بیڈ روم کی11 آرائشی تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Villa with the pool, Design studio by Anastasia Kovalchuk Design studio by Anastasia Kovalchuk Modern style bedroom
Loading admin actions …

ہمارا بیڈروم گھر میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم سکون کے لمحات گزارتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بیڈروم کو ایسا ہونا چاہیئے جو ایک تھکا ہوا دن گزارنے کے بعد ذہن کو تازگی بخشے ۔ آج ہم ہومی فائی میں سونے کے کمرے  کے کچھ اس طرح کے آئیڈیاز لائے ہیں جو پرسکون ہونے کے ساتھ اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان پہ نظر ڈالیں۔ 

1. دیوار کے رنگ کی طرح تکیے

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بیڈ پر رکھنے کے لیے دیوار کے ہم رنگ تکیوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بیڈروم کی خوبصورتی میں اچھا اضافہ ہیں۔

2. بیڈ کی سجاوٹ

اپنے بیڈ کے گرد لکڑی کی راڈ نصب کریں اور اس پر خوبصورت چادر لٹکا کر بیڈ کو کور کرلیں۔

3. بیڈروم یا خواب گاہ میں فانوس

کسی بھی خواب گاہ میں روشنی کا مناسب انتظام کرنا بہت ضروری ہے اور اگر اس کے لیے چھوٹے چھوٹے بلبوں کے ساتھ مرکز میں ایک جدید طرز کے فانوس کو لگایا جائے تو روشی کے ساتھ اس کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جائیں گے۔

4. باغ میں کھُلتا ہوا دروازہ

اس جدید طرز کی خاب گاہ میں قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لیے  باغ کی طرف ایک دروازہ رکھا گیا ہے ۔ آپ ساتھ میں رکھی ہوئی کُرسی پر بیٹھ کے قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

5. لیمپ کا استعمال

بیڈ کے دونوں طرف لیمپوں کا استمال خوبصورت لگتا ہے۔

6. بیٹھنے کے لیے جگہ

سونے کے کمرے میں بیڈ کے ساتھ اسی کی طرح کے سٹول اور کرسی کو رکھنے سے نہ صرف اس میں بیٹھنے کے لیے جگہ کا انتظام ہو گا بلکہ اس سے کمرہ خوبصورت بھی لگے گا۔

7. سورج کی روشنی

کمرے میں سورج کی روشنی ایک اچھا اضافہ ثابت ہوتی ہے اس کے لیے ایک بڑی کھڑکی کا ہونا ضروری ہے۔

8. مدھم روشنیاں

بیڈ کے اوپر مدھم روشنی کا استعمال کیجیئے۔ یہ آپ کے بیڈروم کو خوابناک بنادے گا۔

9. دیواروں پر خوبصورت رنگ

دیواروں پر خوبصورت رنگ اس کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں اور آپ کا کمرہ دلکش لگتا۔

10. پینٹگ سے دیوار کو سجائیں

بیڈ روم میں بیڈ کے کور اور پردوں کے ہم رنگ پینٹگ کو لگا کہ   اس میں جدیت پیدا کریں۔

11. پردوں کا استعمال

پورے کمرے میں خوبصورت اور ہلکے پردوں کا استعمال کیجئے۔ یہ آپ کے بیڈروم کو بہت خوبصورت بنادے گا۔

خوبصورت بیڈروم کے لیے بستر کی تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔  تیرہ(13) ناقابل یقین بستر جنکی تعریف کرنے کے لیے آپ جاگنا چاہیں گے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine