۷ مختلف اقسام کے گھر جس میں ہر ایک آپکو متاثر کردیگا

Shahtaj Shahtaj
House of Lines & Courts, studio XS studio XS Modern houses
Loading admin actions …

ایک اچھا اور منفرد گھر ہر شخص کا خواب ہے اور اس خواب کو حقیقت بنانا ہر ایک کی خواہش۔ اور کیسا ہو اگر شاندار گھروں کے آئیڈیاز اور انہیں کامیابی سے تکلیق کرنے کے لئے پیشہ وار دونوں ایک ہی جگہ موجود ہوں؟ جی ہاں بالکل ہومیفائی پر آپ یہ دونوں سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔ ہے نا کمال؟ آئیے ہم آپکو مختلف گھروں کو اقسام بتاتے ہیں جو آپکے تصور سے ہم آہنگ ہو کر اسے حقیقت کا رنگ دے سکیں۔

۱۔ اسکینڈینیویائی

یہ گھر آپنے سفید اور سرمئی رنگ کی وجہ سے بے حد دلکش لگ رہا ہے۔ سبز گھاس کے پس منظر میں بنا یہ گھر دیکھنے والے پر اپنا خوشگوار اثر چھوڑتا ہے اور ڈھلان والی چھت اس میں مٹی یا بارش کا پانی جمع نہیں ہونے دیتا اور اس سے دیکھنے والے کی طبیعت میں ہلکا پن محسوس ہوتا ہے۔

۲۔ دیہی

یہ والا گھر چونکہ بیچ میں موجود ہے اسکے اطراف میں ہرا بھرا باغ ہے اور چاروں طرف خوشگوار ہوا محسوس ہوتی ہے۔ بھورے رنگ اسے لکڑی کی وضع فراہم کر رہا ہے۔ دیکھنے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ گھر لکڑی کا بنا ہوا ہے۔ اسکے چاروں طرف کشادہ کھڑکیاں اس گھر کو ٹھنڈا رکھن میں بھی معاون ثابت ہوسکتے ہیں اور اگر باغ میں مہمانوں کو لے کر شام کی چائے پئیں تو وہ بھی چائے کے ساتھ ٹھنڈی ہوا کے ساتھ لطف اندوز ہو سکیں گے۔

۳۔ جدید

بھورے رنگ کا یہ گھر جس میں سنہرے رنگ اور میٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، کافی مہنگا لگ رہا ہے۔ کیونکہ ڈھلتی شام کا وقت ہے تو اس میں جلتے ہوئے بلب اسکی رنگت اور وسعت کو نمایاں کر رہے ہیں۔ اس گھر کو پسند کرنے کی وجہ 

اسکا شہانہ انداز ہے۔ اسے دیکھنے والے مرعوب ہو جائینگے اور اپنے تخمینہ کو دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہوجائینگے۔ اسکی بناوٹ آنکھوں کو بےحد بھلا لگ رہا ہے اور لوگ داد دیے بغیر نہیں رہینگے۔

۴۔ مرصع

جن گھروں میں افراد زیادہ ہوتے ہیں وہاں پر گھر بناتے ہوئے بہت سی چیزوں کو ذہن میں رکھا جاتا ہے جن میں جگہ کی وسعت، بناوٹ اور دوسری سہولیات کو مددِ نظر رکھا جاتا ہے۔

یہ گھر بھی ایک بڑے خاندان کے حساب سے بنایا گیا ہے۔ باہر سے بڑا اور ہر طرف سے نظر میں رہنے والا یہ گھر جس میں شیشے نما پلاسٹک کے دروازے اور بالکنیاں بنائی گئی ہیں اور اس سے باہر کے مناظر بخوبی نظر آتے ہیں۔ اور کوئی غیر متعلقہ افراد اندر داخلے کی جرّت نہیں کرتا۔ سفید کے ساتھ ہلکے بھورے رنگ نے اس گھر کی شان بڑھا دی ہے۔

۵۔ روایتی

آف وائٹ رنگ کا یہ گھر اپنی ایک الگ شان دکھا رہا ہے۔ یہ بھی بڑے خاندان کے لئے ہے۔ چاروں طرف سے پیڑ پودوں میں گھرا یہ گھر اپنی وسعت اور خوبصورتی میں منفرد نظر آرہا ہے۔ اور صاحب خانہ کے ذوق کا آئینہ دار بھی اس پر آگے سے بنا ہوا سوئمنگ پول کا نیلا پانی اپنی الگ بہار دکھا رہا ہے اور اگر بچوں کی اسکول کی چھٹیاں ہیں تو بچے پانی میں زیادہ وقت گزار کر خوش رہ سکتے ہیں اور گھر بھی اندر سے صاف ستھرا رہیگا۔ سفید گھر کے سیاہ دروازے اور کھڑکیاں بھی امتزاج پرانا صحیح مگر آج بھی لوگ سیاہ اور سفید رنگوں کی آمیزش کو پسند کرتے ہیں۔

۶۔ ایشیائی

یہ بھی ایک وسیع گھر ہے، جس میں دیواریں اور چھت لکڑی کی ہیں۔ بھورے رنگ کی چھت میں سنہرے رنگ کی روشنی کا استعمال کیا گیا ہے اور دیواروں پر زرد اور سنہری روشنی نے اس گھر کی انفرادیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور کسی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں۔ داخلی راستوں پر بنا ہوا چھوٹا سا باغ جس کی ہری گھاس میزبان سے ملنے سے پہلے مزاج کو خوشگوار بنا دیتے ہیں۔ اندر بنے ہوئے شیلف اور اس میں سجی ہوئی کتابیں میزبان پڑھے لکھے ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ دوسری طرف بہترین فرنیچر سے آراستہ یہ گھر میزبان کے اعلٰی ذوق کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

گھروں کے بارے میں اور جاننے کے لئے دیکھیں: گهر کی آرائش: ان سجاوٹ کے تخیل کے ساتھ اپنے گھر کو دلکش بنائیں!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine