روشن غسل خانہ کے 15 بہترین آئیڈیاز

usranaz usranaz
casa ORQUIDEA, arketipo-taller de arquitectura arketipo-taller de arquitectura Minimal style Bathroom
Loading admin actions …

گھر کا ہر کمرہ ایک بہترین روشنی کا حق رکھتا ھے،کسی بھی کمرے میں تقریب کے لئے صرف  آرائشی روشنی استعمال نہیں کی جاتی بلکہ کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے بھی سجاوٹی بتیاں استعمال کی جاتی ہیں۔جب ھم گھر کے تمام کمروں کا زکر کرتے ہیں تو اس میں غسل خانہ کی روشنی بھی شامل ھوتی ھے۔گھر میں غسل خانہ کوئی قابلِ ذکر جگہ نہیں ھوتی جہاں ھم رہتے ھوں یا لوگوں کا استقبال کرتے ھوں،لیکن یہ گھر کی ایک اھم جگہ ھوتی ھے۔ یہ جگہ آرام اور  سکون حاصل کرنے کے لئے ھوتی ھے جہاں ہم اپنی ذاتی صفائی کرتے ہیں۔

آج ھم اس آئیڈیا بک میں غسل خانہ کی روشنی اور اسکی خوبصورت چمک حاصل کرنے کے 15 شاندار آئیڈیاز دیکھیں گے،تو پھر آغاز کرتے ہیں ! 

1۔ گرم روشنی

جب ھم گرم روشنی کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ھے ٹھنڈی اور گرم روشنی۔ پہلی قسم کی روشنی کا مطلب ھے تیز اور زیادہ سفید روشنی، جبکہ دوسری زرد رنگ کی روشنی کو کہتے ہیں۔ در حقیقت آُ ان دونوں روشنیوں کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں آپ جیسی سجاوٹ چاہتے ہوں ویسی روشنی منتخب کریں۔

2۔ قدرتی روشنی کی مدد سے

یہ بات یاد رکھیں کہ اصل قدرتی روشنی سورج کی مدد سے آتی ھے اور لیمپ یا چراغ کی روشنی اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتی۔ایک کھڑکی کا ایسی جگہ استعمال کریں کہ آپکی پرائویسی بھی قائم رہے اور قدرتی روشنی بھی غسل خانہ میں گذرتی رھے۔

3۔ ضروری حصوں میں روشنی

روشنی اپنی قسم اور رنگ کے علاوہ تنصیب کی جگہ پر منحصر کرتی ھے۔مثال کے طور پر چھت کے درمیان لگا لیمپ آپ کے جسم کے حصوں پر صحیح روشنی مہیا نہیں کر پائے گا جب کہ ایک شاور کے اوپرلگا لیمپ آپ کے لئے ایک بہترین تجویز ھے۔

4۔ ایک فرنیچر اپنی روشنی کے ساتھ

فرنیچر کے ایسے ڈیزائن موجود ہیں جن میں بجلی کی تنصیب کے ساتھ روشنی کا انتظام ھوتا ھے۔اس کی واضح مثال اس تصویر میں دکھائی گیئ ھے،اگر آپ اس تجویز کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ اس جگہ کی دیدہ زیبی کو حاصل کر لیں گے۔

5۔ پچھلی (مخصوص) جگہوں میں

آپ نے سوچا کہ اس لیمپ کو کہاں لگنا چاہئے؟ چھت یا دیوار میں لگا کر۔ اس منظر کے تحت روشنی کو زمین میں اور فرنیچر کے پیچھے لگانا ایک بہترین اور شاندار آئیڈیا ھے۔

6۔ عام اور بھر پور روشنی

ہر غسل خانہ کی مکمل لائٹینگ، جدید ٹچ کے ساتھ چھوٹے لیمپوں کا استعمال،جو غسل خانہ کی دلکشی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

7۔ وسیع اور براہِ راست روشنی

بڑے حال کی، داخلی حصے کی اور غسل خانہ کی کھڑکی روشنی سے بھرپور ھونی چاہئے۔ لیکن یہ ان جگہوں میں مؤثر نہیں ھو گی جہاں قدرتی روشنی نہیں پہنچ پاتی جیسا کہ کوٹھری،اس لیے اس جگہ پر ایک خاص مرکوز روشنی کی ضرورت ھوتی ھے۔

8۔ شیشے کے ساتھ روشنی

آپ غسل خانہ میں آئینہ لگانا نہیں بھولے ھونگے،صحیح؟  ایک اضافی روشنی کے ذریعہ کے طور پر اسے استعمال کیوں نہیں کرتے۔ روشنی کے فریم کے ساتھ آئینہ، دوہری روشنی کے ساتھ خوبصورتی بھی۔

9۔ بھرپور روشنی

غسل خانہ میں ہر طرف 100 ٪ یقینی روشنی کا طریقہ دیوار میں لگے دلچسپ لیمپ اور ان کے درمیان مخصوص فاصلہ۔ دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔

10۔ چھت کی روشنیاں

 چھت میں لگے لیمپ خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔ لیکن غسل خانہ میں جہاں نمی اثر انداز ھوتی ھے وہاں یہ آئیڈیا موزوں نہیں ھے۔اس لئے ہم آپ کو غسل خانہ کی چھت میں منسلک ایسی بتیوں کا مشورہ دیں گے جن میں نمی سے بچاؤ کی سکرین لگی ھو۔

11۔ اطراف میں طاقتور روشنی

اطراف میں لگے لیمپ چھوٹے ہیں مگر طاقتور روشنی خارج کر رہے ہیں، آپ ان لیمپوں کی مدد سے خوبصورت ماحول تخلیق کر سکتے ہیں۔

12۔ مختلف اشکال کے لیمپ

غسل خانہ میں مؤثر روشنی حاصل کرنے کے بعد ،ان عناصر پر توجہ دیں جن کی مدد سے روشنی حاصل کی جاتی ھے۔اعلیٰ معیاری طریقے سے لگائی گئی اور خوبصورت اشکال کے لیمپ غسل خانہ کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔

13۔ کونوں میں روشنی

کسی بھی کمرے کے کونے ہمیشہ نظر انداز ھو جاتے ہیں،اس لئے ہم آپ کو ان کونوں کو روشن کرنے کا مختلف اور مؤثر طریقہ بتاتے ہیں۔زمینی سٹینڈ پر کھڑے لیمپ استعمال کریں جو کہ روشنی کو مختلف جگہوں پر پہنچا کر اپنا مقصد حاصل کرتا ھے۔

14۔ سادہ بتیاں

انتخاب کے جھنجھٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے سادہ اور عام بتیوں کا انتخاب کریں جو کہ زیادہ تر گھروں میں استعمال ھوتی ھے۔

15۔ روشنیوں کا معیار

یہ آخری طریقہ ریموٹ سنٹر کی موجودگی میں اس غسل خانہ کی اس خاص جگہ پر روشنی کو مرکوز کرنے پر توجہ دی گئی ھے جب کہ ساتھ میں دوسری روشنیاں بھی قریب ہی ہیں۔ اسلئے ہیاں پر کافی تیز روشنی ھےاسلئے یہاں دوسری جگہوں کے مقابلے میں زیادہ روشنی ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine