چھوٹے باورچی خانے میں بیٹھنے کی جگہ کی 11 بہترین مثالیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Small space, big kitchen, Pyram Pyram Modern kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانہ ایک ایسی جگہ ہے جو تمام خاندان کے افراد کے لئے ایک افراتفری کی جگہ ہے۔ اور ایک لحاظ سے ایک مرکزی جگہ بھی کیونکہ گھر کے تمام افراد یہاں اکھٹے ہوتے ہیں۔ کھاناپکاتے ہیں، کھاتے پیتے ہیں یا پھر شام کی چائے پر اکھٹے ہوکر گپ شپ لگاتے ہیں۔ مگر کچھ باورچی خانے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان میں ہر چیز کو سمانے کی جگہ بمشکل بن پاتی ہے۔ یا پھر ایک چھوٹا میز ہی رکھا جاسکتا ہے جسکے اردگرد دو یا تین افراد ہی بیٹھ سکتے ہیں۔ 

مگرہومی فائی پر ہماری لغت میں ناممکن کا لفظ تو ہے ہی نہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ چھوٹے باورچی خانوں کو ترتیب میں لانا ایک بڑا مسئلہ ہےاسلئے ہم آپکے لئے 11 ایسے ڈیزائن لائے ہیں جن میں جگہ کی انتہائی تنگی کے باوجود بیٹھنے، کھانے پینے کی جگہ بن گئی ہے۔ آئے  مِل کر انکا جائزہ لیتے ہیں۔  

1۔ صنعتی ڈیزائن والا کاؤنٹر

کیا خاص باورچی خانہ ہے؟ نظر آنے والے کنکریٹ اور کھلے پائپوں کے بیچ میں جڑی رنگین خانہ دار الماریاں پر خاص توجہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ کام کرنے کے لئے بنا سرمئی رنگ کا کاؤنٹر کونے سے باورچی خانے کے کاؤنٹر سے بڑھا ہوا ہے اور انتہائی پُرکشش لگ رہا ہے۔ آپ باورچی خانے کے اس حصے میں بیٹھ سکتے ہیں مگر یہ اپنے آپ میں ایک اکائی بھی ہے۔ لکڑی کی سادہ کرسیاں جدید باورچی خانے اور لکڑی کے عمودی ٹکڑوں سے بنےفرش کے مابین تعلق استوار کر رہی ہیں۔

2۔ ​کاؤنٹر اور کام کرنے کا میز ساتھ ساتھ

سٹین لیس سٹیل کی اوپری سطح کے ساتھ اس  چھوٹے باورچی خانے میں بھیٹنے کی جگہ جدتت کا شاہکار  ہے۔ مگر لکڑی کے جا بجا استعمال کی وجہ سے اسکوگرمجوشی کا احساس مِل رہا ہے۔ کھانا کھانے کا میز اور لکڑی کا سادہ سا فرش بہت زیادہ دیدہ زیب تو نہیں مگر آپکو دعوت دیتے نظر آتے ہیں کہ آئیے بیٹھئے۔بیٹھنے کے لئے رکھے سٹول بہت ہی جدید انداز کے ہیں۔

3۔ شوخ سرخ

 یہ باورچی خانہ انگریزی کے حرفU کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا تھا تاہم اسکودونوں طرف سے کھلا رکھا گیا ہے۔ کم سے کم سامان کے ساتھ سفید چمکدار سطحوں والا یہ باورچی خانہ بہت ہی شاندار لگ رہا ہے۔ اسU شکل والے  چھوٹے باورچی خانے میں بیتھنے کہ جگہ دو اطراف میں بنائی گئی ہے۔ اسکے لئے باریک پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔ ان دونوں اطراف کو آسانی سے کھانے بینے اور گھر کے دیگر کام کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈیزائنر کی تیار کردہ 6 کرسیاں جو کہ شوخ سرخ رنگ کی ہیں وہ سفید رنگ کے باورچی خانے میں رنگینی اور زندگی کا احساس دلا رہی ہیں۔

4۔ گرمیوں میں تازہ ہوا کی مانند

اس سفید باورچی خانے میں ہلکے سبز رنگ کے استعمال سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسا کہ تازہ ہوا کا جھونکا ہو کر گزرا ہے۔ باورچی خانہ اور کام کرنے کی اُوپری سطح دونوں ہی U شکل کے بنائے گئے ہیں اور باقی باورچی خانوں کی طرح یہاں بھی کاؤنٹر کو باہر کی جانب بڑھادیا گیا ہے۔ ہلکے سبز رنگ کے دو سٹول رکھ گئے ہیں جن پر بیٹھ کر تمام باورچی خانے کا جائزہ لے سکتے ہیں اور مہمانوں اور کھانا بکانے والے کے مابیب رابطہ یا بات چیت آسانی سے ہو سکتی ہے۔ ہمارے خیال میں اس باورچی خانے کی سب سےسٹائلش چیز سٹولوں کے عین سامنے رکھا ہلکے سیز رنگ کا فریج ہے۔ 

5۔دیہی آسائش

اس باورچی خانے میں ہماری ملاقات لکڑی کے عناصر سے ہورہی ہے جنکی وجہ سے باورچی خانے میں دیہی انداز کی جھلک آرہی ہے۔ باورچی خانے کے ڈیزائنرز نے صرف کام کرنے کی اُوپری سطح سفید رنگ کی بنائی ہے۔ چمڑے کی پوشش کے ساتھ لکڑی کے سٹول بھی نہایت دیدہ زیب لگ رہے ہیں۔ 

6۔ رنگین تضاد

سفید اور نیلے رنگ سے بنا یہ باورچی خانہ U شکل کا بنایا گیا ہے ۔ کھانے کی میز کی جگہ اسطرح بنائی گئی ہے کہ یہ اس باورچی خانے کا سب سے نمایاں پہلو ہے۔ بنایا تو اسے بھی U شکل کا ہی ہے مگر اسکو جان بوجھ کر تھوڑا نیچا رکھا گیا ہے۔  دو کرسیوں والے اس میز کے ساتھ ہی چھوٹا سا فریج رکھا گیا ہے۔ تین آویزاں قمقمے میز کو کافی روشن کررہے ہیں۔ 

7۔ روایت اور جدت کا امتزاج

اگلی مثال ایک ایسے باورچی خانے کی ہے جو کہ پرانے انداز کا تھوڑا گھریلو سا ہے۔ جگہ کی کمی کے باعث کھانے پینے کا سارا میز تو باورچی خانے میں رکھا ہے مگر اس پر کام کرنے کا ایک کاؤنٹرچولہے سمیت رکھ دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر کی سفید سطح لکڑی کے میز کر ساتھ عمدہ تضاد فراہم کر رہی ہے جبکہ پوشش شدہ کرسیاں بہت بھلی معلوم ہو رہی ہیں۔ 

8۔ رنگین اور رومانوی

اس باورچی خانے کے لئے بس ایک لفظ ہے۔رومانوی۔ یہ باورچی خانہ زندگی سے بھرپور ہے۔ جگہ کی کمی کے باعث کھانے پینے کا میز یہیں رکھا گیا ہے۔ چار اونچی کرسیوں پر بیٹھ کر سفید روغن شدہ کھڑکی کے بار دیکھا جا سکتا ہے۔ پرانے زمانےکی یاد دلاتے ہوئے سفید رنگ کی ملمع شدہ خانہ دارالماریاں  قدرتی لکڑی سے بنی کام کرنے کی سطح کو ایک نہائت بھلا تضاد فراہم کر رہی ہیں۔ 

9۔ کام کرنے کی اضافی سطح

ہمیں ایک بات تسلیم کرنی ہے اور وہ یہ کہ یہ باورچی خانہ اتنا بھی چھوٹا نہیں ہے۔ اسمیں باورچی خانے میں ہی بیٹھ کر کھانے پینے کی جگہ کا اتنے اچھے طریقے سے مدغم کیا گیا ہے کہ ہم اِس آپکو دکھائے بغیر نہیں رہ سکتے۔ یہ ساحل سمندر کے قریب بنے گھروں کے باورچی خانوں سے ملتا جلتا ہے ۔ ایسے باورچی خانے عموماً جرمنی میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سفید فرنیچر لکڑی سے بنی کام کرنے کی سطح اور فرش کے ساتھ اچھا لگ رہا ہے جبکہ بیٹھنے کا سٹول بھی کچھ کم نہیں۔ 

10.مستقبل پر نظر

یہ باورچی خانہ بغیر کسی خاص ترتیب سے بنا ہواہے اسمیں ہر جیز اس سے مختلف ہے جسکو ہمیں دیکھنے کی عادت ہو گئ ہے۔ باورچی خنے کے ڈیزائنرز نے دو کاؤنٹر بنادئے ہیں جو کہ نا صرف جسامت میں فرق رکھتے ہیں بلکہ انکی شکل بھی مختلف ہے۔ پچھلی میز تکونی شکل کی یے سج پر آمنے سامنے بیٹھا جا سکتا ہے جبکہ نچلی سطح کی میز بیضوی شکل کی ہے۔یہاں پر بیٹھنے کے لئے تین سٹول  نما کرسیاں رکھی گئی ہیں۔  

11۔U شکل کر اپناتے جائیں

اپنے جائزے کا اختتام ہم ایک جدید باورچی خانے سے کر رہے ہیں۔ چونکہ یہاں جگہ نا کافی تھی اسلئے ماہرین نے بڑی میز رکھنے کی بجائے دو کرسیوں والا ایک میز رکھ دیا گیا ہے۔ یہ دو افراد کے کھانے کے لئے کافی ہے۔ اگر آپکو باہر نکلی ہوئی سطح نہیں بھی چاہئے تو بھی سرخ رنگ کی آوایزاں روشنیاں اور تازہ پھول کمرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine