باورچی خانے میں کام کرنا اب بہت آسان، ان 9 تجاویز کیساتھ

M Usman M Usman
homify Modern kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانے میں کام کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، اکثر اوقات دو ہاتھ بھی کم پڑ جاتے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم جلد سے جلد تمام کام نمٹانا چاہتے ہیں ۔ایسے میں آپ کواگر کوئی شارٹ کٹ مل جائے تو نعمت لگتا ہے۔ اسی سلسلے میں ہومی فائی  پیش کرتے ہیں 9 شاندار تجاویز جن پر عمل کرنا پڑھنے سے بھی آسان ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ فروٹ خراب نہ ہو، اوون میں کھانے کو پلٹنا نہ پڑے،ہاتھوں سے بدبو نہ آئے اور کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنایا جائے تو پڑھیے ، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی میں آسانی لائیے۔

کم خرچ بالا نشین کے تحت ان تجاویز پر عمل کرنا کچھ مشکل نہیں ہے، کسی نئی چیز کو نہیں خریدنا بس گھر موجود چیزوں کا استعمال اچھے طریقے سے کرنا ہے۔

1. فروٹ کو خراب ہونے سے بچائیں

صحت مند زندگی کے لئے پھل فروٹ کا استعمال بہت اہم ہوتا ہے،اس لئے ضروری ہے کہ فروٹ بھی اچھا ہونا چاہیئے۔ مسئلہ یہ ہے کہ فروٹ خراب جلدی ہو جاتے ہیں اور کھانے کے قابل نہیں رہتا۔ اگر آپ پھلوں کو تروتازہ اور خوشنما رکھنا چاہتے ہیں تو ہومی فائی کا یہ مشورہ نوٹ کر لیں۔دوحصے پانی لے کر اس میں  ایک حصہ شہد ڈال لیں اور اس کے اندر پھلوں کو رکھ دیں۔شہد کی آکسیڈیشن کو روکنے کی صلاحیت کی وجہ سے آپ کا فروٹ مزید کئئ دنوں تک تروتازہ رہتا ہے۔

2. انڈہ کوپوری طرح ابالنا

انڈہ ابالنا بھی ایک سائنس ہے 10 سے 15 منٹ تک انڈے کو ابالیں اوراس دوران ایک ڈونگے میں برف کے ٹکرے کر لیں ، اس ابلے ہوئے انڈے کو فوراً برف کے ڈونگے میں ڈال دیں ۔
اگر آپ انڈہ ابالنا سے پہلے پانی میں تھوڑا سا کھانے کا سوڈا بھی شامل کر لیں تو چھلکا اتارنا نہایت آسان ہوگا۔

3. اوون میں کھانا پکانا

اوون میں کوئی چیز پکانے کے لئے اسے پلٹنا پڑتا ہے، لیکن اگر آپ اوون کی شیٹ کو پہلے سے گرم کر لیں تو یہ مرحلہ ختم ہوسکتا ہے۔

4. سبزیوں کو تروتازہ رکھنا

سبزیوں کو تروتازہ رکھنے کے لئے ایک برف کے ٹکرے کر کے ایک ڈونگے میں ڈال دیں اور سبزیوں کو اس کے اندر رکھ کر اوپر زیتون کا تیل چھڑک لیں، اس طرح یہ سبزیاں کئی دنوں تک تروتازہ رہیں گیں۔

5. کیلے کو جلدی پکانا

ایسے کیلے جو ابھی پوری طرح پکے نہ ہوں انہیں پکانےکے لئے اب آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑےگا۔ بس اوون کو 300 ڈگری پر لا کر اس کے اندر یہ کیلے آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں، فوراً تیار ہو جائیں گئے۔

6. گندے انڈوں کی پہچان

انڈوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اگر وہ نیچے بیٹھ جائیں تو ٹھیک ہے، ورنہ تیرنے والے آپ کے کام کے نہیں ہیں ،انہیں پھینک دیں۔

7. ہاتھوں کی بدبو سے نجات

پیاز، ادرک وغیرہ جیسی چیزوں سے ہاتھ بدبودار ہو جاتے ہیں اور یہ بدبو کافی دیر تک چلتی ہے۔لیکن لیموں کے جوس، کھانے کے سوڈا یا سٹیل سے ہاتھ مس کرنے سے یہ کام آسان ہو جاتا ہے۔ سٹیل کیوں؟ اس لئے کہ سٹیل کے مالیکیول حل پذیر ہوتے ہیں، جیسے ادرک میں سلفر 

 گھر کی صفائی میں لیموں کے حیرت انگیز فوائد ضرور پڑھیں

8. مضر صحت چیزوں سے بچیں

کھانے کے معاملے میں حفظان صحت کے اصول سب سے مقدم رکھ جاتے ہیں۔ ہم جب (cutting board) پر گوشت کاٹتے ہیں تو اس کا رس اور کچھ دیگر چیزیں وہی رہ جاتی ہیں۔اس لئے اس بورڈ پرپیاز یا کوئی اور چیز کاٹنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ آپ دو مختلف بورڈ استعمال کریں ۔

9. آگ سے بچاؤ

آگ لگ جائے تو ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، لیکن کھانے کا سوڈا آگ کےشعلے مدھم کر دیتا ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ کے باورچی خانے میں کوئی چیز آگ پکڑ لے تو اس کے اوپر کھانے کا سوڈا چھڑکیں ۔ یہ گرم ہو کر کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے جو آگ بجھانے میں مددگار ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine