10 باورچی خانے کی شیلفیں، جن کو آپ نقل کرنا چاہیں گے

usranaz usranaz
Edenbridge, Johnny Grey Johnny Grey Kitchen
Loading admin actions …

ایک لمحے کے لئے باورچی خانے کی الماریوں اور آلات کو بھول جائیں اور خیال کریں کہ اس باورچی خانہ کو کس چیز کی اشد ضرورت ھے۔تب آپ کو احساس ھو گا کہ شیلفیں کتنی اہمیت رکھتی ہیں۔آپ کسی بھی ماہر منصوبہ ساز سے باورچی خانے کے بارے میں پوچھیں تو وہ آپ کو جمالیاتی اعتبار سے اور جگہ کے صحیح استعمال کے لئے شیلفوں کی کارکردگی کو فوفیت دے گا۔اسی وجہ سے آج ہم نے ھومی فائی کے اس مضمون میں آپ کے لئے خوبصورت شیلفوں کی بہترین تجاویز لائے ہیں۔ تو پھر ہماری بہترین تجاویز میں سے اپنے باورچی خانہ کے لئے بہترین اور سٹائلش انتخاب کے لئے تیار ھو جائیں۔ لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ شیلفوں کے انتخاب سے پہلے اپنے باورچی خانہ کی موجودہ جگہ کو ذہن میں رکھیں اور موزوں شیلف کا انتخاب کریں۔

1. خاص طور پر ایک آلے کے لئے ڈیزائن کی گئی

آپ کے باوررچی خانے میں شیلفیں خاص طور پر آسانی فراہم کرنے کے لئے استعمال کی گئی ہیں۔ اگر آپ باورچی خانے کی سطحوں کو صاف اور واضح رکھنا چاہتے ہیں تو باورچی خانہ کے خصوصی آلات کے لئے شیلفوں کے استعمال پر غور کریں۔ یہ مائکرو ویو کے لئے بنائی گئی شیلف ایک سلیقہ شعار طریقہ ھے جس سے باورچی خانہ میں دلکشی اور خوبصورتی ظاہر ھورہی ھے۔

2۔ سامنے سے کشادہ اور شاندار

اگر آپ باورچی خانہ میں صنعتی پسِ منظر کو پسند کرتے ہیں اور دروازوں کے استعمال میں دلچسپی نہیں رکھتے تو لکڑی کی شیلفیں بہترین اور شاندار انتخاب ھے۔ اس ماڈل میں دیوار میں نصب شیلفیں فرش میں لگی الماریوں اور درازوں سے ہم آہنگ ہیں اور باورچی خانہ کے ماحول میں ایک دلکش اور خوبصورت اضافہ کر رہی ہیں۔

3۔ خوبصورتی کے ساتھ روشن

اس سے قطع نظر کہ آپ کس سٹائل کی شیلفوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ان شیلفوں میں روشن لائٹ کی پٹی لگانے سے ان کو  جدت کے ساتھ بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس سے باورچی خانہ نہ صرف جمالیاتی اعتبار سے حسین بن جائے گا بلکہ یہ باورچی خانہ کے ماحول کو پُر لطف بھی بنا دے گا۔

4. سادہ عارضی ورژن

باورچی خانہ کے لئے سادہ ترین شیلفوں کا انتخاب میں کوئی حرج نہیں ھے۔ ہم یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کو بریکٹ فری فلوٹنگ شیلف کی تجویز بہت پسند آئے گی۔ بس صرف ایک چیز کا خیال رکھیں کہ اس کے اوپر سامان سجانے سے پہلے اس کے وزن اٹھانے کی استطاعت کو مدِ نظر رکھیں۔

5. صنعتی سٹین لیس سٹیل

یہاں پر لکڑی کی فلوٹنگ شیلف کابہترین متبادل سٹین لیس سٹیل پیش کیا گیا ھے۔ سٹیل لیس سٹیل نہ صرف بہترین اور پائیدار شیلف کے طور پر ھے بلکہ اسکی چمکدار سطح باورچی خانہ کے ماحول میں ایک دلکش اور خوبصورت اضافہ ھے۔

6. سادگی سے

آنکھیں مت جھپکائیں! جی ہاں یہ ایک خوبصورت اور سادہ لکڑی کی شیلفیں ہیں جو کہ ایک نازک اور پتلی  سپورٹ کے سہارے لگی ھوئی ہیں۔قدرتی لڑری کے ساتھ سیاہ دھاتی بریکٹ ایک حسین امتزاج پیش کر رہی ہیں اور باورچی خانہ کے کسی بھی سٹائل کے لئے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں۔

7۔ لپٹی شیلفیں

آپ کا خوبصورت باورچی خانہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مفید ھو سکتا ھے۔ اپنے باورچی خانہ میں دیوارکے ساتھ گھومتی شیلفوں کا اضافہ کریں اور اسے بہت سی چیزوں جیسے کتابیں، سجاوٹی اشیاء اور گلدان وغیرہ رکھنے کے لئے استعمال کریں۔ یہ لپٹی شیلفیں آپ کے باورچی خانہ میں خوبصورتی کے ساتھ ایک جدت کا اضافہ ثابت ھونگی۔

8۔ دیوار میں نصب شدہ کتابوں کی شیلف کا سٹائل

یہ شیلفیں بہت شاندار لگ رہی ہیں کیوں کہ ان کا سیاہ رنگ دیوار کے رنگ کے ساتھ ہم آہنگ ھے،اور پورے باورچی خانہ کا ایک تسلسل برقرار رکھے ھوئے ھے۔ یہ کھلی اور بڑی شیلفیں باورچی خانہ کے برتن، آلات اور پرانے نوادرات کو سجانے کی بہترین جگہ مہیا کر رہی ھے۔ یہ شیلفیں اپنے بڑے سائز کی وجہ سے چیزوں کو سلیقے سے اور خوبصورت انداز میں رکھنے میں معاون ثابت ھو رہی ہیں۔

9۔ الماریوں سے جدا انداز

اگر آپ  شیلفوں کو الماریوں کی طرزپر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کر سکتے ہیں ! یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لمبی شیلفیں الماریوں کا آسان  نہیں متبادل ہیں یا اس کے برعکس۔ ہمارے خیال میں یہ ایک بہترین جدید اضافہ ھے جس کے زریعے آپ سٹوریج کے لئے بہت سی جگہ فراہم کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی دلکش انداز بھی اپنا سکتے ہیں۔

10۔ غیر معمولی اور دلچسپ

اختتامی  لیکن اآخری نہیں،ہمارے پاس غیر معمولی اور دلچسپ شیلفوں کے سٹائل موجود ہیں۔ اگر آپ اپنے طور پر ہمیشہ اچھے اور غیر معمولی سٹائل کی تلاش میں رہتے ہیں تو آپ کو ان مختلف اشکال کی بنی شیلفوں کو دیکھنا چاہیے جیسا کہ اس ماڈل میں سٹائلش  گول شیلفیں دکھائی گئی ہیں۔ہم آپ سے شرط لگا سکتے ہیں کہ آپ کے کسی دوست نے بھی ایسی شیلفیں نہیں استعمال کی ھونگی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine