ایک ایسی تبدیلی جو آپ کو حیران کر دے گی

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify Minimalist house
Loading admin actions …

آپ جب آج کی اس آئیڈیابک کی پہلے کی تصاویر کس ساتھ بعد کی تصاویر دیکھیں گے تو آپ کو بالکل یقین نہیں آۓ گا کہ آپ ایک ہی جگہ کو دیکھ رہے ہیں۔ بےشک یہ تبدیلی بے حد حیرت انگیز ہے اور اس طرح کا شاہکار کم کم ہی نظر آتا ہے۔ 

اس گھر کو دیکھ کر ہمیں بھی بہت زیادہ حیرانی اور خوشی ہوئی تھی اور اب ہم آپ کو بھی اس میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔

چلیں پھر آپ بھی اس کھنڈر کو ایک زبردست گھر میں تبدیل ہوتے ہوۓ دیکھیں!

پہلے: اندر کی کھنڈر حالت

اس جگہ کی پہلے کی حالت دیکھ کر اس کو گھرکہنا تو درست نہیں۔ ویسے بھی یہ ایک کھنڈر نما مکان تھا جو کہ رہنے کے قابل تو بالکل بھی نہیں تھا۔ 

لیکن اس جگہ کو دیکھیں تو اس میں بہت سی خصوصیات ہیں جیسے خوبصورت اور بڑی جگہ، ہموار زمین اور اس کے علاوہ اس گھر کی مضبوط بنیادیں۔ اس لیے جب یہ گھر ماہرین کے ہاتھ لگا تو انہوں نے اس جگہ کی ان خصوصیات کا بھپور فائدہ اٹھاتے ہوۓ اس جگہ کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا۔ اس گھر میں کیا بڑی تبدیلیاں لائی گئی ہیں یہ آپ نیچے خود ہی دیکھ لیں۔

بعد: خوبصورت اور پرتعیش جگہ

کیسی لگی یہ تبدیلی؟ زبردست نا! اب اس کھنڈر کی جگہ ایک شاندار دو منزلہ گھر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ کھڑا ہے ۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گھر کا اسٹرکچر دو سطحوں پر مشتمل ہے۔ نچلہ حصہ دراصل پہلے والے گھر کو ہی ری۔ماڈل بر کے تیار کیا گیا ہے اور اب ادھر دیوان خانہ، کھانے کا کمرہ، باورچی خانہ اور ایک غسل خانہ موجود ہے۔  جبکہ اس کی اوپر والی منزل پر خوابگاہیں موجود ہیں۔ 

اس جگہ کا ایک اوو شاندار اضافہ ہے ادھر بنایا گیا خوبصورت تالاب۔۔۔ دیکھیں یہ تالاب اس کی خوبصورتی کو دوچند کر رہا ہے نا؟

پہلے: باہر کا منظر

چاہے آپ کا گھر کتنا ہی پرانا اور ٹوٹا پھوٹا کیوں نا ہو،اگر آپ اس کو ری۔ماڈل کرنا چاہتے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے پاس جگہ کا فائدہ اٹھائیں۔ اس سلسلے میں آپ ماہرین سے مشورے لیں اور ان کے تیار کردہ پلان کے مطابق چلیں تو آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ جس طرح اس گھر کو تبدیل کر کے ماہرین نے کتنا خوبصورت بنا دیا ہے۔

بعد: رینویشن کے بعد باہر کا حصہ

اس گھر کی موجودہ حالت پہلے سے بہت ہی الگ ہے۔ جدید، خوبصورت، اور فریش انداز۔۔۔ یہ سب ہمارے ماہرین کی ذہانت اور درست رنگوں اور مٹیریل کے چناؤ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اس گھر کی خوبصورتی اس کے دو رخی انداز کی وجہ سے بھی بڑھ رہی ہے۔  ایک اسٹرکچر  لمبائی کے رخ پر بنا ہے اور دوسرا اونچائی پر۔ لیکن ان دونوں کا ملا کر بہت خوبصورت انداز بن رہا ہے۔ 

آپ کو پتھر سے بنا ایک اور خوبصورت اسٹرکچر بھی نظر آ رہا ہو گا۔۔۔ یہ صرف پانی ذخیرہ کرنے کی جگہ ہے لیکن اپنی خوبصورتی میں باقی دونوں یونٹ سے بڑھ کر ہی ہے۔

پہلے: ایک عام سا کھانے کا کمرہ

پہلے یہ کھانے کی جگہ گہرے رنگوں اور مدھم روشنی کی وجہ سے بہت مایوس اور افسردہ ماحول پیدا کر رہی تھی۔ اس بصویر میں دیکھا جاۓ تو اس پوری جگہ میں آپ کو کوئی خاص بات نہیں دکھائی دے گی۔ لیکن جب آپ اس کی بعد والی تصویر دیکھیں گے تو آپ بھی خوش ہو جائیں گے۔

بعد: نہایت خوبصورت اور جدید

سفید رنگ کا استعمال اس پوری جگہ کو جدت دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے اس جگہ کو روشن کرنے کے بھی پورے پورے انتظام کیے ہیں، اس لیے اب ادھر قدرتی روشنی کی بھی بہتات ہے اور مصنوعی روشنی کی بھی۔  اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ سفید رنگ اور ڈھیر ساری روشنی کسی بھی جگہ کو کتنا خوبصورت اور کشادگی بھرا انداز دے دیتی ہے تو بس ادھر بھی ان کے کمال سامنے موجود ہیں۔ 

اس کے علاوہ اس جگہ ویٹیلیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ کمرے میں تازہ ہوا کا گزر رہے۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine