باغ میں تالاب

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
CASA DE PRAIA - GUARAJUBA, Tânia Póvoa Arquitetura e Decoração Tânia Póvoa Arquitetura e Decoração Garden Pool Ceramic
Loading admin actions …

آجکل کے دور میں ڈیزائنر اس قسم کے ڈیزائن کو متعارف کروا چکے ہیں کہ گھر چھوٹا ہو یا بڑا آپ بآسانی گھر میں اپنی پسند کے مطابق تالاب بنا سکتے ہیں۔  آج ہم ہومی فائی پر آپ کے لیے مختلف قسم کے باغوں والے تالاب لائے ہیں جو دلکش اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ آئیے ایک نظر ان پر ڈالیں ہمیں یقین ہے آپ ان کو ضرور پسند کریں گے۔

تالاب کی اہمیت

 جس طرح بڑے گھروں میں تالاب بنانے کے فائدے ہیں اس طرح چھوٹے تالاب بھی خوبصورت نظر آنے کے ساتھ فائدہ مند بھی ہیں۔ اس طرح چھوٹے سائز کے تالابوں کو بنانا زیادہ موثر ہے۔ اس میں پانی کی رفتار ٹھیک رہنے کے ساتھ اس کو صاف رکھنا بھی آسان ہوتا ہے ۔

پچھلے حصے میں تالاب

اس سے گھر کے پچھلے حصے کی خوبصورتی میں مزید خوبصورتی بڑھتی ہے۔  اگر آپ بھی اپنے تالاب کے لیے ڈیزائنر کی تلاش میں ہیں تو آپ کی پریشانی ختم ہوئی ہومی فائی پر ہمارے ڈیزائنر آپ کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود ہیں۔

مزید خوبصورت

باغ میں بنے تالاب ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ تالاب کے رنگ کے علاوہ اس کے اردگرد لگے پودے بہت ہی شاندار ہیں۔

اس باغ کو دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے کہ کس طرح سے اس کی ترتیب کی گئی۔شفاف تالاب مزید خوبصورت نظر آتا ہے۔

برقرار خوبصورتی

اس تصویر میں آپ ایک ایسے ہی تالاب کو دیکھ رہے ہیں جو کہ رات کی تاریکی میں بھی اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔۔ تالاب کے ساتھ جس طرح کرسیوں ، پھولوں اور پودوں کو ڈیزائن کیا گیا ہے آپ اس کو پسند کریں گے۔

جدیدیت کیسے پیدا کریں؟

تالاب کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے میں بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ تھوڑی سی زیادہ محنت سے آپ اپنے باغ والے تالاب کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اپنے تالاب کو مزید  بہتر بنانے کے لیے آپ اس میںمناسب سوئمنگ پول لائٹس، پودے اور پانی کی فاؤنٹین نسب کر سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔انفینٹی پول/ لامحدود کنارے والے تالاب

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine