کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ کے ۱۱ آئیڈیاز جو آپکے گھر کو مہنگا دکھائینگے

Shahtaj Shahtaj
Hadley Wood House, K-Tribe Studió K-Tribe Studió Classic style houses
Loading admin actions …

کون اپنے گھر کو سجانا اور خوبصورت بنانا نہیں چاہے گا وہ بھی پیسوں کی پرواہ کیے بغیر؟ ہم سب ہی، لیکن کیسے؟ آپ حیران رہ جائینگے کیونکہ یہاں ۱۱ زبردست طریقے ہیں جس سے آپ اپنے گھر کو سجا سکتے ہیں پیسہ خرچ کیے بغیر۔ یہ زبردست آئیڈیاز آپکو آپکا خوابی گھر دینگے وہ بھی کم سے کم بجٹ میں – آپ ان سب ہی کو پسند کرینگے!

۱ . بے ترتیبی بغیر گیلری جوتوں کے لاکرز کے ساتھ

کیا آپ اپنے داخلی راستے کو بکھیڑے اور بے ترتیبی سے آزاد بنانا چاہتے ہیں؟ جوتوں کے لیے ایک پوشیدہ جگہ بنالیں جو بارش، کیچڑ، وغیرہ میں بھیگے اندر آتے ہیں۔ آپکو بڑی جگہ کی ضرورت نہیں – ایک معقول درجے کی جس میں مناسب گنتی کے جوتی سماں جائیں۔ آرام دہ سَجاوَٹی تکیے لگا دینا ایک شاندار آئیڈیا ہے تا کہ آپ اور آپکے مہمان جوتے اتارتے یا پہنتے وقت آرام سے بیٹھ سکیں۔

۲ . اضافی باورچی خانے کے تختے

اضافی تختے نصب کرنا آسَان اور سستا طریقہ ہے منظم اور شاندار باورچی خانہ حاصل کرنے کا۔ آپ اپنے بَرتنوں اور دوسری اشیاء کے لیے اضافی اسٹوریج کی جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ٹھیک آپکی انگلیوں پر ہوں جب آپکو انکی ضرورت ہو۔ باورچی خانے میں سہولت ہی سب کچھ ہوتی ہے اور اِس آئیڈیا کے ساتھ، آپ محض وہ حاصل کرلینگے۔

۳ . سادہ لیکن شاندار داخلی راستہ

آپکے گھر کا پہلا تاثر داخلی راستے سے ہوتا ہے۔ آپ نہایت ہی عمدہ داخلی راستے کا لطف اٹھا سکتے ہیں صرف اپنے دروازے کو پھر سے رنگنے سے۔ باوقار سیاہ رنگ آپکے دروازے اور گھر کے داخلی راستے کو منفرد اور اسٹائلش بنادیگا۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ شوخ ، گہرے رنگوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں جیسے نیلا یا لال – یہ سب آپکے گھر کے اسٹائل اور ذاتی ترجیحات پر انحصار کرتا ہے۔ آپ تھوڑی ہریالی بھی لگا سکتے ہیں قلیل لکن نفیس وضع کے لیے۔

۴ . نئے رنگوں سے بَحال کیا گیا فرنیچر

آپکے گھر میں نئے رنگوں کا شمول اسے مکمل طور پر تبدیل كرسكتا ہے اور ایسا لگےگا جیسے آپ نے نیا فرنیچر لیا ہے۔ اپنے پرانے فرنیچر کو نئے رنگوں سے تجدید کریں اور آپ اُس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائینگے۔ اسٹوریج یونٹس اور کیبینٹس کو تازگی بخشتے ہوئے اپنے گھر کو نئی اسٹائلش وضع فراہم کریں بغیر زیادہ پیسے خرچ کیے۔

۵ . نیا تہہ دَار فرش

فرش صاف کرنے آسَان نہیں ہوتے، لیکن تہہ دَار فرش کا ہونا، جیسے آپکے پاس صفائی میں آسَان اور خوبصورت فرش کا ہونا ہے۔ اپنا تہہ دَار فرش باقاعدگی سے بدلیں۔ یہ آپکے گھر کو فوری طور پر تازہ دم كردے گا اور اسے نئی وضع فراہم کردیگا، اور آپکو اپنے گھر کی تزئین و آرائِش میں پیسہ خرچ نہیں کرنا پڑے گا! 

آپ ڈیزائنر کی مدد لے سکتے ہیں اپنے پسند کی وضع حاصل کرنے کے لیے۔

۶ . اسٹوریج کی جگہ پر چھوٹی سرمایہ کاری

کوئی فرق نہیں پڑتا كتنا چھوٹا یا بظاہر غیر ضروری ہے ، آپکو کبھی بھی اپنے گھر میں موجود کسی ذخیرہ اندوزی کی جگہ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ یہاں تک کہ چھوٹی جگہیں بھی کچھ رکھنے کے کام آ سکتی ہیں، جیسے آرائشی اشیاء رکھنے اور اس جگہ کو خوبصورت بنانے میں۔ اپنے گھر کے لیے ذخیرہ اندوزی کی جگہوں پر تھوڑا خرچہ کریں اور بدلے میں بڑا صلہ پائیں – یہ ایک شاندار طریقہ ہے اسٹائل بڑھانے کا اور مختلف اشیاء کے اسٹوریج کے لیے جگہ حاصل کرنے کا۔

۷ . پرانی لکڑی کی سیڑھیاں

کیا آپکے پاس پرانی، غیر استعمال شدہ لکڑی کی سیڑھیاں آس پاس کہیں بیکار پڑی ہیں؟ اسے پالش کریں اور کوئی رنگ 

دے دیں اور آپکے پاس ہے ایک نئی شاندار جگہ آپکے گھر میں چیزیں اسٹور کرنے اور عریاں دیوار کو سجانے کے لیے۔ یہ تخلیقی آئیڈیا ہے جو آپکے گھر کو منفرد اور اسٹائلش بنادیگا۔

۸ . عملی باورچی خانے کے بیسن

اگر آپ اپنے باورچی خانے میں گندگی اور بے ترتیبی سے بچنا چاہتے ہیں، تو ایک آسَان لیکن شاندار آئیڈیا ہے کہ دو بیسن نصب کرلیں۔ ان میں سے ایک میں برتن دھوئیں اور دوسرے میں صاف کی ہوئی پلئٹیں وغیرہ رکھتے جائیں۔ یہ لاجواب اور اسٹائلش لگتا ہے تاکہ آپکا باورچی خانہ بصری طور پر فرحت بخش لگے۔ 

دیکھیں یہاں باورچی خانوں کے ۹ آئیڈیاز انڈین گھروں کے لیے۔

۹ . لکڑی کے تختے

لکڑی ہمیشہ خوبصورت لگتی ہے، تو اگر آپ زیادہ اسٹوریج کی جگہ چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے گھر کو خوبصورت بھی بنانا چاہتے ہیں، لکڑیوں کے تختے کبھی غلط انتخاب نہیں ہوں گے۔ یہ کسی بھی آرائِشی اشیاء کے ساتھ بخوبی جچینگے جو آپ انپر رکھیں گے – گلدان اور آرائِشی اشیاء سے لے کر فوٹو فریمیز اور کتابوں تک۔ لکڑی کے تختوں پر خرچ کریں اور پائین ایک نئ اسٹائلش وضع اپنے گھر کے لیے اور اضافی اسٹوریج کی جگہ۔

۱۰ . لوہے کی سیخیں

اپنے گھر کو جمالیاتی کشش فراہم کرنے کے لیے، اپنے داخلی دروازے پر آرائِشی لوہے کی سیخیں لگائیں۔ یہ آپکے گھر کو منفرد منظر دیگا جو محلوں اور قلعوں کے بڑے، اعلیٰ لکڑی کے دروازوں کے ساتھ قدیم دور کی یاد دلاتے ہیں۔ اگر آپکے گھر کا اسٹائل اِس آئیڈیا کے ساتھ اچھا لگےگا، تو آپکو اسپر ضرور عمل کرنا چاہیے اور پھر آپ بہت ہی کم وقت میں سب سے تعریفیں سنینگے۔

۱۱ . باقاعدگی سے قالین کی صفائی

اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکے گھر کے مختلف کمروں میں موجود قالین باقاعدگی سے صاف ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف دھول، مٹی اور کالک مٹائیگا بلکہ اس بات کو یقینی بنائیگا کہ یہ لمبے عرصے تک اچھے دکھیں برقی تنقل چوسنے کا عمل ایک شاندار طریقہ کار ہے جو جراثیم اور دھول کو دوسری جگہوں پر منتقل ہونے سے بچاتا ہے۔ 

ان کارآمد تجاویزوں سے، آپ اِس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپکے پاس گھر ہے جو پورے سال خوبصورت دکھتا ہے۔ بہترین حصہ یہ ہے کہ یہ آئیڈیاز گھر کے مالکوں کے لیے کم بجٹ کے ساتھ مثالی ہے۔ اپنے گھر کو سجانے کے ان زبردست آئیڈیاز سے متاثر ہوئے، اپنی جیب میں سوراخ کیے بغیر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine