کیا آپ نے کبھی ڈسکاونٹ پہ سستی اور منفرد چیزیں لی ہیں یہ دلچسپ ہیں میں حیران رہ گیا؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے گھر کی خوبصورتی پہ زیادہ خرچ آتا ہے تو آپ اس کے بارے میں سوچِیں۔ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ گھر کی سجاوٹ کو بڑھانے کے لیے یا اس کو منظم کرنے کے لیے داخلہ ڈیزائنر سادہ اور آسان چیزیں استمال کرتے ہیں۔
اس آئڈیا بُک میں ہم نے پانچ سو روپے سے بھی کم کے بجٹ کے ساتھ آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے گیارہ تجاویز پیش کی ہیں ۔ ایک نظر ڈالیں اور حیران ہو جائیں۔
ایک ڈسکاونٹ سٹور سے کافی فلٹر کا ایک پیکٹ لیں اور اس کے استمال کے اختراعی طریقوں کے بارے میں سوچِیں۔ چیزوں کے علاوہ آپ درازوں میں تقسیم دینے کے لیے بھی اس کا استمال کر سکتے ہیں۔ ان کاغذات کا یہ فائدہ بھی ہے کہ جب وہ گندے ہو جائیں تو ان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ مہنگی ڈیشیز کو خرونچ سے بچانے کے لیے اس کے درمیان اس کا استمال کر سکتے ہیں۔
آپ کسی بھی سٹور میں ایک رینج میں مختلف رنگ کی چھوٹی پلاسٹک کی ٹوکریاں تلاش کریں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ دراز میں بلکل فٹ اور دراز کو منظم رکھنے کے لیے چھوٹی اشیاء کو اس میں رکھنے کے لیے استمال کیا جاتا ہے۔ اب آپ کو دراز گندا نہیں ملے گا ہر چیز صفائی کے ساتھ ملے گی۔ آپ کے مہمان آپ کی ہر چیز کو منظم رکھنے کی صلاحیت سے حیران رہ جائیں گے۔
یہ ایک آلہ ہے جسے آپ کچن کی چیزیں گرنے یا پھسلنے سے بچنے کے لیے استمال کر سکتے ہیں۔ جب وہ سیدھا کھڑا ہو تو اس کے نچلے حصہ میں ان چیزوں کو استمال کریں ۔ آپ اس جگہ کو خوبصورت بنانے کے لیے پوسٹر یا تصاویر کا استمال کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنی پسند کی لگژری برانڈ اور شیشے کے گلاس سیل سٹور پر نہیں ملتے تو آپ رنگارنگ چھوٹے برتنوں کے ملنے کا یقین رکھیں۔ ایک منفرد دیسک ٹاپ بنانے کے لیے گلو کے ساتھ ان کو جوڑیں یہ پینسل اور قلم رکھنے کے لیے بہترین ہے۔
آپ سیل والے سٹور میں سستے برتنوں اور صراحی کو ڈھونڈیں ان کو لیں اور اس کی سجاوٹ کے لیے اس پہ سپرے رنگ کا استمال کریں۔ آپ پودوں کے گملوں اشیاء اور باورچی خانے کے برتنوں میں بھی اس کا استمال کر سکتے ہیں۔
کیا یہ اس تصویر میں خوبصورت نہیں لگتی؟
آپ سشیشے کے پتھروں کو سیل سٹور پر ڈھونڈ کر ان کو بوتلوں کو سجانے کے لیے استمال کر سکتے ہیں۔ آپ اس کو اور بھی مقصد کے لیے استمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آئینے کے بیرونی کناروں پر اس کو لگا کر ایک پُرتیعش اور خوبصورت نظر دے سکتے ہیں۔
یہ ایک اور بہترین خیال ہے ! اگر آپ ایک مہنگے اور نئے صوفہ پر اس کا استمال نہیں کرنا چاہتے لیکن بٹن سلائی یا اس کے کنارے کو جوڑنے کے لیے پینل پنوں کا استمال کرتے ہوئے آپ پُرانے صوفے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
ٹپرویر یا اسی طرح کے ذخیرہ کرنے والے کنٹینر ڈسکاونٹ سٹور پر بڑی مقدار میں پائے جا سکتے ہیں۔ یہ آپ کے ڈیزائنر کچن میں استمال نہیں ہوتے لیکن اسی طرح کی چھوٹی چیزوں مثال کے طور پر چابیاں سلائی کِٹ رکھنے کے لیے یہ بہترین ہے ۔ یہ آپ کے بچوں کے کِھلونوں اور ٹکڑوں کو آسانی سے ڈھونڈنے اور رکھنے کے لیے بہترین ہے ۔
دراز کو منظم رکھنے کے لیے اس میں پلاسٹک کٹلری دراز استمال کریں۔ یہ آپ کے بچوں کے قلم ، پینسل ۔ رنگ اورمارکر الگ الگ رکھنے کے لیے بھی بہترین ہیں۔
اگر آپ کو سٹور میں میٹ ملا ہے تو آپ اس کو ریفریجریٹر شیلف میں استمال کرنے کے لیے لے سکتے ہیں۔ جب آپ فرج کو کھولیں یہ آپ کے فرج کو صاف اور خوبصورت دکھنے میں استمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ پرانی اشیاء کو ضائع کرنے کا سوچ رہے ہیں جیسا کہ پلیٹس اور اس طرح کی چیزیں ، تو آپ ان پہ کچھ ڈیزائن بنا کر خوبصورت اور منفرد آرٹ بنا سکتے ہیں۔ اس کو بنانے کے لیے کم درجہ حرارت پر اس کو گرم کریں اوردیوار پر سجا لیں۔
مزید زیادہ بجٹ کے خیالات کے لیے اور گیارہ کم بجٹ کے جس سے آپ کا گھر مہنگا نظر آے گا اس کو دیکھیں