خوبصورت اور متاثرکن خوابگاہوں کی ۱۰ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Fresh Mini Staging, Venduta a Prima Vista Venduta a Prima Vista Minimalist bedroom
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں خوبصورتی اور آرام ایک ساتھ کہاں پایا جاتا ہے؟ بالکل ٹھیک خوابگاہ میں! ویسے تو یہ دونوں چیزیں گھر میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن گھر میں بھی خصوصی طور پر خوابگاہ ہی وہ جگہ ہوتی ہے جسمیں کوئی بھی انسان سکون، آرام اور خوبصورتی حاصل کرسکتا ہے۔ 

اپنے خوابگاہ سے ہر ایک کو فطری طور پر لگاؤ ہوتا ہے اور کیوں نہ ہو اس جگہ پر انسان اپنا سب سے زیادہ جزباتیت سے بھرپور وقت گزارتا ہے لیکن اگر یہی جگہ خوبصورت اور خوشگوار ہوجائے تو؟ تو نہ صرف یہ رہنے والے کے مزاج کو خوشگوار رکھیگی بلکہ اس کی صحت اور سوچ پر بھی مثبت اثرات مرتب کریگی۔ 

آج ہومیفائی پر ہم آپکے لئے ایسے ہی کچھ خوبصورت اور آرامدہ خوابگاہوں کی تصاویر لے کر آئے ہیں جو آپکو نہ صرف اپنے خوابگاہ کو ان جیسا بنوانے پر قائل کردینگی بلکہ اپکے معماروں کو بھی ان سے متاثر ہونے پر مجبور کرینگی۔ تو آئیں ان تصاویر پر ایک نظر ڈالیں!

۱۔ نیلے رنگ میں بھی سادگی کو کم فرنیچر اور گہرے رنگ کے امتزاجی پردوں کے ذریعے قائم رکھیں!

۲۔ خوبصورت نظارہ، آرامدہ بستر، کشادہ اور باسہولت کمرہ! اور کیا چاہیے؟

۳۔ سادگی میں خوبصورتی! یہ ہے اسکی بہترین مثال۔

۴۔ خوبصورت رنگوں کا شاندار امتزاج اور اچھی روشنیوں کا استعمال کمرے کو پر رونق بنانے میں پیچھے نہیں ہے۔

۵۔ لکڑیوں اور مختلف رنگوں کا استعمال شاید ہی اس سے بہتر کسی خوابگاہ میں ہوا ہوگا۔

۶۔ لکڑی کی سیلنگ، قدرتی روشنی کا راستہ اور جھولا شہر میں گاؤں کا مزہ دے!

۷۔ سیاہ اور سفید! کیوں نہ اس بار کشنز، صوفے اور پس منظر پر محنت کی جائے؟

۸۔ بچوں کے لئے روشن، ہوادار، کھلا، رنگین اور جراثیم سے پاک خوابگاہ!

۹۔ مسہری کا سرہانہ ہو یا بستر ضمنی میز، دلکشی تو ختم ہے یہاں۔

۱۰۔ سفید انٹیرئیر میں رنگین پینٹنگ اور تکیے آپکی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں نا؟

خوابگاہ کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھیں: مرصع خوابگاہ کے ۶ متاثرکُن ڈیزائن جو آپکو حیران کردیں گے!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine