آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے جدید باورچی خانے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Viking Appliance Award Winning Kitchen, Main Line Kitchen Design Main Line Kitchen Design Kitchen Quartz
Loading admin actions …

آپکو باورچی خانے کی سجاوٹ میں مشکل ہو رہی ہے.اچھے خیالات کی ضرورت ہے.فکر کی کوئی بات نہیں ہے آپ نے بالکل ٹھیک صفحہ کھولا ہے۔ آج ہم ہومی فائی پہ آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ کے لیے جدید باورچی خانے  کے خیالات لائے ہیں۔ تو آئیے اور ہماری  تجاویز دریافت کریں.

باورچی خانے کے اندر ڈائنگ ٹیبل یا کھانے کی میز

باورچی خانے میں زیادہ تر صرف کھانے بنانے کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن اس تصویر میں باورچی خانے کے اندر ہی کھانے کی میز کو رکھا گیا ہے۔ جو اس کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے بھی جگہ فراہم کرتی ہے۔

بیٹھنے کے کمرے کے ساتھ باورچی خانہ

بیٹھنے کے کمرے کو گھر کے تمام افراد گپ شپ کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اگر اسی دوران کچھ کھانے پینے کی ضرورت محسوس ہو تو الگ باورچی خانے میں جانا پڑتا ہے۔ اس تصویر میں بیٹھنے کے کمرے کے اندر یا ساتھ ہی باورچی خانے کے خیال کو پیش کیا گیا ہے ۔ آپ گپ شپ کرتے ہوئے کھانا بنا سکتے ہیں۔

خوبصورت فانوس

باورچی خانے کے اندر روشنی کے لیے بلب اور ٹیوب لائٹس کا استعمال تو ہوتا ہی ہے لیکن اس کی خوبصورتی میں چارچاند تب لگتے ہیں جب باورچی خانے کے اندر خوبصورت فانوس کا استعمال کیا جائے ۔ آپ اس باورچی خانے آپ اسی طرح فانوس کو دیکھ سکتے ہیں۔

سفید اور گرے رنگ کا امتزاج

یہ بلکل ممکن ہے گہرے گرے رنگ کی لکڑی کا باورچی خانہ محدود جگہ میں لیکن اس صورت میں کہ دیواروں پر ہلکے رنگ کا روغن ہو اور روشنی کا خیال بھی رکھا جائے. دوسری صورت میں باورچی خانہ بہت گراں لگتا ہے اور کمرہ بھی چھوٹا لگتا ہے. اس تصویر میں دیکھیں کہ دیواریں چمکدار سفید رنگ سے روغن کی گئی ہیں اور لکڑی پر گہرا گرے رنگ کیا گیا ہے.

باورچی خانے میں گملے

اس تصویر میں خوبصورتی کے ساتھ تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے باورچی خانے میں پودوں اور گملوں کااستعمال کیا گیا ہے۔

ٹائلوں کا استعمال

روایتی نمونے/مراسلے نظری و بصری موہوم پیکر بناتے ہیں جن کی وجہ سے جگہ خوبصورت دکھتی ہے اس سے جتنی یہ ہوتی ہے.اس باورچی خانے میں سفید اور نیلے رنگ کی بناوٹی ٹائلز اسکو دلکش بناتی ہیں. اور بیسن کی  جگہ کو انتہائی شاندار بناتی ہے.

میٹ یا قالین کا ٹکڑا

فرش پہ یہ خوبصورت میٹ دکھنے میں خوبصورت تو ہے ہی لیکن یہ بہت نرم بھی ہے ۔ کھڑے ہونے کے لیے آپ اس طرح کے میٹ کو پسند کریں گے۔

قدرتی مناظر سے لطف اندوز

زیرِ نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کے باورچی خانے میں لگی شیشے کی کھڑکیوں سے قدرتی مناظر صاف نظر آرہے ہیں جو اس کی خوبصورتی اور دلکشی کو بڑھا رہے ہیں یہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو قدرتی مناظر کو بہت پسند کرتے ہیں۔

باورچی خانے میں آئینہ

باورچی خانے میں آئینے کا استعمال انتہائی شاندار اضافہ ہے اور یہ اس کو خوبصورت بنا رہا ہے ۔دلکش

مزید تجاویز کے لیے ۔۔چھوٹے باورچی خانے کے ڈیزائن

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine