آپکے گھر کی سجاوٹ کے لیئے غیر معمولی تجاویز

Farheen Farheen
La ventana indiscreta, ACABADOMATE ACABADOMATE Modern style bedroom
Loading admin actions …

گھر کی سجاوٹ ہر انسان کا بنیادی خواب ہوتا ہے، ہم سب فطری طور پر اپنے گھر اور کمروں کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔ آج ہومی فائی پر اس مضمون میں ہم یہی بیان کریں گے کس طرح آپ اپنے گھر اور کمروں کو سادہ طریقے سے سجاسکتے ہیں، جس سے آپکا وقت اور پیسہ دونوں کم مقدار میں خرچ ہو لیکن نتائج حسبِ ضرورت نکلیں۔ آج ہم جمالیاتی عنصر اور فعالیت کے امتزاج سے آپکو گھر کی سجاوٹ کے طریقے بتائیں گے۔ تو آئیے نظر ڈالتے ہیں اس مضمون پر۔

۱۔ ایک جگہ میں مشترکہ کمرے کے درمیان رابطہ

اگر آپ کے پاس ایک فلیٹ ہے تو یقینا جگہ کی کمی کے باٰعث آپکے ڈرائنگ روم، لیونگ روم اور باورچی خانہ اکٹھے ہوں گے۔ ڈرائنگ روم ہمارے لیئے بہت خاص ہوتی ہے اس میں ہمارے سارے معزز مہمان سما سکتے ہیں۔  لیکن اگر وہاں سے باورچی خانہ نظر آئے تو؟ اسلیئے ہمیں ان تمام جگہ کو ایک تاثر سے الگ کرنا ہوگا۔ ان کو ہمیں مختلف رنگوں کے ساتھ کھیلنا ہوگا جیسا کہ مختلف انداز اور مختلف رنگ کا فرنیچر

۲۔ دیواروں میں موجود جگہ ایک اچھی اسٹوریج کے لیئے استعمال ہوسکتی ہے

کسی بھی گھر کی دیوار میں اسٹوریج کی جگہ بنانا بہت کمال اور فائدے مند ہوتا ہے۔ اس میں آپ مختلف اقسام کے سجاوٹی پیس رکھ سکتے ہیں یا ٹی وی ریموٹ کو رکھ سکتے ہیں۔ اس دیوار کو استعمال کرسکتے ہیں جو کہ پہلے مکمل طور پر ناقابلِ استعمال تھی

۳۔ لیونگ روم کے پردوں کا الگ طریقے سے استعمال

پردے عموما بہت موٹے ہوتے ہیں جن کے باعث وہ قدرتی روشنی کو روک لیتے ہیں، پردوں کا اصل مقصد ہمیں حفاظت فراہم کرنا ہے نہ کہ گھرکو تنگ وتاریک بنانا تو آپ پردے لگانے کے لیئے ایسے پردوں کا استعمال کرسکتے ہیں جو کہ باریک ہوں ان کا مقصد پورا ہو لیکن روشنی روکے بغیر

۴۔ نیا باورچی خانہ

اگر آپ بھی اپنے پرانے باورچی خانے سے تنگ ہیں لیکن ابھی اسکو مکمل طور پر تبدیل نہیں کرسکتے تو آپکو اس مین کچھ جاندار تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے جنکی مدد سے آپکا باورچی خانہ تبدیل ہوجائے ۔ اس میں صرف ضرورت کی اشیا رکھیں اور باقی اشیا کو پھینک دیں یا اسٹور روم میں لاک کردیں کیونکہ یہی اس باورچی خانے میں تنگی کا اصل سبب ہیں ۔ اسی طرح آپ کو اس کے انٹیریئر میں بھی تھوڑی تھوڑی تبدیلیاں کرنی ہوں گی

تبدیلی کے بعد

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپکو لگے گا کہ اصل تبدیلی کیا ہے۔ ہم نے اس میں بہت معمولی تبدیلیاں کی ہیں لیکن وہ بہت خاص ہیں۔ اسکی دیواریں تبدیل کر کے سیرامک کی بنائی گئی ہیں، دروازے کو ٹھیک کرکے اسکو گہرا رنگ دے دیا گیا ہے جو کہ اس کے اعتبار سے بلکل درست ہے۔ چولہے، کیبنٹس اور شیلفس کو نیا رنگ دیا گیا ہے جو کہ بہت ضروری تھا

۵۔ باتھ روم لے آّوٹ

شیلفس کو ہمیشہ جمالیاتی حسن کو بڑھانے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے اس باتھ روم میں بھی اسکو اسی لیئے استعمال کیا گیا ہے۔ سائیڈ میں ایک ریک بنایا گیا ہے جس میں آپ سجاوٹی سامان رکھ سکتے ہیں اس سے باتھ روم بہت کمال لگے گا

باتھ روم شیلفس کے لیئے ۱۰ کمال تجاویز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine