باغیچے کے لئے دلکش آئیڈیاز!!!

M Usman M Usman
NAGASAKI - MEXICAN PATIO, Paisaje Radical Paisaje Radical Modern Garden
Loading admin actions …

لوگ کہتے ہیں کہ اچھی چیزیں ہمیشہ چھوٹے پیکج میں ہی آتی ہیں مگر ہمارا ماننا ہے کہ اچھی چیزیں کسی بھی پیکج میں آسکتی ہیں سائز اہم نہیں ہوتا۔ باغیچہ کے لئے یہ بات اور بھی سچ ثابت ہوتی ہے، چاہے وہ شہری مکان میں گھاس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہو، راہداری میں معمولی سی جگہ، بالکونی جہاں آپ کھڑے ہو کر چاندنی رات کا نظارہ کر سکیں یا ایک بہت ہی چھوٹی سی بالکونی، اہم بات یہ ہے کہ آپ اس کو ڈیزائن کیسے کرتے ہیں!

لیکن ہم چھوٹے اور راہداری کی تنگ جگہ میں باغیچے کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ باغیچے کے لئے چھوٹی جگہ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم پیش کرتے ہیں خوبصورت آئیڈیاز سے بھرپور ایک سیریز جو سادہ طریقوں کی مدد سے آپکے باغ کو یادگار اور نمایاں جگہ بنادے گی۔ لہذا خوابوں جیسی ان چھوٹی چھوٹی جگہوں کو دیکھنا شروع کیجئے!!!

1. قدرتی ماحول

جب ہم کسی جگہ کو اپنی مرضی سے سنوارنا چاہتے ہیں تو اس جگہ میں ہماری شخصیت نمایاں طور پر سامنے آتی ہے۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو کم چیز پر اکتفا نہیں کرتے تو یہ باغیچہ آپکی قسم کا ہی ہے۔ لکڑی کی شاندار باڑ جو آپکی نجی زندگی کا تحفظ کرتی ہے، مختلف سائز اور ڈیزائن کے گملوں میں مختلف پودے اس باغیچے کو مکمل بناتے ہیں۔

شہر کے اندر یہ سرسبز نظارہ وہ بھی اتنے کم وقت میں، کیا ہی بات ہے۔ ہومی فائی کے معیار اور تجربہ کے شاہکار یہ ڈیزائن جو آپ کی بالکونی کو اور بھی حسین بنائے۔

2. جب بالکونی ہی آپ کا صحن ہو

ہم میں سے بہت سارے لوگوں نے شہری زندگی کی گہما گہمی کا مشاہدہ کیا ہوا ہے۔دفتر میں ایک مصروف دن گزارنے کے بعد انسان کو آرام کے لئے پر سکون جگہ درکار ہوتی ہے۔ اس کا آسان حل پورچ میں موجود جھولے دار کرسی میں بیٹھ کر شہر کا نظارہ ہے۔

اگر آپ شہر کی کسی بلندوبالا عمارت میں رہ رہے ہیں اور باغیچے کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے تو بی سی آرکیٹیکٹس (BC Architects) کا یہ ڈیزائن آپ ہی کے لئے ہے۔ عمودی طرز کا یہ باغ نہ صرف آپکی جگہ بچاتا ہے بلکہ بالکونی میں اس سے شاندار اضافہ شائد ممکن نہیں ہے۔

3. آرام کرنے کے لئے بہترین جگہ

کام کرنے کے بعد آرام کرنا بھی ضروری ہے، کام کے دوران ڈیڈلائن کو پورا کرتے کرتے انسان اپنی صحت کو بھول جاتا ہے۔ لہذا صحت کے مسائل سے بچنے اور خاندان کو مناسب وقت دینے کے لئے باغیچہ بہترین جگہ ہے۔ 

باغیچہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ سستا سکتے ہیں، خود کو تازہ دم کرنے کے لئے سورج کے سامنے بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کام کے لئے بیڈ نما صوفہ یا بین بیگز(Beanbags) اور سب سے بڑھ کر ساحلی انداز کے بستر نما جھولے بہترین ہیں۔ اس تصویر میں پیساجی ریڈیکل(Paisaje Radical) کی جانب سے پیش کیا گیا یہ نمونہ اپنی مثال آپ ہے۔

4. دیوار کے ساتھ لٹکتا ہوا باغیچہ

اس آئیڈیا کے بعد آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ گھر میں موجود تھوڑی سی جگہ میں پالتو جانور رکھنا ہے یا باغیچے بنانا ہے۔ پلوکا Ploka) 8.7) کی جانب سے پیش کیا گیا یہ ڈیزائن نہ صرف آپکی جگہ بچاتا ہے بلکہ اونچائی پر موجود ہونے کی وجہ سے آپکے پالتو جانور سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

آپ کو اس باغیچے کی وجہ سے ذہنی سکون اور گھر میں دلکشی ہی نظر آئے گی۔

5. پتھروں اور ریت سے سجا باغیچہ(Zen Garden)

اگر آپ مناسب وقت دیں تو ایسا باغیچہ متوازن زندگی کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ اکثریت کی طرح مصروف ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، روزانہ کے بیس منٹ بھی اس باغیچے کے لئے کافی ہیں۔

کیا آپ مراقبہ کی طاقت سے واقف ہیں؟ باغ کے مشاہدہ کے بعد اپنے کام کی رفتار پر ضرور دھیان دیں۔ یہ آپ کو ذہنی تازگی بخشتے ہوئے زندگی کا پُرسکون بنا دے گا۔

6. روایت سے جُڑا انداز

گئے دنوں کو یاد کرنا اور ماضی کے حسین واقعات کا مزہ لینا انسان کی عادت ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں اس سے بہتر کیا ہے؟ نئی خوشیاں۔

ڈیکوراکسئین(Decoraccion) ٖفطرت سے تقویت پاتے ہوئے اس روایتی انداز کے ٹیرس کو پیش کرتے ہیں۔ لکڑی سے بنا پرانے انداز کا یہ فرنیچر ہماری بہت ساری خوشیوں کا حصہ بن سکتا ہے۔

7. فطرت کے بہت قریب

اپنے پورچ میں باغیچہ کو لگانا کیسا ہے؟ HB سٹوڈیو کیجانب سے ایسے ہی سر سبز اور پھولدار باغیچے کو گھر کے اندر اگایا گیا ہے۔

چلنے پھرنے کے لئے مناسب جگہ کو چھوڑتے ہوئے اپنے گھر کو اس طرح پودوں سے سجانا یقینناً محبت کا نمونہ ہے۔ گنجان اور گھنے قدرتی ماحول کو پسند کرنے والے لوگوں کے لئے بہترین جگہ ہے۔

8. نیا جنم

باغ وہ جگہ ہے جہاں ہم خالی ذہن اور تازگی کے ساتھ قدرت سے دوبارہ ہمکلامی کر سکتے ہیں۔ تو کیا خواب کو حقیقت کا روپ دینے اور کچھ رنگ برنگے مناظر کے لئے ہمیں محنت نہیں کرنی چاہیے؟

ایک حسین اور فطرت کے رنگوں سے بھرپور باغیچے کے لئے آپ کو بہت زیادہ جگہ یا وقت نہیں چاہیے۔ Ecoentorno Paisajismo Urbano کا یہ ڈیزائن جس میں موجود پُرکشش پتھر اور مختلف رنگوں کے پھول اور بُوٹے، باغیچے کی افزائش کے لئے منفرد طریقہ ہے۔  

پودوں کے درمیاں نئی زندگی کے احساس کے لئے اس سے بہتر اور موثر طریقہ نہیں ہو سکتا۔

9. رومانوی ماحول 

ٹی وی لاونج کی طرح باغیچہ بھی ایسی جگہ ہے جہاں اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیئے، اپنے پیاروں کے ساتھ اس خاص جگہ بیٹھ کر خوشیاں بکھیرنا یقینناً بیان سے باہر احساس ہوگا۔

ڈوبتے سورج اور موم بتیوں کیروشنی میں باغیچہ کے کنارے کسی دوست کے ساتھ بیٹھنا کیسا رہے گا, D Tarima کی جانب سے ڈیزائن کی گئی روشنیوں کو چاہے کسی درخت کے ساتھ لٹکائیں یا باڑ کے ساتھ لگائیں، باغیچے کی دلکشی اور آپ کے دوست کے چہرے پر مسکراہٹوں میں اضافہ ضرور ہو گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine