باورچی خانے کے لیے 7 ایسی تجاویز جن کے لیے آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں.

Resham Ejaz Resham Ejaz
Minicucina L 145 , LA BOTTEGA DEL FALEGNAME LA BOTTEGA DEL FALEGNAME Kitchen Solid Wood Multicolored
Loading admin actions …

کیا آپ کا باورچی خانے کی تجدید نو کے لیے آئیڈیاز کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے؟ پریشان نہ ہوں، آپ کی مدد کرنے کے لیے ہومی فائی کی ٹیم ہمہ وقت حاضر ہے۔ آج ہم سات آسان تراکیب پر نظر ڈالیں گے جو آپ کے کچن کا نقشہ بدل سکتی ہیں اور کھانے کے سامان سے لے کر بَرتنوں تک ہر چیز رکھنے کی جگہ بنا سکتی ہیں۔ 

ہمارے انٹیریر ڈیزائنرز نے چند تخلیقی اور نئی تجاویز ڈھونڈی ہیں جو آپ کے کچن کو پِھر سے دیدہ زیب اور متاثر کن بنا دیں گی، بھلے آپ کا باورچی خانہ جدید ہو، سادہ یا دیہی اندازِ کا۔ آئیے ہمارے ساتھ اور ان دلکش روشنیوں، سادہ ترتیب، اور فیشن ایبل درمیانے رنگوں میں کھو جائیے۔

۱۔ جگہ کو روشن کریں

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گی کہ تیز روشنیاں آپ کے کچن کو کیا سے کیا بنا سکتی ہیں۔چھوٹی چھوٹی روشنیاں کسی بھی گھر میں الماریوں کے نیچے والی جگہ روشن کرنے کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ جبکہ جدید ڈیزائن اور سفید کاؤنٹر چھوٹے کچن کے لیے بہترین ہیں۔

۲۔ سادہ ڈیزائن

آپ کا سادہ سا باورچی خانہ بھی دلکش نظر آ سکتا ہے اور خاص کر کہ تب جب اس میں لکڑی کا فرنیچر اور سفید الماریاں ہوں۔ اِس کو مزید خوشنما بنانے کے لیے دیوار پر ایک خوبصورت خاکہ لگانا نہ بھولیں۔ یہ ڈیزائن اپنی سادگی کی وجہ سے بلاشبہ نمایاں نظر آتا ہے۔

۳۔ پُرانے اندازِ کا

آپکی پسندیدہ سجاوٹ یا قدیم عناصر کسی بھی دیہی اندازِ کے باورچی خانے کے لیے لازمی ہیں۔ شاید یہی وقت ہے کہ آپ اپنی دادی کی الماری کو نیا بنا کر اپنے کچن میں اس کا اضافہ کریں۔

۴۔ اور رنگوں کا کیا؟

سرخ رنگ شاید کچھ لوگوں کو ایک مشکل انتخاب لگے مگر اِس حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ یہ آپ کے کچن کو منفرد اور توانائی سے بھرپور بنا دیتا ہے۔ سرخ ٹائلوں کے ساتھ لکڑی کی الماریاں لگائیں اور پردے، میز پوش اور پُرانے اندازِ کی کرسیاں لگا کر اپنا کام مکمل کریں۔

۵۔ عملی ہو جائیں

باورچی خانے کے لیے ترتیب اور فرنیچر چنتے وقت فعالیت کا خاص خیال رکھیں۔ ایسے طریقے ڈھونڈیں جن کی مدد سے آپ کے برتن، سامان رکھنے کی جگہیں اور کاؤنٹر ہمہ وقت صاف رہیں۔ پرانی المںاریوئ کو جدید بنائیں اور ان سے گھسی ہوئی لکڑی کی درازیں نکال کر ان کی جگہ لوہے یا شیشے کی درازیں استعمال کریں۔

۶۔ بےترتیب ڈیزائن والی ٹائلیں

بھلے ہی یہ کچن دیکھنے میں کسی کارٹون کچن جیسا لگتا ہو، اِس کی لکڑی سے بنی بےترتیب ٹائلیں جگہ کو ایک دم بہتر بنا دیتی ہیں۔ انہیں لگانا اور منظم رکھنا آسان ہے۔ فرش کے ساتھ ساتھ یہ سنک کے پیچھے بھی لگائی جا سکتی ہیں۔

۷۔ دلچسپ سامان

اپنے بیزارکن باورچی خانے کو کچھ جدید عناصر کی مدد سے بہتر بنائیں۔ سٹیل صرف آپ کی دیگچیوں کے لیے نہیں بنی بلکہ اسے کاؤنٹر پر لگا کر اسے ایک صنعتی اندازِ بھی دیا جا سکتا ہے، اور جب آپ یہ کام کر ہی رہے ہوں تو سجاوٹ کے لیے کچھ رنگوں کا استعمال نہ بھولیں۔ 

اِس آئیڈیابک کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک پُرانے باورچی خانے کی تجدید نو۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine