آپ کی خواب گاہ کو مزید رومانوی بنانے کے ۱۱ آسان طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Cosmic Jar, HeadSprung Ltd HeadSprung Ltd Living room
Loading admin actions …

سب سے رومانوی بیڈرومز زیادہ تر سب سے سادہ سجاوٹ کے حامل ہوتے ہیں۔ آخر کو  پیسہ پیار نہیں خرید سکتا۔ تو آپ کو بس ایسا سامان ڈھونڈنا ہو گا جو آپ کو اور  آپ کے شریک حیات کو اعلی معیار کا احساس دے اور آپ کو ایک دوسرے کے لیے اچھا محسوس کروائے۔ 

تو آج کل کی سادہ اور رومانوی  خواب گاہیں کون سی ہیں؟ آج ہم نے سب کچھ کھنگال کر آپ کے لیے یہ قیمتی بیڈروم ڈھونڈے ہیں۔ کیا آپ ان کی محبت میں گرفتار ہونے کے لیے تیار ہیں؟ تو چلیے ہمارے اِس چھوٹے سے رومانوی سفر پر!

۱۔ ایک نرم قالین

ہم اپنے گھروں کو ہر طرح سے محسوس کرتے ہیں اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سب سے اہم حس چھونے کی ہے۔ تو اپنے کمرے کو ایک نرم  ملائم قالین کی مدد سے آرام دہ بنائیں۔

۲۔ اگر بتیاں

ایک اچھی خوشبو آپ کی خواب گاہ کو ضرور رومانوی  بنا دے گی۔ ہمارا خیال ہے کہ اگر بتیاں عام پرفیوم سے بہتر رہتی ہیں کیوں کہ ان کی صفائی رکھنا آسان ہے اور یہ سارا دن چل سکتی ہیں۔ ایک بڑے سے گلدان اور اگر بتیاں  پر کچھ خرچہ کریں۔

۳۔ خود سے بنائی جا سکنے والی بستر کی جالی

ہمیں اِس رومانوی  بیڈروم میں بستر پر لگی جالی سے پیار ہو گیا ہے۔ یہ کسی پریوں کی کہانی کا پتہ دیتی معلوم ہوتی ہے۔ کچھ ہُک یا  پنوں کی مدد سے ایسی چیز آسانی سے بنائی جا سکتی ہے۔ آپ اِس میں ایک شہزادی کا سا محسوس کریں گی!

۴۔ پھول

بھلے ہی پھولوں کا رجحان اب پرانا ہو چکا مگر پِھر بھی یہ کمرے کو خاص بنانے سےچوکتے نہیں۔ پھول لگانے کا سب سے آسان اور سستا طریقہ یہ ہے کہ کچھ سفید پھول کاٹیں  اور ایک شیشے کے شفاف باؤل کو آدھا پانی سے بھر کر اُنہیں اس میں رکھ دیں۔

۵۔ پیار کی کرسی

پیار کی کرسی  بنانا نہایت آسان ہے کیوں کہ یہ کسی بھی کونے میں ایک کشن رکھ کر بنائی جا سکتی ہے۔ یہ آرام سکون سے ایک دوسرے کی صحبت کا لطف اٹھانے کی ایک اچھی جگہ ثابت ہو گی۔

۶۔ بجلی کا سامان رکھنے کے لیے کوئی جگہ

لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موبائل  رومانس کے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں۔ ٹھیک ہے یہ  رابطے کے اچھے ذرائع ہیں مگر یہ آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان دوری کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ آپ کی قیمتی نیند بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ تو اگر آپ نے گھر میں کام کرنے کی کوئی جگہ بنانی ہی ہے تو اسے نظروں سے دور بنائیں۔

۷۔ درمیانے فن پارے

بستر کے کنارے رکھنے کے لیے آپ کی اور آپ کی بیسٹ فرینڈ کی تصویر کچھ مناسب نہیں۔ اِس کے بجائے اپنے کمرے کو دوسرے  آرائشی ٹکڑوں یا اپنے اور اپنے جیون ساتھی کی تصویروں سے سجائیں۔

۸۔ فالتو تکیے

بستر پر ایک دو فالتو  تکیوں  کا اضافہ کریں۔ ظاہر ہے کہ یہ آپ کو بستر میں مزید وقت گزرنے پر اکسائیں  گے اور آپ اپنے ساتھی کے ساتھ مزید وقت گزر سکیں گی۔

۹۔ سَجاوَٹی روشنیاں

سَجاوَٹی  روشنیاں  خواب گاہ میں بہترین رہتی ہیں کیوں کہ یہ نظروں کو بھاتی ہیں اور ان سے موم بتیوں کی طرح آگ لگنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ تیز مرکزی روشنی بند کرنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ کتنی حَسِین لگ سکتی ہیں۔ یہ چمکدار جار  ہیڈسپرنگ ڈیزائنرز نے بنائے ہیں۔

۱۰۔ نیچا فرنیچر

نیچا فرنیچر کمرے میں داخل ہوتے ہی آپ کو پریشانیوں کو خیر باد کہہ کر پرسکون نیند  لینے کی دعوت دیتا معلوم ہوتا ہے۔ یہ ہم میں سے کافیوں کے لیے رومانس کا ایک اہم عنصر ہے تو اپنا فرنیچر چنتے وقت اِس بات کا خاص خیال رکھیں۔

۱۱۔ تھوڑا سا نرالا

یہ آخری ترکیب آپ کی انفرادیت پر منحصر ہے۔ ایک رومانوی  بیڈروم خواب بننے اور سپنوں میں کھو جانے کی جگہ ہوتا ہے تو اسے ایسا ہی نظر آنا چاہیے۔ یہاں ایسی منفردخصوصیات ہوں جو آپ کو اور آپ کے شریک حیات کو ایک دوسرے کے لیے خاص بناتی ہیں۔ تو اپنے جذبات کی نمائش  کرنا  نہ بھولیں۔ 

اِس کے علاوہ، ہم آپ کو یہ بھی دکھانا چاہیں گے: ۱۰ طریقے جو آپ کی خواب گاہ کو میگزین میں دکھائی جانے والی خواب گاہوں جیسا بنا دیں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine