آپ کے گھر کی سیڑھیوں کے لیے 12 بہترین انداز

Hamna—Homify Hamna—Homify
Yeşil Vadi Erguvan Evi, İstanbul., BABA MİMARLIK MÜHENDİSLİK BABA MİMARLIK MÜHENDİSLİK Eclectic style corridor, hallway & stairs
Loading admin actions …

گھر کی سیڑھیاں زیادہ تر آرائش کے وقت بھلا دی جاتی ہیں مگر یہ گھر کا ایک اہم حصہ ہیں اور دن میں کئی دفعہ استعمال ہوتی ہیں۔                                                                                                                                        

�سیڑھیوں کو غیر دلچسپ اور آرائش کے بغیر بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ آج ہم آپ کے لیے ایسے طریقے لے کر آئے ہیں جو آپ کی سیڑھیوں کو بہت خوبصورت اور دلچسپ بنا دیں گے.

1- سیڑھیوں کے شروع کے حصے کو دلچسپ بنائیں

زیادہ تر ہم سیڑھیوں کے ابتدائی حصے کو خالی چھوڑ دیتے ہیں۔ اس طرح یہ ایک عجیب منظر پیش کرتی ہیں۔ اگر آپ اس جگہ پر چھوٹی چھوٹی چیزیں رکھ سکتے ہیں جو کہ ایک دم اس جگہ کی خوبصورتی ابھار دیں گی۔                                        

اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ چیزیں سیڑھیوں کے رنگ اور انداز سے ملتی جلتی ہونی چاہیں۔

2- روشن کریں

سیڑھیوں کو اندھیرا کرنے کے بجاۓ روشن کریں۔ اس طرح پورے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور ان پر چڑھتے وقت ہر کوئی بہت اچھا محسوس کرے گا۔ ان کے ساتھ احتیاط سے چنے گۓ فرش اور فانوس کا اضافہ ہو جاۓ تو کیا ہی بات ہے۔                                                                                  

اس انداز کی سیڑھیاں ان گھروں کے لیے بہترین ہیں جدھر قدرتی روشنی کم آتی ہو۔

3- ذخیرہ کرنے کی جگہ

سیڑھیاں آپ کے گھر کی کافی جگہ گھیرتی ہیں تو کیوں نہ اس جگہ کو استعمال کیا جاۓ۔ خاص طور پر چھوٹے اپارٹمنٹس جدھر جگہ بہت کم ہوتی ہے۔ سیڑھی کے ہر قدم کے نچلے حصے کو ایک شیلف کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ آپ کی کتابیں رکھنے کے بھی کام آ سکتی ہیں.

4- خوبصورت شکل

سیڑھیاں ضروری نہیں کے سیدھی سادھی ریلنگ اور سٹیپ سے مل کر بنی ہوں۔ آپ ان میں مختلف انداز کے کٹاؤ لا کر انہیں مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

مگر اس طرح کی سیڑھی بنانے سے پہلے اپنی ضروریات کے بارے میں سوچ لیں۔ اگر آپ کے پاس پالتو جانور ہیں یا گھر میں بچے موجود ہیں تو اس صورت میں آپ کو مضبوط اور سیدھی سیڑھیوں کی ضرورت ہو گی تاکہ آپ کے پیارے محفوظ رہیں.

5- چکر دار سیڑھیاں

گولائی میں موجود چکر دار سیڑھیاں ہمیشہ سے ہی مقبول رہی ہیں اور دوسرا یا جگہ بھی کم گھیرتی ہیں۔ یہ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہیں

6- مختلف آرائشی اشیاء کا اضافہ

تصویر میں دیکھیں یہ لٹکا ہوا فانوس کس قدر حسین لگ رہا ہے۔ روشنیوں کے اضافے کے علاوہ آپ ادھر تصویر بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔

7- خالص شیشہ

ہو لوگ جو اپنے گھر میں جدت لانا چاہتے ہیں، ان کے لیے اس طرح کی سیڑھیاں بہترین ہیں یہ سیڑھیاں چھٹی جگہوں کے لیے بہت اچھی ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ یہ جگہ کو کشادہ اور روشن بناتی ہیں۔

8- قدرتی

گھر کے اندر پھولوں اور پودوں کی موجودگی سے نہ صرف گھرکو تازگی بھرا احساس ملتا ہے بلکہ یہ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں.

9- منفرد انداز کی ریلنگ

ایک منفرد اور دلچسپ انداز کی ریلنگ آپ کے گھر کی آرائش میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔ تصویر میں دکھائی گئی ریلنگ اس بات کی گواہی دیتی نظر آ رہی ہے۔

10- روشنی کا اضافہ

اپنی سیڑھیوں سے فائدہ اٹھائیں اور ادھر خوشنما فانوس یا چھوٹے مگر دلکش انداز کے بلب کا اضافہ کر دیں۔ آپ کے مہمان سیڑھیاں چڑھتے وقت حیران رہ جائیں گے۔

11- جدت اور تازگی

یہ تصویر ایک اور اچھی مثال ہے کہ آپ کس طرح اپنی سیڑھیوں کو پودوں  کے اضافے  سے جدت اور تازگی بھرا انداز دے سکتے ہیں.

12- رنگین بنائیں

شوخ رنگوں کی پلاسٹک کو ریلنگ کے گرد لپیٹنے سے بھی ایک بہت منفرد انداز حاصل کیا جا سکتا ہے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine