پہلے اور بعد میں: ۳ خوبصورت تبدیلیاں۔

Hiba Hiba
Before & After, DeeDecors Home Staging & Interior Design DeeDecors Home Staging & Interior Design
Loading admin actions …

وقت کے ساتھ ساتھ ہر شے میں تبدیلی لانا ضروری ہے تو ہم اپنے گھر کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔ تھوڑی سی تبدیلی سے اپنے گھر کو ہم ماڈرن بنا سکتے ہیں اور زمانے کے عین مطابق کر سکتے ہیں۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر ہم آپ کی خدمت میں ۳ ایسی مثالیں پیش کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ اپنے گھر کی شکل و صورت میں تندیلی لانے کا سوچیں گے اور اپنے گھر میں ڈالیں گے نت نیا انداز۔

تزئین و آرائش سے پہلے کی : ​تاریک اور پرانے فیشن کا

اس مثال میں دیکھایا گیا باورچی خانہ نا قابلِ قبول ہے اور اس کی اہم وجہ باورچی خانے کا تاریک ماحول ہے۔ قدرتی روشنی کے داخلے کا کوئی زریعہ موجود نہیں اور یہ اندھیرا باورچی خانے کو تنگ اور کام کرنے کے لئے بے رونق جگہ بنا رہا ہے۔

تزئین و آرائش ک بعد : ​روشن اور نئے انداز کا

باورچی خانے اور ساتھ موجود اسٹور کے درمیان کی دیوار کو ختم کر کے قدرتی روشنی کی آمد کا راستہ بنایا گیا ہے۔ یہ تندیلی باورچی خانے کو وسیع اور پر رونک بنا رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ لکڑی کی پرانی الماریوں کی جگہ سفید جدید انداز کی الماریوں کا استعمال کیا گیا ہے، مادبل کے کالے رنگ کے پھٹوں کے بجائے سفید پھٹے اور ٹائلوں کے خوبصورت فرش نے ایک بے رونق جگہ کو مکمل طور پہ تبدیل کر کے جدید انداز کا بنا دیا ہے اور اس باورچی خانے کو کام کرنے کے لئے ایک بہترین جگہ بنایا ہے۔

تزئین و آرائش سے پہلے کی : دلکشی سے محروم

ترمیم سے پہلے یہ باورچی خانہ جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے، بہت تنگ اور سامان سے بھرا، اسٹائل سے محروم تھا ۔ پرانے وقتوں کی الماریاں، جگہ کے حساب سے بڑے سائز کی اشیاء اس باورچی خانے کو بے لطف اور تنگ بنا رہی ہیں۔

تزئین و آرائش ک بعد : پرکشش اور پُر رونک

ہومیفائی کے پیشہ واران کی طرف سے لائی گئی تبدیلی اس باورچی خانے میں واضع فرق دیکھا رہی ہے۔ غیر ضروری اشیاء کی موجودگی سے صاف ستھرا یہ باورچی خانہ کام کرنے کے لئے کھلی جگہ مہیا کر رہا ہے۔ لکڑی کی پرانے فیشن کی الماریوں کی جگہ نئے انداز کی الماریوں کے استعمال نے باوچی خانے کو خوبصورت اور ماڈرن شکل دی اور ضرورت کو بھی پورا کر دیا۔ سفید ٹائلوں کی جگہ سرمائی اور لال رنگ کی دیواروں مے باورچی خانے کو دلکشش بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔

تزئین و آرائش سے پہلے کی : پھیکا اور بے رونق

سونے کا کمرہ گھر کا سب سے اہم حصہ ہے، جس کا خوبصورت اور آرام دہ ہونا بہت ضروری ہے۔ ہومیفائی کے پیشہ واران کی طرف سے لائی گئی تبدیلی سے پہلے یہ کمرہ بہت پھیکا اور بورنگ تھا۔ پرانے اسٹائل کا فرنیچر اور بے رنگ دیواریں اس کمرے کو بے جان بنا رہی ہیں۔ ہلکے رنگ کا کالین کمرے کو مزید پھیکا بنا رہا۔ رنگوں اور نئے انداز سے محروم یہ کمرہ ہر لحاظ سے تبدیلی کا مستحک تھا۔

تزئین و آرائش ک بعد : کھلا ہوا اور خوبصورت۔

تزئین و آرائش نے اس کمرے کا نقشہ بدل کے رکھ دیا۔ پرانے فرنیچر کی جگہ نئے ڈیزائن کے فرنیچر نے کمرے کو چار چاند لگا دئیے۔ پھیکی دیواروں کو رنگنے سے کمرے میں جان آ گئی۔ لکڑی کا فرش اور چھوٹے سائز کا کالین کمرے کو پر کشش بنا رہا ہے۔ لیمپ کی لائٹ رومانوی ماحول اجاگر کر رہی اور کمرے کو مزید پر سکون بنا رہی ہے۔ ہرے پودے کمرے میں مزید رنگ بھر رہے۔ کمرے کی یہ خوبصورت سجاوٹ دیکھنے والے کی آنکھوں میں ٹھنڈک پیدا کر دے گی۔

تزئین و آرائش کے مزید منصوبے جانے کے لئے یہاں آئیے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine