کم سامان والی خواب گاہوں کی ۶ تصاویر

Resham Ejaz Resham Ejaz
PH B Las Nubes, ARCO Arquitectura Contemporánea ARCO Arquitectura Contemporánea Bedroom
Loading admin actions …

کم  سے کم سامان والی سادہ خواب گاہیں آج کل مقبول ہیں، اور یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کیوں کہ ان کا بنیادی  اصول یہ ہے کہ باقی عناصر کو پیچھے چھوڑ کر خواب گاہ کے مقصد کو مد نظر رکھا جائے، جو کہ ایک مزے دار، پرسکون نیند لینا ہے۔  جہاں دیواروں پر لگے فن پارے اور مختلف آرائشی اشیاء جگہ کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں، وہیں اس بات سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کمرے سے یہ ساری بے ترتیبی نکال باہر کرنے کے بعدرات کے اندھیرے اور دن کی روشنی میں کمرے کی اپنی خوبصورتی الگ الگ انداز میں کھل کر سامنے آتی ہے۔

آج کل جدید اور سادہ میں فرق کرنا مشکل سے مشکل تر ہو گيا ہے۔ مگر سادگی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ چپ چاپ نیا رجحان اپنا لیں، بلکہ اس کا اصل مطلب کم سامان و آرائش استعمال کرتے ہوئےاپنی شخصیت کی عکاسی کرنا ہے۔ سادہ انداز کی حقیقی خوبصورتی توازن میں چھپی ہے۔

۱۔ سفید حسن

اس خواب گاہ کو اتنی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گيا ہے کہ کسی اور سجاوٹ کی ضرورت ہی نہیں رہی ہے۔  اونچی تکونی چھت کو سہارا دیتے لکڑی کے شہتیر کمرے میں عجب جادوئی سماں تخلیق کرتے ہیں جبکہ سادہ اینٹوں سی بنی دیواریں اس گھر کے روایتی انداز کی عکاسی کرتی ہیں۔جگہ کو بھرے بغیر ایک طرف کام کرنے کی جگہ بنائی گئی ہے اور بیڈ کی کنارے لگے لیمپ انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔

۲۔ ایک رنگ کا اضافہ

اس مکمل سفید خواب گاہ میں رکھا گیا نیلا بسترنہایت دلکش نظر آتا ہے۔  اس کی چھت کا انداز بھی منفرد ہے جبکہ کھڑکی سے نظر آتے پہاڑیوں کے منظر کو دیکھتے ہوئے آپ کو وقت گزرنے کا پتا بھی نہیں چلے گا۔ دیواروں پر لگے فن پارے اس کمرے کی سادگی کو دلچسپ بناتے ہیں۔

۳۔ لکڑی اور روشنیاں

اس کمرے میں روشنیاں ذہانت سے لگائی گئی ہیں جو ایک خوابناک ماحول تخلیق کرتی ہیں۔ نرم گرم بستر آپ کو اور کسی جانب توجہ کیے بغیر نیند میں کھو جانے کی دعوت دیتا ہے۔ الماریاں اور ٹی وی رکھنے کی جگہ ایسے بنائی گئی ہے کہ کمرے کے سیدھے خطوط میں کوئی تبدیلی نہ آئے۔

۴۔ عیش و عشرت سے بھرپور

ڈیزائنرز نے اس بڑی سی خواب گاہ کے ایک بڑے حصے کو خالی چھوڑ کراسے مزید کشادہ بنا دیا ہے۔ دیواروں اور کمبل کا چمکدار کتھئی رنگ اس کمرے کو شاہانہ احساس دیتا ہے۔ ٹی وی، ہیڈ بورڈ اور چھت پر لگی عقبی روشنیاں اس کمرے کواور بھی بے مثال بنا دیتی ہیں۔بیڈ کی  پائنتی کے نیچے رکھا سرمئی قالین بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں۔

۵۔ سادہ مگر انوکھا

مکمل سادگی میں انفرادیت پیدا کرنا مشکل کام ہو سکتا ہے مگر اس روایتی لکڑی اور جدید سفید کے مجموعے نے یہ کام کر دکھایا۔بستر پر موجود کمبل اور کشن کا سبز  کے ایک حسین شیڈکا اضافہ کرتے ہیں جبکہ ایک پیلے ڈیزائن والا سرمئی کشن کمرے کو بیزار کن بننے سے بچاتا ہے۔شیشے کے دروازے سے نظر آتے سبز پودے قدرت کی طرف سے سلام کہتے ہیں۔

۶۔ دو رنگی اور پرکشش

کم سامان کے ساتھ جدت حاصل کرنے کی ایک اور مثال ہمارے سامنے ہے۔بستر کی عقبی دیوار اور سوفے کا گہرا نیا رنگ بے حد جاذب نظر ہے۔ اس کے علاوہ بستر کی چادر کو چھوڑ  کر سارا کمرہ سرمئی رنگ میں رنگا ہے۔ ان دو رنگوں کا مجموعہ بلا شبہ بہترین مجموعوں میں سے ایک ہے۔بستر کے دونوں اطراف الگ الگ طرح کے لیمپ رکھ کے کر عام تصور کو توڑا گیا ہے۔

یہ  خواب گاہ بھی دیکھیے: ایک چھوٹی مگر جدید خواب گاہ جو آپ کو حیران کرنے کے لیے تیار ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine