غسلخانے کی مکمل صفائی کے چند طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Квартира для души, Polovets design studio Polovets design studio Minimal style Bathroom
Loading admin actions …

غسلخانے کی صفائی بہت مشکل کام ہے ۔ ہم میں سے اکثر اِس سے بچنا چاہتے ہیں۔ لیکن غسلخانے کی صفائی کی اہمیت اور آپ کی صحت اور گھر کی مجموعی صفائی پر اسکے اثرات کو جانتے ہوئے  آپ اسکی صفائی کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ اسکے لئے آپکو ایسے طریقوں کی ہروقت تلاش رہتی ہے جِن کی مدد سے آپ غسلخانے کی جلد سے جلد اور اچھی صفائی کر سکیں۔ اسکے ساتھ ساتھ آپ کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ صفائی کے ایسے طریقے اپنائے جائیں جن سے غسلخانے اور اس پر لگی تنصیبات کی پائیداری اور دیرپائی کو یقینی بنایا جاسکے تاکہ اسکی مرمت اور ازِسر نو آرائش کی ضرورت کم سے کم پڑۓ۔ آپکی سہولت کے لئے آج ہومی فائی پرصفائی کے چند ایسے طریقے لائے ہیں جنکی مدد سے آپ اپنے غسلخانے کی صفائی جلد اور مناسب طریقے سے کرسکتے ہیں۔

روزانہ صفائی کے ٹوٹکے

صفائی کو آسان بنانے اور تفصیلی صفائی سے بچنے کے لئے غسلخانے کی روز صفائی کو مسلسل بنیادوں پر اپنے معمعول کا حصہ بنائیں تاکہ آپ کا غسلخانہ پر وقت صاف لگے۔ یہ چند تجاویز اسمیں آپکی مدد کریں گی۔

1۔ صفائی کرنے کی تمام اشیاء اور تولئے رکھنے کے لئے ایک علیحدہ کونہ مختص کریں۔ اس مقصد کے لئے یا تو ایک خانہ دار الماری بنالیں یا ایک ڈبہ رکھ لیں۔ اس سے یہ چیزیں ضرورت پڑنے پر آپکو فوری طور پر دستیاب ہونگی۔

2۔ ٹوائلٹ اورواش بیسن کو ہر روز صبح کو کسی جراثیم کش دوائی سے صاف کرنا چاہئے تاکہ آپکی اور آپکے پیاروں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بقیہ غسلخانے کی صفائی ہفتہ میں ایک بار کرنی چاہئے۔

3۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ دار الماریاں بیسن کے قریب ہوں تاکہ آپکی ضرورت کی اشیاء آپکی دسترس میں ہوں۔

4۔ غسلخآنے کی صفائی کرتے وقت ربڑ کے دستانے استعمال کریں اور صفائی کے بعد ہاتھ دھونے مت بھولیں

1۔ ٹوائلٹ کی صفائی

جیسا کہ ہم پہلے بھی بتاچکے ہیں کہ ٹوائلٹ کی صفائی روزانہ کرنی چاہئے اسکو کلورین، سرکے اور صابن سے صاف کریں یا پھر اسکو کسی اچھی جراثیم کش دوائی سے صاف کریں۔ صفائی کرنے کے بعد اسکو جراثیم وغیرہ سے بچانے کے لئے ڈھک کر رکھیں۔ اِس سے غسلخانے میں ہر وقت اچھی خوشبو آتی رہے گی۔   

2۔ واش بیسن

واش بیسن کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے اسکو روزانہ صاف کریں۔ لیموں ، نمک اور سوڈا بائی کاربونیٹ کو ملا کر استعمال کریں یا پھر کوئی اچھا صابن استعمال کرلیں۔ اسکو داغ دھبوں اور گرد وغیرہ سے بچانے کے لئے سپونج کا استعمال کریں۔

3. سرامک کی صفائی

ایسا آپ ہفتے میں ایک بار لے سکتے ہیں۔ یہ آپ کے غسلخانے کو صاف اور چمکدار رکھنے کے لئے کافی ہوگا۔ ایک لٹر گرم پانی اور صابن  یا سرامک کی صفائی کا کوئی اچھا سا محلول اسکی چمک اور صفائی برقرار رکھنے کے لئے کافی ہوگا۔ دھونے کے بعد کسی نرم کپڑے یا تولئے سے اسکو پونچھ لیں۔

4۔ فرش کی صفائی

اوپر دئے گئے اجزاء کو گرم پانی کے ساتھ ملا کر فرش کو صاف کرلیں۔ اگر فرش بہت ہی گندا ہے تو کوئی خصوصی محلول استعمال کریں۔ اسکے علاوہ اگر آپکا فرش خاص سرامک سے بنا ہے تو اسکو کسی سخت یا گندے برش سے صاف نہ کریں بلکہ اس قسم کے فرشوں کے لئے بنائے گئے خصوصی محلول استعمال کریں۔

5۔ شاور کی صفائی

آپ اسکو پانی سے صاف کرلیں یا گرم پانی سے دھوئیں اور پھر لیموں اور سرکے اور دانے دار نمک کے مرکب سے  اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اسکو اُبلتے ہوئے گرم پانی سے دھولیں اور دوبارہ اپنی جگہ پر نصب کردیں۔

6۔ تِلچھٹ

یہ غسلخانے کی صفائی کے دوران پیش آنے والا ایک اہم مسئلہ ہے۔ لیکن ہر مسئلے کا ایک سادہ حل ممکن ہے۔ سرکے، کلورین اور سوڈیم بائی کاربونیٹ کے محلول میں ایک تولئے کو بھگو کرمتاثرہ جگہ کو صاف کرلیں اسکے بعد ایک گیلے سپوجب سے اسکو اچھی طرح پونچھ دیں تاکہ اسکی چمک برقرار رہے۔

7۔ پلمبنگ کو چیک کریں

ہر غسلخانے کو دفتاًفوقتاً پلمبنگ کی ضرورت ہوتی ہے اسکو چیک کرتے رہیں تاکہ آپکے غسلخانے میں ناگوار بدبو کا پانی بہتے رہنے جیسے مسائل پیدا نہ ہو۔ یہ مسئلے صفائی کے دوران ہونے والی آپکی محنت کو بھی ضائع کردیں گے۔

8۔ شیشے

سفید سرکہ اور لیموں کا محلول غسلخانے کے آئینوں کو صاف کرنے اور انکو چمکدار اور اچھی حالت میں رکھنے کا ایک جادوئی اور بہت ہی موثر طریقہ ہے

9۔ نہانے کا ٹب

نہانے کے ٹب اور اسمیں موجود تِلچھٹ کی صفائی کے لئے ایمونیا یا سوڈابائی کاربونیٹ اور پانی کا محلول استعمال کریں۔ لیکن یہ کرنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ربڑ کے دستانے پہننے مت بھولیں۔

10۔ ٹونٹیاں

انکے لئے بھی سرکہ، لیموں، سوڈا بائی کاربونیٹ اور پانی کا محلول استعمال ہوگا۔ اگر ان پر داغ دھبے لگے ہوں تو آپ کلورین بھی شامل کر سکتے ہیں یا پھر ایمونیا کوگرم پانی میں ملا کر استعمال کر لیں۔ ایک چمچ سرکہ کو ایک چھوتائی کپ گرم پانی میں ملا کر بھی ٹونٹیوں کی صفائی کی جا سکتی ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine