گھر ڈیزائیننگ میں غسل خانے کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے. غسل خانہ کے ڈیزائنرنے ریسرچ کی ھے اور دوبارہ اس حقیقت پر زور دیا ھے کہ تازہ ،خوبصورت اور سٹائلش غسل خانہ آپ کے گھر کی حتمی تکمیل کو پورا کر سکتا ہے. کسی بھی گھر میں غسل خانے کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جہاں آپ دروازہ بند کر کے گرم یا سرد پانی کے ساتھ دن بھر کی تھکن اتار سکتے ہیں. اسی لیے اسے ایسا متاثر کن ھونا چاہئے جو آپ کی پریشانیوں کو دھو ڈالے اور آپ کو ترو تازہ کر دے۔
اگر آپ بھی غسل خانے کی تزین و آرائش کروانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ہم آج کی آئیڈیابک میں آپ کے لیے غسل خانے کی دیواروں کے مختلف رنگ اور انداز لے کر آۓ ہیں جو آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گے۔
منملسٹک انداز پسند کرنے والے زیادہ تر لوگ ہلکے رنگوں کا استعمال پسند کرتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں خکستری، بھورا، سرمئی اور سفید سب سے زیادہ مشہور ہیں جن کو عمومی طور پر پیسٹل رنگ بولا جاتا ہے۔
اب ہم آتے ہیں شوخ اور منفرد انداز کی طرف۔ جو لوگ اپنے غسل خانوں میں منفرد اور دلچسپ انداز لانا چاہتے ہیں ان کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنے غسل خانے کی دیواروں پر شوخ رنگ اور اس کے علاوہ دلچسپ روشنیوں کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کا غسل خانہ ہر دیکھنے والے کی توجہ کھینچے گا۔