10 کام جو کپڑے دھونے کے عمل کو آسان بنا دیتے ہیں

M Usman M Usman
homify Modern bathroom
Loading admin actions …

ہم میں سے بہت سارے لوگ کپڑے(laundry) دھونا عذاب کا حصہ سمجھتے ہیں۔ وقت کا ضیاع، پیچیدہ طریقہ کار اور سب سے بڑھ کر جرابیں ڈھونڈنا ایک پریشان کن عمل ہے۔ اگر آپ نے بچوں کی دیکھ بھال بھی کرنی ہو تو کام ڈبل ہو جاتا ہے۔ مگر اس بار ایسا نہیں ہو گا، اس بار کپڑے دھونے سے پہلے ہومی فائی کی یہ 10 تجاویز دیکھیں اور پڑھیں جس سے ہوں کپڑے نرم، رنگ چمکدار اور کمرہ ترتیب وار۔ اس طرح آپ کا وقت زیادہ دلچسپ اور کام پائیدار ہو گا۔

ہماری جانب سے پیش کی گئی یہ تجاویز ہر گھر اور ہر طبقے کے لئے کارآمد ہیں، پڑھنے کے بعد آپ اندازہ کر سکیں گے کہ زندگی کس قدر سہل ہے، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں زندگی میں حیران کن آسانیاں لاسکتی ہیں۔ تو پڑھنا شروع کیجئے!

1. ہدایات کا ہونا ضروری ہے

داغ دھبے صاف کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا اکثر اوقات طریقہ کار یاد نہیں رہتا یا پھر آگے پپیچھے ہو جاتا ہے۔ اس لئے کپڑے دھونے والی مشین کے پاس ایک گائیڈ کا ہونا ضروری ہے۔ ایسی ہدایات آپ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے بھی نہایت مفید ہوں گی۔

2. تولیے کا استعمال

کئی دفع گیلے کپڑوں کو جلدی خشک کرنے کی ضرور پیش آ سکتی ہے اس لئے ہمارے ماہرین کا مشورہ ہے کہ گیلے کپڑوں کےساتھ تولیا بھی شامل کرلیں۔ تولیا اضافی پانی کھینچ لیتا ہے اور کپڑے جلدی خشک ہو جاتے ہیں۔

3. جیب میں رہ جانے والی اشیاء

عموماً مردوں کی جیبوں میں کچھ نہ کچھ ضرور رہ جاتا ہے، جو بعد میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔ کپڑے دھونے والے کمرے میں جار یا کسی ایسی چیز کو  لٹکانا بہتر ہے جس میں آپ ایسی چیزیں محفوظ رکھ سکیں۔ اس عمل سے آپ کے گھر میں پریشانیاں کم ہوں گی۔

4. نمک کا استعمال

رنگدار کپڑوں کا رنگ دھلائی کے بعد مدھم ہو جاتا ہے، اس کا آسان اور سستا حل نمک ہے۔ کپڑے دھوتے ہوئے نمک کا ایک چمچ ڈال دیں اور کپڑوں کا رنگ کبھی مدھم نہیں ہو گا۔

5. نرم تولیہ

سخت تولیے کو استعمال کرنا آسان نہیں ہوتا، اس سخت اور کھردرے تولیے کو پھیکنے کے بجائے اس کو سرکے اور کھانے والا سوڈے کے ساتھ دھوئیں۔ آپ ایک نیا اور نرم تولیا پائیں گئے۔

6. اپنا ڈیٹرجنٹ خود بنائیں

اگر آپ کو سکن الرجی ہو یا بازاری کیمیکل سے بیزار ہوں تو گھر میں خود سے ڈیٹرجنٹ بنا لیں۔

ناریل چھیلنے والے آلے مدد سے ایک عدد صابن چھیل لیں
اس میں ایک کپ بوراکس(Borax) ڈال لیں
پھر ایک کپ کپڑے دھونے والا سوڈا(washing soda) ڈال لیں

اب ان کو اچھی طرح مکس کر لیں 

اس ڈیٹرجنٹ کو کسی جار میں محفوظ کر لیں اور آسانی سے استعمال کریں۔

7. گھم جانے والی اشیاء

چابیاں، جرابیں یا اس جیسی اشیاء جن کے گھمنے کا احتمال ہو انہیں ایک بورڈ پر لگا دیں۔ تاکہ ہر شخص اپنی چیز آسانی سے ڈھونڈ سکے۔

8. اپنی اپنی ٹوکری

خاندان میں ہر کسی کے پاس گندے کپڑوں کی اپنی ٹوکری ہونی چائیے تاکہ ایک دوسرے کی چیزیں گڈ مڈ نہ ہو سکیں، اس سے ہر شخص کو اپنے کپڑوں کا اندازہ بھی رہے گا۔

9. دراز کو ہینگر بنائیں

دراز کو خالی کر کے اس طرح سلاخیں ڈالیں کہ جب باہر نکالیں تو کپڑے لٹکانے کے تین چار خانے بنے ہوں۔ جیسے سیڑھی کو اگر افقی سطح پر رکھا جائے تو ایسی صورت نظر آتی ہے۔

10. استری کے میز کوسامنے نہ رکھیں

استری کے میز کو لپیٹ کر رکھنا گھر میں آپ کے سگھڑ اور شائستہ ہونے کی نشانی ہے۔ آپ اسے دروازے کے پیچھے یا کسی اور مناسب جگہ رکھ سکتے ہیں۔ ایسے گھرانے جہاں ایک مسئلہ ہو وہاں یہ ترکیب نہایت کارآمد ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine