ایک چھوٹا ،خستہ حال اپارٹمنٹ جسے مکمل تبدیل کر دیا گیا

usranaz usranaz
역삼동 투룸 싱글녀 홈스타일링 (Yeoksam homestyling), homelatte homelatte Modern style bedroom
Loading admin actions …

آج ہم ایک ایسے گھر کو دیکھنے جا رہے ہیں جو جگہ کے لحاظ سے بہت ہی چھوٹا ھے۔یہ اپارٹمنٹ حقیقت میں خستہ حال تھا اور دن بدن پرانا ھوتا جا رہا تھا۔ لیکن ڈیزائنر نے اس کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا تھا۔اور اسے شانداراور جدید سکونت کی شکل میں ترتیب دے دیا ھے۔

یہ ایک سٹوڈیو اپارٹمنٹ ھے،جس کا مطلب ھے کہ رہائشی کمرہ اور خوابگاہ کو ایک ہی جگہ میں ترتیب دیا گیا ھے۔دو مختلف کاموں کی جگہوں کو ڈیزائنر نے بہت ہی ماہرانہ انداز سے اس طرح ڈیزائن کیا ھے کہ کم سے کم بےترتیبی پھیلےاور دو جگہوں میں واضح فرق بھی موجود ھوں۔

اب باتیں بہت ھوگئی، چلیں گھر کو دیکھتے ہیں۔

پہلے

پہلے کے چار فوٹو اس کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں،اپارٹمنٹ کی اس حالت کو ہم سنگین کہہ سکتے ہیں۔نہ صرف یہ گندگی پھیلائے ھوئے ھے بلکہ اپنے چھوٹے سائز کو اور بھی تنگدست بنا رہا ھے۔

کاش! اس اپارٹمنٹ کے ساتھ انصاف کیا جاتا۔لیکن یہ اس کہانی کا اختتام نہیں ھے،یہ ایک سنہرے دن کے ساتھ اور ایک وال پیپر کے ساتھ قئم رہتا ھے۔یا وال پیپر کے بغیر بھی اچھا دکھائی دیتا ھے، ایک نظر اس اپارٹمنٹ کو دیکھتے ہیں۔

سمجھداری کے ساتھ سٹوریج

اب یہ کافی بہتر ھے،اس کی خوبصورتی واپس لوٹا دی گئی ھے۔دیواروں پر سفید پینٹ کا تازہ کوٹ کر دیا گیا ھے۔فرش کوبھی ہلکی چمک دی گئے ھے۔اور فرنیچر کی تازگی میں بھی ایک نئی جان ڈال دی گئی ھے۔

پلنگ کی لکڑی کی شکل کی اونچائی پر شیلوز بنائی گئی ہیں جو کہ اضافی سٹوریج جیسے نرم و نازک کھلونوں کے لئے جگہ فراہم کرتی ہیں۔آپ کو شائد اس چھوٹی سی جگہ پر اتنی آرائش و زیبائش کی توقع نہیں تھی۔تا ہم ، اس نے اس کمرےمیں ایک خوبصورت اور جدید ٹچ کااضافہ کیا ھے۔

مزید سٹوریج کی تجاویز کے لئے ان 6 اشیاء سٹور کرنے والی جگہوں پر ایک نظر ڈالیں جو ہر کمرہ میں جوڑے کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔

رہائشی کمرہ

اس جگہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ھے،ایک طرف پلنگ اور دوسری طرف رہائش کی جگہ رکھی گئی ھے۔صوفہ کو ٹیلی وژن کی طرف منہ کر کے رکھا گیا ھے،اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک شاہانہ طرذ کی کسی غلطی کے بغیر ترتیب ھے۔مزید سٹویج کی جگہوں کے لئے دیوارکے ساتھ لگی الماریاں اور ٹی۔وی میز کے نچلے حصے مین بنی الماریاں رکھی گئی ہیں۔

رنگ و روغں

سادہ رنگوں کا انتخاب میں سفید ،ہلکا آسمانی اور بھورا زرد رنگ ہیں۔یہ سب ایک دوسرے کے ساتھ بہترین کام کرتی ہیں۔ سخت لکڑی کے فرش پر بیضوی نرم و گداز قالین اس اس کمرے میں دلکش دعوتی رابطے کا اضافہ کر رہی ھے۔یہ خوبصورت فرنیچر کے ساتھ اس رہائشی کمرے کی خوبصورتی اور رعنائی میں اضافہ کرتی ھے۔

الماری میں گھومیں پھریں

اسسے پہلے کہ ہم اس اپارٹمنٹ کو الوداع کریں ہمارے پاس آپ کے لئے ایک اور دلچسپ سرپرائز ھے۔الماریوں کے درمیان چہل قدمی کریں!کون اس چھوٹی سی جگہ پر شاہانہ کپڑوں کے سٹور کی توقع کر رہا تھا؟ یہ ایسے ہی ھے تا ہم! تمام خاندان کے کپڑوں کو ان الماریوں میں ٹانک دیں جس سے پورا گھر بے ترتیبی سے پاک ھو کر گندگی پھیلائے بغیرخواب گاہ اور رہائشی کمرہ کوصاف اور ستھرا رکھتا ھے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کایہ دورہ بہت مفید رہا ھوگا اوراپ نے اس سے بہت کچھ حاصل کیا ھوگا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine