چھوٹے غسلخانے میں کی جانے والی 9غلطیاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Modern bathroom
Loading admin actions …

ایمانداری کی بات یہ ہے کہ چھوٹی جگہوں کو چھوٹی تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ نا صرف دیدہ زیب اور خوبصورت لگیں بلکہ عملی بھی ہوں

جب بات غسلخانے کی آتی ہے تو اکثر لوگوں کے خیال میں اسمیں بہتری کا مطلب یہ ہے کہ ایک دیوارکو گرادیا جائے اور اسکو بڑا کر دیا جائے۔ تاہم ہم سب یہ جانتے ہیں کہ کچھ اضافی جگہ کےعلاوہ بھی کچھ چاہئے ہوتا ہے۔ 

اسلئے آج ہومی فائی پر ہم ان تمام غلطیوں پر نظر دوڑائیں گے جو ہم غسلخانے کی ڈیزائننگ کرتے وقت دہراتے ہیں تاکہ اُن سے بچا جا سکے۔ ہم ان تمام چھوٹی چھوٹی غلطیوں کا تجزیہ کریں گے جِن سے ہم آج بچ سکتے ہیں۔ ان میں دیوار کا گرانا شامل نہیں ہے۔ 

یہ بھی یاد رکھئے کہ اپنے غسلخانے کی ترئین و آرائش کے لئےٓ آپ کو کسی ماہر پیشہ ور ڈیزائنر اور ماہرِ تعمیرات سے مدد لینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن کچھ آسان حل اپنا کرجن پرآج ہی عملدرآمد کیا جاسکتا ہے آپ صحیح سمت میں قدم اُٹھا سکتے ہیں۔ 

آپ کچھ ایسے ٹوٹکے اور طریقے بھی سیکھیں گے جن سے آپ یہ جان سکیں گے کہ دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کس طرح ممکن ہے۔ 

آیئے اُن اکثردہرائی جانے والی غلطیوں کا جائزہ لیں تاکہ آپ اُن سے بچ سکیں۔ 

1۔ غسلخانے کے درمیان میں سنک

ایک چھوٹے غسلخانے میں یہ مناسب رہتا ہے کہ سِنک ایک کونے میں ہو بجائے اسکے کہ درمیان میں لگایا جائے جہاں یہ بہت سی قیمتی جگہ بلاوجہ گھیر لیتا ہے۔ 

2۔ نمونہ دار ڈیزائن سے بچنا

گہرے رنگوں کےاوردیدہ زیب نمونے بصری طورپرایک چھوٹی جگہ کو بڑھا دیتے ہیں اور ہماری توجہ اس چیزسے ہٹ جاتی ہے کہ غسلخانہ اصل میں کتنا چھوٹا ہے۔ 

3۔ مختلف ٹکڑوں سے بنےاندر اور باہر کھلنے والے دروازے

چھوٹےغسلخانوں میں اندر اور باہرکی طرف کھلنے والے دروازے قابلِ استعمال نہیں ہوتے کیونکہ وہ غیرضروری جگہ گھیر لیتے ہیں۔ نہانے کی جگہ کے اردگرد پردے یا ایک طرف کھسکنے والے دروازے بہتررہتے ہیں۔ 

4-چوکورغسلخانے اور بڑی اشیاء

جب بات چھوٹے غسلخانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی آتی ہے توبیضوی شکل کی اشیاء کا انتخاب مناسب رہتا ہے ۔ یہ آج کل کے زمانے کے حساب سے ہیں اور بہت موثر ہیں۔ 

5۔قیمتی فرشی جگہ کا استعمال

آپ ہرگزٓنہیں چاہیں گے کہ آپ کےغسلخانے کے فرش کی زیادہ ترجگہ بناؤسنگھار یا صفائی کرنے کی مصنوعات سے بھر جائے۔ دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال دوائیوں کی خانہ دار الماریاں، درازوں یا دیوارمیں جڑے ہوئے تختوں کی صورت میں کریں۔ 

6۔ چھوٹے شیشے

اپنے چھوٹے غسلخانے میں ممکن حد تک بڑے شیشے لگوائیں ۔ یہ جگہ کو چوڑائی اور گہرائی دینگے ۔ 

کیا آپ کو پسند نہیں آیا کہ کسطرح بڑے آئینے کے استعمال سے اس لازوال ڈیزائن کی شوبھا بڑھائی گئی ہے؟۔ 

7۔ جگہ گھیرنے والا تولیے رکھنے کا ریک (خانے دار ڈھانچہ)

چھوٹے غسلخانے میں سٹوریج آسان نہیں ہے۔ اسلئے تولئے رکھنے کے لئے علیحدہ ریک یا خانہ دارالماریاں بنوا کر قیمتی جگہ برباد کرنے کی بجائے دیوارمیں طاق بنوادیں جہاں تولیے ہمیشہ ترتیب سے رکھے جا سکتے ہیں۔ 

باقی کے تولیے کسی اور کمرے میں یا سٹور کی کسی الماری میں رکھے جا سکتے ہیں۔ 

8۔ ایک ایسا سنک جوکمرے کے ناپ سے مطابقت نہیں رکھتا

کم سے کمگھیراؤ والے سنک کا انتخاب کریں جو کہ پوری جگہ پر حاوی نہ ہوجائے۔ کم چوڑے ڈیزائن والا سنک جیسا کہ اس تصویرمیں دکھایا گیا ہے ایک بہترین انتخاب رہتا ہے۔ کم چوڑا ہونے کے باوجود یہ دیدہ زیب اورطرحدار ہے اور کمرے کے ناپ کے حساب سے پورا بھی آگیا ہے۔ 

9۔ خانہ دار الماریوں سے گریز/ضائع شدہ کونے

ایک چھوٹی سی خانہ دارالماری بھی غسلخانےکو مکمل طورسے بدل دیتی ہے۔ ہم تولیوں، غسلخانے میں استعمال ہونے والے سامان اور بناؤسنگھار کی چیزوں کو خانہ دال الماریوں میں صفائی اور ترتیبسے رکھ سکتے ہیں اوروہ کسی کو نظر بھی نہیں آئیں گی۔ 

ضائع شدہ کونوں اورجگہوں کو نظر انداز نہ کریں۔ ایسی عجیب وٖغریب جگہوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں جیسا کہ اس تصویرمیں دکھایا گیا ہے۔ ماہر ڈیزائنرز نے غسلخانے میں کوٹھری بنا ڈالی ہے۔ 

آپ کو یہ بھی پ اسکو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں’ ضائع شدہ کونوں کو تخلیقی طریقے سے استعمال کریں’

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو یہ بھی ملاحظہ کریںغسلخانہ بنانےکے شاندار، خوبصورت رحجانات

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine