13 سادہ اور خوبصورت بالکنیاں

M Usman M Usman
Porthleven, LEIVARS LEIVARS Patios
Loading admin actions …

کیا آپ ایک بلند و بالا عمارت میں رہائش پذیر ہیں؟ اگر ہاں تو پھر باہر کی دنیا(پُرفضا نظارے) سے آپکا متبادل راستہ بالکونی کی صورت میں ہی کھلتا ہوگا، لیکن اس بات کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ خود کو مقید سمجھیں۔ سادہ مگر پُرکشش بالکونیز کی  اقسام یہاں پیش کی جاتی ہیں جن میں سے ہر ایک تازہ ہوا اور سورج کی روشنی کو یقینی بناتی ہے۔

لہذا اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ سادہ باغیچہ چاہتے ہیں یا پُرتکلف نشست یا پھر کھلے آسمان تلے کھانا پینا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے ماہرین کی ٹیم محلِ وقوع سے قطع نظر اپنی تجاویزوتراکیب کے ذریعے آپکی بالکونی کو فرحت بخش اور دلفریب بنانے کے لئے حاضر ہے۔

1. لکڑی کے تختوں سے مزین

یہ بالکونی لکڑی کے تختوں سے گھری ہوئی ہے اور اس کے ساتھ جدید انداز کی کرسیاں اس آرام دہ جگہ کو فیشن کا اچھوتا نمونہ بنا رہی  ہیں۔

2. دیوار کے ساتھ اگائے جانے والے پودے

جدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیوار کے ساتھ گملے میں اگے ہوئے پودے لگائیں اور عمودی باغیچہ کے تصور کو حقیقت میں بدلیں۔ چھت سے لٹکنے والی کرسی اس سارے منظر کو فسوں انگیز اور رومانوی بنانے کے لئے ضروری ہے۔

3. بچھونا بنائیں

لکڑی کے بچھونے سستے اور آسان حل ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت یہ بہترین آئیڈیا ہے۔

4. کھانے پینے کا ایک اور کمرہ

اپنی بالکونی کو بھی اپنے اپارٹمنٹ جیسی اہمیت دیں اور اسے بھی دیدہ زیب قالین، آرام دہ کرسیوں اور کھاناکھانے والی کشادہ میز سے آراستہ کریں، اس سے آپ کو دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے زیادہ جگہ میسر ہوگی۔

5. دلکش اور چونکا دینے والا سمندری نظارہ

اپنی بالکونی کے خوبصورت محلِ وقوع کا اندازہ کریں اور اس میں معمولی سا اضافہ کرتے ہوئے اتوار کے دن بھی تروتازہ رہیں۔

6. چُھٹی کا صحیح مزہ

کھجور کے تنوں سے بنا ہوا یہ صوفہ نما کرسی ان ساحلی پودوں کے ساتھ آپ کو چُھٹی کا صحیح احساس دلائے اور آپکی بالکونی بنے سحرانگیز!!!

7. پتھروں کا اندازوترتیب

اینٹوں کی دیوار کے ساتھ پتھر کی میز کا اضافہ کریں اور ہر موسم کو سدابہار بنائیں۔

8. زیادہ بچھونے بچھائیں

آرام دہ تکیوں کے ساتھ فرش پر لکڑی کے بچھونے بچھائیں تا کہ آپ کے مہمان ہمیشہ سکون سے بیٹھ سکیں۔

9. کافی والا میز

لکڑی کے ان سُندر سہاروں کے ذریعے شیشیے کے اس چکنے اور شفاف کافی میز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

10. بیرونی باغیچہ

گملے میں اگائے جانے والے بے شمار پودوں میں سے اپنی مرضی کے پھولدار، بیلدار اور خوشبودار پودے اپنی بالکونی میں اگائیں۔

11. ساحل سمندر جیسا احساس

ایک سادہ جالی دار جھولا آپ کی بالکونی میں ساحل سمندر جیسا ماحول پیدا کر دے گا۔

12. شمع کی روشنی

شمع کی روشنی سے روشن ہونے والی شام سے زیادہ رومانوی ماحول کوئی پریمی جوڑا چاہ ہی نہیں سکتا۔

13. ٹھاٹ دار

ہلکے رنگوں کا فرنیچر، لکڑی کا فرش اور بھرپور سبزہ اس بالکونی کو قبلِ دید بناے کے لئے کافی ہے۔ اپنے باغیچہ اور آنگن کے لئے یہ آئیڈیاز دیکھئے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine