرخ لکڑی کا یہ ڈايننگ ٹیبل خوبصورت باغ اور کھلی فضا کے پس منظرمیں عجیب جلوہ دکھاتا نظر آرہا ہے۔

شیشے کا گھر

شیشے کے میز اب ایک عام روایت بن چکے ہیں۔ جنکی صفايی بھی آسان ہوتی ہے اور جگہ بھی کم گھرتے ہیں۔ جبکہ انکی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہوتی ہے۔ شیشے کے برتن ان پرکافی اچھے لگتے ہیں۔

باکفایت

ایک اوسط خاندان کے ليے کم خرچ میں ایک سادہ اور باوقارڈایننگ ٹیبل اورکرسیوں کاایک انداز اس تصویر میں نماياں ہے۔

دسترخوان کی فراخی

ایک بڑے اور روایتی خاندان کے ليے معاون روشنیوں کے ساتھ بڑے میز اورمتناسب کرسیوںکے انتظام کا نمايندہ منظرآپکے سامنے ہے۔ 

سادگی رنگوں کے ساتھ

دیواروں کے پینٹ کے ساتھ ہم آہنگ فرنیچر اور اس امتزاج کے ليے کی گيی تگ ودوکبھی ضايع نہيں جاتی۔ اس منظرمیں کھانے کے میز کے ساتھ لگی کرسیوں اوردیوارکے گہرے نیلے رنگ کا امتزاج ایک تعمیری پیغام کا مظہر ہے۔

بچوں کا ڈايننگ ٹیبل

طلبہ اور بچے رنگوں اورکھیل کھود میں سیکھنے کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ اس مثال میں بچوں کے ليے ڈايننگ ٹیبل اورکرسیاں سجايی گيی ہیں جو اپنے پس منظرکے لحاظ سے کھانے پینے کو بچوں کے ليے دلچسپ بنانے کی ایک کاوش ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine