اینٹوں سے باربی کیو بنانا – قدم بہ قدم

Resham Ejaz Resham Ejaz
FABRILOR CHIMENEAS, FABRILOR IBERICA FABRILOR IBERICA Rustic style garden
Loading admin actions …

بظاہر ہر شے خریدی جا سکتی ہے۔ آپ کسی بھی مخصوص دکان پر جا کر مکمل بنا بنایا باربی کیو خرید سکتے ہیں اور اسے اپنے باغمیں لگا سکتے ہیں۔ یہ اچھے سے کام کرے گا اور آپ اپنے خاندان والوں اور دوستون کے لیے اچھے کھانے پکا سکیں گے۔ مگر، اگر وہی باربی کیو آپ خود بنائیں گے تو وہ خاص آپ کی پسند کا نمونہ ہو گا۔ یہ اپنی طرز میں انوکھا ہو گا، اس کے جیسا کوئی نہیں۔ کیا آپ نے پہلے کبھی کوئی ایسا کام کیا ہے؟ یہ زیادہ پیچیدہ نہیں اورہم امید کرتے ہیں کہ یہاں بتائے گئے اقدام کی پیروی کرنے کے بعد آپ کم پیسوں اور کم وقت میں اسے تعمیر کر لیں گے، کیوں کہ اس میں استعمال ہونے والا مواد بے حد سستا ہے۔ (ریت، بجری، سیمنٹ، اینٹیں، پانی اور لوہے کی سلاخیں جن پر آپ پکائیں گے۔)

پہلا قدم – کنکریٹ کی سل تیار کریں

ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ آپ کے استعمال کا مواد سستا اور استعمال  میں آسان ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا وزن بھی بہت کم ہے۔ حقیقت میں اس طرح کے کام کو ایک مضبوط بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے سہارا دے۔

یہ ضروری ہے کہ باری کیو کے لیے جگہ کا تعین کرنے کے بعد آپ مٹی اچھی طرح صاف کریں، اسے چند سینٹی میٹر تک کھودیں اور اس میں ایک مزاحم کنکریٹ کی سل ڈالیں جو ایک حصہ سیمنٹ اور چھ حصے بجری اور پانی سے مل کر بنتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو ایسا سیمنٹ استعمال کریں جو خود بخود سیدھا لگے، یا اگر وہ فرش کی اونچائی تک نہ پہنچ سکے تو آپ اسے کھلا چھوڑ سکتے ہیں یا اس میں ٹائلیں لگا سکتے ہیں  یا کام ختم ہونے پر اس میں بجری ڈال دیں۔

دوسرا قدم – کام پر لگ جائیں

کم سے کم دو دن گزرنے کے بعد چولہا سوکھ جائے گا اور آپ کام شروع کر سکیں گے۔ اس سے پہلے آپ کے ذہن میں اس باربی کیو کی چھوٹا موٹا خاکہ ہونا ضروری ہے جس سے آپ کو پتا چلے کہ کام کے لیےکتنے مواد کی ضرورت پڑے گی۔ کچھ بھی اندازے پر مت چھوڑیں۔یہ خاکہ آپ کا ذاتی ڈیزائن ہو گا اور آپ کی اس پہلے حصے سے کام کے اختتام کی جانب رہنمائی کرے گا۔

آپ کو اپنے خاکے کو حقیقت کا روپ دینا ہے اور نچلے حصے سے شروع کرنا ہے۔  بنیاد پر اینٹوں کی پہلی قطار لگائیں اور ہر دو اینٹوں کے بیچ ایک یا دو سینٹی میٹر کی حگہ چھوڑیں۔ تمام رخ کا خیال رکھیں، دیواریں سیدھ میں بنائیں۔

تیسرا قدم – تعمیر کا آغاز

آپ کے پاس پہلے ہی سب کچھ ہے: منصوبہ، مواد اور آلہ جات۔کیا آپ نے کبھی گارانہیں بنایا؟ بہت آسان! ایک بالٹی میں ایک حصہ سیمنٹ اور پانچ یا چھ حصے ریت اور پانی کے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی رکھی گئی اینٹیں جوڑیں اور کام آگے بڑھائیں۔

گارا بنائے بغیر آپ اینٹوں کی دیوار نہیں بنا سکتے۔ سب سے اہم چیز ایک اینٹ پر گارا رگانے کے بعد اس پر دوسری اینٹ رکھنے میں احتیاط سے کام لینا ہے۔ اینٹوں کی ترتیب درست رکھیں اور اگر کوئی اینٹ غلط لگ جائے تو اسے اتار کر ٹھیک کرنے سے نہ گھبرائیں۔ کھرپے سے سیمنٹ برابر کریں۔ جب اس کی اونچائی آپ کی پسند کے مطابق پہنچ گئی تو یہ کام ختم ہو جائے گا۔

چوتھا قدم – آگ والی جگہ بنانا

اگر آپ یہ پہلی بار بنا رہے ہیں تو اینٹیں اور گارا لگانے کے بعد اسے مزید پیچیدہ نہ بنائیں۔یہ مت  سمجصیں کہ آپ اپنے لیے ایک طاق یا اوون نہیں بنا سکیں گے۔ یا ایک گنبد بنا کر اس پر چمنی لگائیں۔ دوسرے الفاظ میں ایک ایسا باربی کیو بنائیں جو زیادہ سے زیادہ آپ کے کام آ سکے۔یہ بالکل ممکن ہے مگر ہم آپ کو کچھ ایسا بتائیں گے جو سادہ بھی ہو اور ضرورت پڑنے پر آپ اسے تبدیل بھی کر سکیں۔ ایک ایسی بند جگہ بنائیں جس میں آپ لکڑیاں ڈال کر آگ جلائیں گے جو پچلی دیوار کی اینٹوں کی مدد سے جلے گی، اس طرح آپ کا کم سے کم مواد استعمال ہو گا۔ اور بیرونی حصہ لکڑی اور سلاخیں ڈالنے کے لیے کھلا رہے گا۔

پانچواں قدم – سلاخیں لگانا

تعمیر کے دوار آپ آگ والی جگہ پر کچھ سلاخیں لگا سکتے ہیں۔ اینٹوں کے درمیان گارا لگاتے وقت ہی سلاخیں بھی اس میں جوڑ دیں۔ آپ ایک اور کام بھی کر سکتے ہیں جو مزید عملی ہو گا۔ گارا سوکھنے کے بعد اس کے کناروں پر مختلف اونچائیوں پر دو ہینڈل لگائیں تا کہ آپ مختلف انداز میں بھنے ہوئے کھانے کا لطف اٹھا سکیں۔

چھٹا قدم – باربی کیو مکمل کریں

سلاخیں لگانے سے پہلے ہماری ایک ترکیب پر عمل کریں جس سے آپ کا کام پیشہ وارانہلگے گا۔ گارا سخت ہونے سے قبل اینٹوں کے درمیان سارے جوڑوں کا جائزہ لیں خواہ وہ عمودی ہوں یا افقی۔ گلوز پہنے ہوں تو انگلی پھیر کر فالتو گارا مٹا دیں اور اسے سیدھی شکل دیں۔ آخر میں اس پر سخت بالوں والا برش پھیریں تا کہ تمام داغ اور نشانات غائب ہو جائیں۔

دیکھیے: ۳۱ متاثر کن داخلی باغ (جنہیں گھر پر نقل کرنا آسان ہے)

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine