گھر کی تنظیم کے جاپانی آرٹ سے 6 اسباق

Farheen Farheen
Apartamento Publicitária, Johnny Thomsen Arquitetura e Design Johnny Thomsen Arquitetura e Design Modern dining room
Loading admin actions …

تنظیم گرو، Marie Kondoکی وہ علم اور تکنیک جواسکی کتاب The Life-Changing Magic of Tidying Up میں ہیں: ترتیب اور سجاوٹ کے جاپانی اصول ۔اس کے کتاب کو دنیا بھی سے بے حد تعریف ملی ہے اور بہت سے امیر، قابلِ ذکر لوگ بھی اپنے گھروں کے لیئے اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ Kondo's کی اپروچ بلکل روایتی اور آسان ہے۔

دو آسان اصول آپکو ہمیشہ یاد رکھنے ہیں۔ پہلے ان تمام چیزوں کا جائزہ لیں جو ضروری ہیں اور جو غیر ضرروی ہیں۔ پہلے ضروری اشیا کو ایک طرف کر لیں اور جو غیر ضروری ہیں انکو پھینک دیں۔ جو ضروری اشیا ہیں انکو وہاں رکھیں جہاں یہ ہمیشہ آپکی پہنچ میں رہیں۔ ان سادہ سے اصولوں پر عمل کر کے آپ ایک خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔

ان قوانین پر عمل کرنا بہت آسان ہے لیکن ترتیب کے بارے میں آپ کبھی غلط بھی ہوسکتے ہیں۔ادھر آپکو راستہ دکھانے کے لیئے ہومی فائی موجود ہے۔  ہومی فائی لایا ہے آپ کے لیئے ۶ آسان طریقے جو آپکو گھر کو منظم کرنے اور ترتیب دینے میں مدد کریں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

۱۔ اپنی چیزوں کی عزت کریں

سب سے پہلے اس سارے عمل کے لیئے بہت ضروری ہےکہ آپکے دل میں اپنی اشیا کے لیئے محبت ہو۔ یہ ہماری آجکل کی دنیا میں ہی ہوتا ہے کہ اشیاضرورت اتنی سستی ہیں کہ ہم ایک سے زیادہ خرید لیتے ہیں حالانکہ ہمیں اس کی کوئی خاص ضرروت نہیں ہوتی۔ خوشحال اور عقلمند گھرانے کی نشانی یہ ہے کہ آپ کے پاس کم اور ضرورت کی اشیا ہوں تا کہ آپ کے دل میں ان کے لیئے عزت اور پیار ہو۔

۲۔ سب سے چھوٹی اور عام چیزوں کے ساتھ شروع کریں

گھر کو ترتیب دینے کی سب سے ممتاز تکنیک یہ ہے کہ اسکو اقسام کے حساب سے کیا جائے نا کہ روایتی طریقے سے یعنی کمرے کے بعد کمرا۔ مثال کے طور پر آرٹس اور پینٹگ سے شروع کریں، اور اسطرح باقی اشیا تک پہنچیں

۳۔ توجہ کے ساتھ صفائی کریں

جب آپ صفائی کر رہے ہوں تو اپنے آپکو انعام دینے کے بارے میں سوچیں۔ وہ کریں جو آپکا موڈ صحیح رکھنے میں کام آئے، ایک موم بتی جلائیں ہلکا سی موسیقی لگائیں، اسطرح آپکو جلدی اندازہ ہوجائے گا کہ اشیا کو ترتیب دینا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے

۴۔جذباتیت کی کوئی گنجائش نہیں

جب آپ اپنی اشیا کو ترتیب دے رہے ہوں تو مختلف اشیا سے جو آپکا لگاو ہے اسکو ایک طرف کر دیں کیونکہ بہت سی اشیا کی ضرورت نہیں ہوتی آپ نےمحض اپنی جذباتیت کے لیئے سنبھال کر رکھی ہوتی ہیں۔

۵۔ ڈریسرز اور تہہ

Kondo لٹکانے کی جگہ کپڑوں کو تہہ لگانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ کیونکہ اس میں درازوں کے رہتہ کافی ساری جگہ بچ جاتی ہے۔ یہ ایک اچھی ترکیب ہے۔

۶۔ قابلِ رسائی جگہ پر ذخیرہ کرنا

ایک دفعہ پھر ضرروت کی اشیا کو نظر کے سامنے رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے، جیسے ہی آپ اشیا کو دور چھپاتے ہیں آپ بے ترتیبی کو دعوت دیتے ہیں، جب آپ کے پاس شیلفس ہوں اور ڈریسرز ہوں تو کپڑے محفوظ رہیں گے اور گند کم پھیلے گا۔

اپنی ضرورت کی اشیا کو قریب ہی سنھبالنے سے آپکی زندگی نہ صرف آسان ہوجائے گہ بلکہ مزید فعال بھی ہوجائے گی۔

امید ہے ان تجاویز پر عمل کر کے آپکی زندگی آسان اور فعال ہوجائے گی۔ ہمیں امید ہے منظم کرنے کے سفر میں ہم نے آپکا خوب ساتھ دیا ہے۔ اگر آپکو صفائی کا خبط ہے تو اس آئیڈیا بک کو دیکھیں گھر کو سنوارنے کے لیئے یہ ۲۵تجاویز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine