چوہے کو کیسے پکڑا جائے ۔۔۔۔10 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Apto Centro, Flavia Guglielmi Arquitetura Flavia Guglielmi Arquitetura Kitchen
Loading admin actions …

جب ہمیں معلوم پڑتا ہے کہ ہمارے گھر میں چوہا ہے تو  ساتھ ہی ہمیں حیرت کا ایک شدید دورہ  بھی پڑتا ہے۔ یہ کہاں سے آیا؟ یہ کہاں چھپا ہواتھا؟ کیا یہ اکیلا ہی تھا یا اسکے اور ساتھی بھی ہیں؟ کیا یہ بچوں کو کاٹے گا تو نہیں؟ اس سے کیاکیا بیماریاں پھیل سکتی ہیں؟ میں اسکو کیسے ماروں؟ 

آئیے اس بات کا جواب تلاش کرتے ہیں؟ ہم آپکے لئے اس سلسلے میں کچھ تجاویز لائے ہیں؟ کیونکہ ان چھوٹی بلاؤں سے فوری طور پر نبٹنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان سے پھیلنے والے مرض موذی بھی ہو سکتے ہیں۔  

چاہے دان خریدیں

جیسے ہی آپکو چوہوں کے آثار نظر آئیں یا وہ آپکو نظر آئیں تو چوہے دان خرید لیں۔ اسکے علاوہ کچھ مخصوص جگہیں ایسی ہیں جہاں انکے ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جیسا کہ دیہی انداز کے بنے ہوئے گھر۔ کھیتوں کے مابین گھرِے گھر یا پھر سٹور/گودام وغیرہ۔ اور اگر وہ نظر نہ بھی آئیں تو احتیاطی تدابیر اچھی ہوتی ہیں۔ اسلئے آپ چوہے دان خرید کر رکھیں۔ اگر آپ کو اس سے بہتر کوئی حل چاہیئے تو آپ گھر میں بلی پال لیں۔ حقیقت میں بلیوں کو انکی شکار کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ہی پالتو جانور کے طور پر پالا گیا تھا۔  

اچھے چارےکا انتخاب کریں

جب ہم چوہے دان کی بات کرتے ہیں تو اسمیں دو اقسام کے چاہے دان ہیں۔ ایک وہ جسمیں خوراک کو چارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جب چوہا اسکو کھانے آتا ہے تو وہ اسمیں جکڑا جاتا ہے۔ اور کچھ چپکنے والے چاہے دان ہوتے ہیں جن کو راستوں میں لگایا جاتا ہے اور جب چوہا اسکے قریب آتا ہے تو اسمیں پھنس کے رہ جاتا ہے اور نکل نہیں پاتا۔ حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ پہلے والی قسم استعمال کرتے ہیں۔ 

اب سوال یہ ہے کہ کونسا چارہ استعمال کیا جائے۔ بہت سے خوراک ایسی ہے جسکو استعمال کیا جاسکتا ہے جیسا کہ مونگ پھلی والا مکھن، چاکلیٹ یا پھر پنیر۔  اس سلسلے میں ایک تجویز یہ ہے کہ اگر ان میں سے کسیایک چیز کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں سوچ لیا ہے تو اسکو صرف اس مقصد کے لئے خریدیں۔ حتیٰ کہ ڈبے پر نشان بھی لگادیں۔ تاکہ آپ جو مکھن، چاکلیٹ یا پنیر استعمال کرتے ہیں وہ کبھی بھی چوہے کے استعمال میں نہ آسکے۔ چارے کے طور پر بھی نہیں۔

انکے آنے جانے کے راستے پر نظر رکھیں

چوہے بہتچست رفتار میمل ہیں۔ اس لئے ہم اگرچہ ان سے حجم میں بہت بڑے ہیں لیکن پھر بھی ہم انکا پیچھا کرنے سے قاصر ہیں۔ اسلئے یہ زیادہ بہتر رہتا ہے کہ ہم انکے آنے جانے کے راستے پر نظر رکھیں اور یہ دیکھیں کہ وہ اپنے فضلے کہاں چھوڑتے ہیں۔

کٍچھ عام جگہوں میں اونچی جگہیں شامل ہیں کیونکہ انکو چھلانگ لگانے میں کوئی مسئلہ نہیں درپیش ہوتا۔ ہاں وہ چند معمولی تبدیلیوں کے ساتھ عموما ایک ہی راستی چنتے ہیں۔ اسلئے اگر ہمیں انکے آنے جانے کا راستہ معلوم ہوجائے تو ہمارے لئے چوہے دان رکھنا بہت آسان ہوجاتا ہے کیونکہ ہم کو یقین ہوتا ہے کہ وہ یہاں سے ضرور گزریں گے۔

الماریوں کے نیچے

اگر انکو فرنیچر کے اونچے حصے میں رہنا پسند ہے تو یہی بات نچلے حصے کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے۔ انکو عموماً کونے کھدروں میں رہنا پسند ہوتا ہے کیونکہ ہمارے لئے وہاں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر ہم نے غالیچے بھی بچھا رکھے ہوں تو پھر ان کے لئے تو راحت ہی راحت ہے۔ اگر وہ لمبے بالوں والے یوں تو زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔ اسلئے وہاں آپکو چاہے دان جرور رکھنے چاہئے اور چیک کرتے رہنا چاہئے کہ وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

دیواروں میں سوراخوں کو ڈھونڈیں

چوہےگھروں میں دو وجہ سے داخل ہوتے ہیں۔ حرارت اور خوراک کے لئے۔ ایک ایسی جگہ جہاں انکو حرارت کا ملنا ممکن ہے وہ دیوروں کے اندر کے سوراخ ہیں۔ جو کہ عموماً پلاسٹر سے بنی دیواروں پر ہوجاتے ہیں جیسا کہ غسلخانے وغیرہ میں یا ائر کنڈیشنر کے لئے بنائے گئے رستوں میں ۔اسلئے آپ ان تمام چیزوں کو ذہن میں رکھیں اور تمام ممکنہ جگہوں کے بارے میں سوچیں جہاں وہ پورے آسکتے ہیں اور پناہ لے سکتے ہیں۔ دیوار میں سوراخوں کا جائزہ لیں اور آپکو آپ کا جواب مِل جائے گا۔

آپکا کھانا کھانے کا حصہ

سوراخوں میں گرمائش اور پناہ ملتی ہے لیکن کھانا باورچی خانے سے ملتا ہے۔ جیساکہ ہمارے ساتھ بھی ہے۔ باورچی خانے میں انکے کھانے کا منبع کافی چیزیں ہو سکتی ہیں جیسا کہ کوڑا دان، پالتو جانوروں کے کھانے کا پیالہ اور شیلفوں یا فرش پر گرے کھانے کے ذرات۔  اگر ہمیں باورچی خانے میں چوہے کی موجودگی کا پتہ چل جائے تو اسکا شکار کرنے سے پہلے  اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکی رسائی ہماری خوارک تک نہ ہو۔ ہر چیز کو ان تک نا قابل رسائی بنائیں۔ ان تھیلوں اور ڈبوں اور الماریوں میں رکھیں جنکو جانور کھول نہ سکیں۔ پھر ہمیں چوہے دان اس جگہ رکھنا ہوگا جہاں اس بات کا امکان ہو کہ وہ وہاں سے کھانا حاصل کرتے ہیں۔ اور اگر ممکن ہو تو کچرہ دان کہ جگہ بدل دیں یا پھر پالتو جانور کے پیالہ رکھنے کی جگہ ۔

گھر کی داخلی گزرکاہ کو محفوط بنائیں

یہ حقیقت ہے کہ جن گھروں میں باغ ہوں یا پھر کھیتکھلیان آس پاس ہوں تو وہاں چوہوں کے پائے جانے کے کافی امکانات ہوتے ہیں۔ اگر تو آپ گھر میں کسی قسم کی کوئی خوراک نہ رکھیں تو آپ چوہوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ موسم سرما میں تو انکی موجودگی کے امکانات اور بڑھ جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو دہ کام کیجئے۔ ان چوہوں کا خاتمہ کریں جو گھر میں داخل ہو چکے ہیں اور اسکے بعد وہ راستہ بند کریں جہاں سے وہ داخل ہوئے تھے۔

دیوار کے نزدیک چوہے دان

چوہے جنگلی جانوروں کا شکار ہیں۔ وہ یہ بات جانتے ہیں اسلئے وہ خوفزدہ رہتے ہیں اور چھپنے کی جگہیں تلاش کرتے رہتے ہیں۔ اسلئے وہ ہمیشہ ان  جگہوں کے نزدیک پائے جاتے ہیں جو کہ انکے نزدیک کم خطرناک ہوتی ہیں۔ اگر وہ فرنیچر کے اندد گھُس سکیں وہ وہاں گُھس جاتے ہیں۔ اگر انکو لگے کہ صوفے یا کرسی کے نیچے کی جگہ زیادہ محفاط ہے وہ وہاں چلے جائیں گے۔  اگر انکو کھلی جگہوں میں پناہ لینی ہڑے تو وہ دیوار یو عمودی جگہوں میں پناہ لیتے ہیں۔ اسلئے چوہے دان عموماً دیواروں، کتابوں کے خانوں  یا الماریوں کے نزدیک رکھنے چاہیئے۔

زہر کی ضرورت نہیں

ابھی تک ہم چوہے دانوں اور احتیاطی تدابیرکے بارے میں بات کررہے تھے جیسا کہ بلی کا پالنا۔ البتہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو چوہے مار زہر کا انتخاب کرتے ہیں خصوصاً چھوٹے چوہوں کے شکار کے لئے۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ یہ کافی موثر ہے مگر اسکے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اگر گھر میں چھوٹے بچے ہوں تو اسکا استعمال قطعاً نہیں کرنا چاہیئے۔ یہ بالکل ممنوع ہے کیونکہ انکی رسائی اس تک ہو سکتی ہے۔ یہی صورتحال پالتو جانوروں کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے جنمیں صرف کتے ہی شامل نہیں ہیں۔  ایک اوروجہ زہر کے نا استعمال کرنے کی یہ ہے کہ اس سے جانور بہت تکلیف دہ حالت میں مرتا ہے۔

چوہوں کے ساتھ رہنا ممکن نہیں

انکو تکلیف دہ موت نہ مارنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم انکے ساتھ رہناشروع کردیں۔ سوائے اسکے کہ کسی نے اسکو پالتو جانور کے طور پر پالا ہو۔ چوہوں سےکئی خطرناک بیماریاں لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیں کاٹ بھی سکتے ہیں ۔ میزوں، باورچی خانوں اور دیگر جگہوں میں پائے جانے والے انکے فضلات انسانی جان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔  اگر تو گھر میں ایک چوہا ہے تو اسکو مار ڈالیں یا گھر سے نکال دیں مگر اگر یہ زیادہ ہیں تو صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine