ایک چھوٹے اور پرانے گھر کی تعمیرنو

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify Modern kitchen
Loading admin actions …

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم لوگ تعمیر نو کے ماہرین ہیں، یہ گھر ہمارے بہترین کاموں میں سے ایک نمونہ ہے۔

پرانی، سادہ اور غیر متاثر کن جگہوں کو لے کر اس میں متاثر کن مواد، پر کشش رنگ اور دلکش انداز ڈال کر اس جگہ کا نقشہ ہی بدل دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سارا کریڈٹ ہمارے اندرونی  آرائش کےماہر کو جاتا ہے، جن کی محنت کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔ چھوٹی چھوٹی تفصیلات، با فراست ذخیرے اور دھیان سے کی گئی تکمیلات سے نہایت خوش کن اور جدید انداز نظر آتا ہے۔ ان سب چیزوں نے مل کر بہت ہی خوبصورت گھر بنایا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا تو خود دیکھ لیں

پہلے: نہایت عام دیوان خانہ

بہت ہی زیادہ غیر دلچسپ ہے نا؟

اس دیوان  خانے میں کچھ بھی دلچسپ یا منفرد نہیں ہے۔ بے شک یہ ایک بڑا دیوان خانہ ہے مگر یہ ہمیں بالکل بھی محرک نہیں کر رہا کہ ہم اس کی آرائش شروع کریں۔

بعد: غیر معمولی تبدیلی

یہ سب اچانک کیسے ہو گیا؟ آپ بھی حیران رہ گۓ نا۔ اب یہ ہمارے خوابوں جیسا دیوان خانہ بن چکا ہے۔ لکڑی کا فرش، فرنیچر، دروازے، حسین روشنیاں ، ان سب نے مل کراس کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا ہے۔ اب یہ نہایت دلچسپ اور پر وقار لگ رہا ہے۔

پہلے: اس کو تو بنیادی بھی نہیں کہا جا سکتا

اتنے حسین اور نۓ باورچی خانے کے بعد غیر دلچسپ راہداری… … . کتنا عجیب لگ رہا ہے۔ پرانی ٹائلز، اور لکڑی کی چھت۔ سب بالکل غلط ہے۔ اس سے پوری جگہ بہت چھوٹی لگ رہی ہے جو کہ بغیر سوچے سمجھے بنائی گئی ہو

بعد: آپ خود ہی دیکھ لیں

اب نہ صرف مرکزی دیوار پر نہایت شاندار سیاہ رنگ کے پتھر والا ڈیزائین بنایا گیا ہے بلکہ اندرونی دیوار کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تاکہ دیوان خانہ باورچی خانے کے ساتھ مل جاۓ۔

اگر کہ ہمارا گھر ہوتا تو ہم سارا دن ادھر بیٹھ کر اس کی خوبصورتی کو ہی سراہتے رہتے۔ کیا زبردست متضاد رنگوں کا فرش بنایا گیا ہے۔ آپ میں سے جو کوئی اسٹائل کی تھوڑی بہت بھی سدھ بدھ رکھتا ہے وہ چاہے گا کہ اس کا گھر بھی ایسا ہی ہو.

پہلے: سب سے گمبھیر مسئلہ

آپ میں سے جو کوئی بھی باقاعدگی سے ہومی فائی کا مطالعہ کرتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ہم لوگوں کو پرانے، بوسیدہ اور قدیم زمانے کے غسل خانے کتنا چڑاتے ہیں۔ اور یہ غسل خانہ بالکل بھی ہمارے معیار کا نہیں ہے.

بعد: آخر کار

دیکھیں خوبصورت ٹائلز، جدید شاور اور تھوڑی سی جدید چیزوں سے کتنا فرق آیا ہے۔

صاف، حسین اور جدید، یہ غسل خانہ کبھی بھی پرانہ نہیں ہو گا۔ سرمئی رنگ ہمیشہ ان رہنے والا رنگ ہے اس لیے آپ بے فکر ہو کر اسے استعمال کریں

بعد :کسی ملکہ کے لۓ مناسب

اس مرکزی خواب گاہ کو دیکھ کر بس دل چاہتا ہے کہ ادھر ہی ڈیرہ ڈال لیا جاۓ ۔ دیکھیں ادھر کا خوبصورت لکڑی کا فرش اور سفید دیواریں اور الماریاں فرش کے ساتھ مل کر کس قدر دلکش منظر پیش کر رہی ہیں

بعد: ہر چیز سفید

ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہیں گے کہ سفید رنگ کے استعمال سے ہر غلطی پر پردہ ڈالا جا سکتا ہے۔

 راہداری میں سواۓ فرش کہ، ہر جگہ سفید رنگ کے استعمال سے بہت ہی جدیر ، ہم عصر اور خوبصورت انداز مل رہا ہے اور کشادگی کا احساس بھی ہو رہا ہے ۔  لکڑی کا فرش پورے اپارٹمینٹ کو نہایت خوب صورت اور متحد منظر عطا کر رہا ہے

بعد: چھپے نگینے

ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ اس اپارٹمینٹ میں نہایت خوبصورتی اور ذہانت کے ساتھ بنایا گیا ذخیرے کا کمرا بھی موجود ہے۔ ذرا ان الماریوں کا انداز تو دیکھیں۔ یہ آپ کے ہر طرح کپڑے ،جوتے اور دیگر سامان اپنے اندر محفوظ کر سکتی ہیں۔

ایک اور اسی طرح کے شاندار منصوبے کو ادھر دیکھیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine