باورچی خانے کی صفائی کی پانچ(5) تراکیب

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Роскошный интерьер загородного дома в английском стиле, Дизайн бюро Оксаны Моссур Дизайн бюро Оксаны Моссур Kitchen
Loading admin actions …

ہم آپ کے بارے میں نہیں جانتے لیکن کسی کے لیے سب سے مشکل کسی کام کو شروع کرنا ہے۔ اور اسے کرنے کے بعد یہ مشکل ہوتی ہے کہ واقعی کام ختم ہو گیا کہ نہیں۔ کیا آپ کے ذمے بھی گھر کی صفائی آئی ہے؟ ہم اس کو کرنے کے لیے ایک ہوم ورک ترتیب دیتے ہیں اور آپ کو بھی ایسا کرنے کے لیے تجویز دیں گے ایسا کرنا ٹھیک رہتا ہے۔  اور سب سے اہم بات یہ ہے کی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ نے صفائی ختم کر لی ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔اپنے گھر کو صاف رکھنا کسی آرٹ سے کم نہیں، مگر اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ  بہترین صفائی کیسے ممکن ہے۔ کسی بھی گھر میں باورچی خانے کو صاف سُتھرا رکھنا دیکھنے والے پہ اچھا اثر ڈالنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف باورچی خانہ آنے والوں پہ اچھا تاثر دیتا ہے بلکہ آپ کے اہلے خانہ کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے ۔درحقیقت آپ کے ارگرد ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو گھر کو چمکانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہیں اور آپ کو مہنگے کیمیکلز یا اسپرے وغیرہ کی ضرورت نہیں۔آج ہم ہومی فائی میں آپ کے باورچی خانے کی صفائی کے لیے چند مفید آئڈیاز لائے ہیں جو کہ آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے خاص طور پر ایسی جگہیں جن کا صاف ہونا ضروری ہے۔ اس لیے ہم آج ہومی فائی میں آپ کو باورچی خانےکی صفائی کرنے کے لیے قدم بہ قدم رہنمائی کریں گے۔  جو آپ نے کسی دوسرے صفحے یا میگزین میں نہیں پڑھے ہوں گے ۔ امید ہے یہ ہر کسی کی ترجیحات پہ پورا اُتریں گے اور آپ کو پسند آئیں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

شیشے کے برتنوں کی صفائی

 گلاس/شیشے کے برتنوں کو ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے اس لیے اس کی صفائی پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے۔ گلاس/شیشے کا جگ  ایک تابکاری والا جگ ہوتا ہے۔ یہ اپنی سطح پر جلدی سے بھوری، بلوٹھی دھند کو تیار کر سکتا ہے—خاص طور پر جب آپ اسے طویل عرصے تک صاف کیے بغیر چھوڑ دیتے ہیں. اس کو  صاف کرنے کے لئے آپ کو کچھ برف، نمک اور لیمن/نیبو کی ضرورت ہوگی. خالی جگ کو ایک چوتھائی برف سے بھریں۔ اس کے اندر لیموں کو ٹکڑوں  میں کاٹیں اور شیشے کے جگ میں ڈالیں اور نمک کے 2 چمچ شامل کریں. اس کے بعد اس مرکب کو شیشے کے جگ میں ڈال کر 2 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس سے شیشے کے جگ کی سطح بلکل صاف ہو جائے گی۔

کچن کے سنک کو گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف کریں

باورچی خانے میں سنک ایک ایسی جگہ ہے جس میں برتن اور سبزیوں کو رکھ کر دھویا جاتا ہے تو اس لیے اس کا صاف ہونا بہت ضروری ہے ۔ سنک کے اندر عام طور پر دھبے سے بن جاتے ہیں جو دکھنے میں بہت بُرے لگتے ہیں تو ضروری ہے کی اس کو داغ دھبوں سے بچانے کے لیے اس کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے ۔ سنک کی صفائی کے لیے آپ اسے گریس یا کئی گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟ تو سرکہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔کیا آپ بھی اپنے کچن کے سنک کو گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟ توآپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سرکہ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔ اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔

مائیکرویوو کی صفائی

ہر گھر میں استعمال ہونے والے مائیکرویوو کی صفائی بعض اوقات مشکل ثابت ہوتی ہے اکثر افراد جب اس کا استعمال دن رات کرتے ہیں تو کھانے کے چھوٹے چھوٹے اجزاء اس کے اندرونی کونوں کے چاروں طرف جمع ہونا شروع ہوجاتے ہین جسے بروقت صاف نہ کیا جائے تو یہ ذرات نہ صرف بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں بلکہ مائیکرویوو کے کناروں پر پھپوند کی ہلکی سی تہہ بھی جمنے لگتی ہے مائیکرویوو کی صفائی کوئی زیادہ وقت طلب کام نہیں ہے، اس کی صفائی کے لیے اچھی خاصی تعداد میں گیلے پیپر ٹاول اس میں مکمل طور پر بھردیں پھر اس مائیکرویواوون کو تین سے پانچ منٹ تک ہائی ٹمپریچر پر چلادیں ان ٹاول سے جو بھاپ نکلے گی وہ مائیکرویوو کے چاروں اطراف جمع ہو جانے والی گندگی کو نرم کر دیتی ہے اور پھر جب وہ ایک بار نرم ہوجائے گی تو پیپر ٹاول کے ٹھنڈے ہونے کے بعد انہی ٹاول سے مائیکرویووکے اندر سے اچھی طرح سے صفائی کرلیں۔ اس کے علاوہ آدھے کپ ایمونیا کو ایک ڈونگے میں ڈال کر رات بھر کے لیے اوون میں چھوڑ دیں، اگلی صبح کپڑے سے اسے اچھی صاف کرلیں، اس میں جمع چکنائی اور کھانوں کا دیگر حصہ پہلے ہی ڈھیلا ہوچکا ہوگا اور صفائی آسان ہوجائے گی.

بلینڈر کی صفائی نہایت آسان

بلینڈر کی صفائی بھی بہت ضروری ہوتی ہے۔ اس کو صاف رکھ کر جراثیم سے بچا جا سکتا ہے۔ اس لیے اس کے صفائی کے لیے ضروری ہے کہ جب آپ اسے استعمال کر لیں تو سنک میں رکھ کر ڈش واش کے چند قطرے ڈال دیں اور پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر 20 سیکنڈ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اسے دھولیں ۔

باورچی خانے کی اشیاء کی ترتیب کو مدِنظر رکھیں

باورچی خانے کی تمام اشیاء کو مناسب جگہ پر رکھیں اور بکھرنے سے بچائیں ۔ وہ تمام اشیاء جو باورچی خانے میں موجود نہیں ہیں ان سب کو بعد میں جمع کر کے ایک ٹوکری میں رکھ دیں۔  ان گمشدہ چیزوں کے ملنے تک کام جاری رکھیں اور پھر ان سب کو بھی ترتیب سے رکھیں اس طرح کرنے سے نہ صرف آپ کی جگہ صاف نظر آئے گی بلکہ باورچی خانہ بھی خوبصورت نظر دے تمام گندے / استعمال شدہ برتنوں کو سنک میں رکھ دیں اور اس کے اوپر صابن والا پانی ڈال دیں جب تک آپ کوئی اور کام کریں گے ان برتنوں سے چکنائی اور بو ختم ہو جائے گی اور پھر آپ اسے اسفنج سے آسانی سے صاف کر سکتے ہیں۔ یا پھر ہاتھ سے صابن لگا کر برتنوں کو دھو لیں۔  آخر میں بینکنگ سوڈا سے سنک کو اچھی طرح دھو لیں ۔ اگر داغ زیادہ ضدی ہیں تو اس مقصد کے لیے کلینر کو لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اور پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی ڈال کر ایک کپڑے یا اسفنج سے اس کو رگڑ کر صاف کر لیں۔ نل کے ہینڈل کو فائیبر کپڑے کے ساتھ رگڑ کر صاف کریں۔گا۔

اسے دیکھیں۔ آپکی حوصلہ افزائی کے لیے باورچی خانے میں چیزیں /اشیاء رکھنے کی آٹھ مفید تجاویز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine