اپنے گھرکو30 دنوں میں مکمل طور پرصاف کرنے کا بیڑا اٹھائیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
All Weather House, ROEWUarchitecture ROEWUarchitecture Modern bathroom Wood-Plastic Composite
Loading admin actions …

کیا آپ 30 دن کی صفائی کی چنوتی(چیلنج) لینا چاہیں گے؟ ہمارا وعدہ ہے کہ یہ بالکل مشکل نہیں ہوگی اور آپ کے گھرکوترتیب اورتازگی کا ایک نیا احساس دے گی۔اگرآپ یہ چیلنج جنوری کے تیس دنوں میں مکمل کرلیں یا فروری کے وسط تک( اگرآپ یہ چیلنج دیر سےشروع کریں) تو آپ یہ تسلی رکھ سکتے ہیں کہ آپ کا گھرنا صرف بے داغ ہوجائےگا بلکہ باقی ساراسال آپ کو گھرصاف اورمنظم رکھنا بہت آسان ہو جائے گا۔اگر آپ اپنا گھر چمکانے کے لئے تیار ہیں تو30 دن کی اس چنوتی کا جائزہ لیں جواس بات کی ضمانت دیتی ہےکہ آپ کو لگےگا کہ آپ بالکل ایک نئے گھر میں داخل ہوئے ہیں۔

باورچی خانہ

پہلا دن: اپنے مائیکروویواوربیکنگ اوون کی اچھی طرح صفائی کریں

دوسرا دن: باورچی خانے میں استعمال ہونے والے آلات کو اندر باہر سے اچھی طرح صاف کریں

تیسرا دن: تمام خانہ دارالماریوں کو اندر باہر سے اچھی طرح صاف کریں

چوتھا دن: اپنے فریج کی اچھی طرح صفائی کریں

پانچواں دن: کھانے پینےکی چیزوں کا جائزہ لیں اور پرانے کھانوں/چیزوں کو پھینک دیں

چھٹا دن:سنک کو اوراسکے نیچے کی الماری کواچھی طرح صاف کریں۔نکاس کے راستوں کو مت بھولیں

ساتواں دن: دیواروں پر پڑے  سالن وغیرہ کے چھینٹوں کو صاف کریں اور کچرہ دان کو بھی دھوڈالیں

آٹھواں دن:اپنے چولہوں کی اچھی طرح صفائی کریں اور سب سے آخرمیں فرش کو دھولیں

غسلخانہ

نواں دن: اپنےغسلخانےمیں سٹوریج کی اوردوائیاں رکھنے کی تمام خانہ دار الماریوں کواندر باہر سے اچھی طرح سے صاف کریں

دسواں دن: اپنی دوائیوں،غسل اور سنگھار کے تمام لوازمات کاجائزہ لیں۔ بےکار اورپُرانی ہوئی تمام اشیاء کو کچرے میں پھینک دیں

گیارہواں دن: نہانے کی جگہ ،باتھ اورنہانے کے پردے اور دیواروں کو اچھی طرح سے صاف کریں ( ہومی فائی گُر کی بات: نہانے کے لئے استعمال ہونے والےزیادہ تر پردے واشنگ مشین میں دُھل سکتے ہیں)

بارہواں دن: اپنے ٹوائلٹ کو اچھی طرح صاف کریں،تمام اُوپری سطحوں کو صاف کریں، شیشوں کو چمکائیں اور پھرفرش پرپوچا لگادیں

خوابگاہ

تیرہواں دن: تمام شیشوں، کھڑکیوں ،جھلملیوں( بلائینڈزblinds) اورپردوں کو اچھی طرح صاف کریں۔ کوشش کریں کہ پردوں کو دھولیں تاکہ تمام پرانی بدبوئیں دُور ہو سکیں

چودہواں دن:اپنے کپڑوں کی الماری اوردرازوں کو صاف کریں اوران تمام کپڑوں کو علیحدہ کرلیں جو آپ کو پسند نہ ہو یا آپ مزید نہ پہنتے ہوں۔ باقی تمام چیزوں کو ترتیب سے رکھ دیں

پندرہواں دن:اپنے گدے کی صفائی کریں، اسکو بدبو سے پاک کریں اور اسکو پلٹ دیں، تکیوں کو دھولیں اور تمام چادروں کو برقی جاروب کُش (hoover) میں تیز درجہ حرارت میں ڈال کرانکوجھاڑلیں۔  اگر آپ کے پاس جاروب کُش نہیں ہے تو انکو دھوپ میں اچھی طرح سُکھالیں۔مردہ جلدی خُلیئےاور بستر کے کھٹملوں اور پسوؤں سے نجات پانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے

سولہواں دن: اپنے فرش کی قسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ویکیوم کریں، جھاڑو یا پوچا لگائیں، بھاری فرنیچر کے نیچے سے صفائی کرنا نہ بھولیں

سترہواں دن: فرنیچر کی پالش کریں، دیواروں کوصاف کریں اور دروازوں کے دستے اور قبضےصاف کرنے پرکچھ وقت صرف کریں

رہنے سہنے کا کمرہ

اٹھارہواں دن: صوفوں اور کشنوں کے تمام غلافوں کو اتار لیں اورواشنگ مشین میں ڈال کر اچھی طرح دھولیں

انیسواں دن:تمام غالیچوں اور چھوٹے قالینوں کو باہر لے جا کر انکو زور زورسےجھاڑیں۔ اسکے بعد کرسیوں اور میزوں کو پالش کریں

بیسواں دن:اپنے بجلی کے آلات پر جمی تمام گرد صاف کریں

اکیسواں دن:تمام فالتو/غیر ضروری اشیاء کو نکال باہر کریں

بائیسواں دن:فرش کی صفائی ویکیوم یا پوچے سے کریں اور فرنیچر کے نیچے سے اچھی طرح صفائی کریں

تئیسواں دن:دیواروں کی صفائی کریں اور تمام دروازوں کے قبضوں اور مٹھیوں کی بھی صفائی کرلیں

مطالعے کا کمرہ

پچیسواں دن: اپنے ڈیسک،کرسی اور دیواروں کی صفائی کریں لیکن اسکے ساتھ ہی اس مرحلے پر فالتو چیزوں کو بھی باہر نکال دیں۔ آپ کا کمرہ کام کے لئے معاون اور ممد ہونا چاہئے نا کہ وہ کچرے سے بھرا ہو

چھبیسواں دن:کتابوں کے خانوں کو جھاڑلیں اور آخر میں فرش کی صفائی کرلیں

دُوسری جگہیں

ستائیسواں دن: خالی واشنگ مشین کو چلائیں اور پھر ڈرائیر سےرؤیں وغیرہ نکال لیں۔ آخر میں دونوں کو صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کرلیں

اٹھائیسواں دن: ایک پائپ لیں اور اپنے کھلے آنگن کو دھولیں اور ساتھ ہی وہاں پڑے تمام فرنیچر کی صفائی کر لیں

انتسیواں دن: اپنی کارکو دھوئیں اورکھانے پینے کی چیزوں کے خالی پیکٹ وغیرہ نکالیں۔ اگرگاڑی میں بچوں کی نشست رکھی ہے تو اسکو بھی خشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کر لیں

تیسواں دن: اپنی صفائی کرنے کی چیزوں کی صفائی کریں ۔ جی ہاں ، ہم مذاق نہیں کر رہے ۔ ایسا کرنا ہرچیز کو ترتیب سے رکھنے میں مدد دیتا ہے

اگر آپ اپنے گھر کی حفاظت کے بارے میں فکرمند ہیں تو یہ ملاحظہ کریں’ آپکے گھر میں سات جگہیں جہاں آپ کو کبھی پیسے نہیں رکھنے چاہئیے’

کیا آپ یہ چنوتی لینے کے لئے تیار ہیں؟ کیوں؟ کیوں نہیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine