داخلے کے بارے میں ۱۲ ایسی تجاویز جو آپ کے مہمانوں کو حسد میں مبتلا کر دیں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Scandinavian style houses
Loading admin actions …

ایک ایسا گھر جو ہم مکمل طور پر سجاتے ہیں، ہمارے اپنے لیے ہی ہوتا ہے۔ مگر ہمارے دوستوں اور کولیگز کو ہمارے ساتھ پرسکون محسوس کرنا چاہیے اور ان پر ہمارے گھر کا پہلا تاثر ہمیشہ اچھا جانا چاہیے۔ اور یہ کام صرف باورچی خانے اور رہنے کے کمرے کا نہیں ہوتا، بلکہ یہ کام ہوتا ہے داخلے کی جگہ کا۔ وہ جگہ جہاں پر آپ اپنے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہیں . داخلے کے لیے بہترین سجاوٹ کا فیصلہ کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کے ہم نے تخلیقی تجاویز ڈھونڈنے کی کوشش کی اور آپ کے لیے بہت سی نئی تجاویز ڈھونڈیں۔ دیہی اندازِ سے لے کر حسین، پر آسائش ماحول تک، تو اپنے لیے بہترین داخلہ چن لیجیے۔

چھوٹی سجاوٹ بڑے فائدے

کبھی کبھار ایک شاندار داخلہ بنانے کے لیے آپ کو بس چند چھوٹی چھوٹی اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس مثال میں ہم سادہ سجاوٹ دیکھ سکتے ہیں جو گرم جوشی کا احساس بکھیرتی ہے۔ اِس میں میز پر رکھے پھول، ایک روشن سَجاوَٹی ٹُکْڑا اور دیوار پر لگا ایک خاص آئینہ شامل ہیں۔ رنگین کشن بھی داخلے کو منفرد بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک حَسِین استقبالیہ

اگر آپ کی داخلے کی جگہ کافی بڑی ہے تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اسے بےشمار فرنیچر سے بھر دیں۔ مثال کے طور پر، یہاں صرف کناروں پر دو میزیں لگائی گئی ہیں جو آپ کو اندرونی حصے میں لے جاتی ہیں۔ ایک دو گلدان اور ایک خوبصورت آئینہ حُسْن کو مکمل کرنے کے لیے کافی ہیں۔

ایک شاندار سرپرائز

کیا آپ اپنے مہمانوں کو حیران کرنا چاہتے ہیں؟ اِس کے لیے آپ کو صرف ایک غیر معمولی فرش، ایک نمونے والے وال پیپر اور چند ہم آہَنْگ رنگوں کی ضرورت ہو گی، جو گھر میں داخل ہوتے ہی آپ کا موڈ بہتر کر دیں گے۔

دلکش روشنیاں

ایک بڑا سا فانوس، یا ایک خاص لٹکنے والی روشنی آپ کے داخلے کا ماحول مکمل طور پر بَدَل سکتی ہے۔

ثقافتی اور فیشن ایبل

ہمارا اگلا داخلہ دور دراز کے علاقوں میں کیے جانے والے سفر جیسا ہے۔ اسے حاصل کرنے کا طریقہ آسَان ہے: چند لوازمات جیسا کہ بنی گئی ٹوکریوں یا روایتی لکڑی کے سَجاوَٹی سامان کے ساتھ ایک غیر ملکی وضع حاصل کرنا مشکل نہیں ہے۔

سکینڈینیوین سادگی

سکینڈینیوین اندازِ حاصل کرنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے آپ کو خالص اور روایتی سجاوٹ کے ملاپ کی ضرورت ہے۔ اِس کے علاوہ آپ کو چاہیے لکڑی کا فرنیچر، کچھ خاص سَجاوَٹی ٹکڑے جیسا کہ دیوار پر لگے یہ ہرن۔ کھڑکی پر رکھے سبز پودے اِس سجاوٹ کا قدرتی حُسْن بڑھاتے ہیں اور کمرے میں رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں۔

رنگوں کی جھلکیاں

ایک نیا رنگ آپ کے داخلے کو مکمل طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔ اور اِس کے لیے آپ کو سارے کمرے کو رنگنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ایک دیوار سے بھی کام چل سکتا ہے۔

فعال فرنیچر

بہترین داخلے کے لیے مناسب فرنیچر رکھا جانا چاہیے، جو نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہو بلکہ فعال بھی ہو۔ اِس مثال میں رہنے کے کمرے اور داخلے کی جگہ کو تقسیم کرنے کے لیے ایک شیلف کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہ ایک فیشن ایبل سَجاوَٹی ٹکڑے کا کام بھی دیتا ہے۔

آرٹ سے بھرپور سجاوٹ

شاید ہی کوئی اور سَجاوَٹی سامان دیواروں پر لگی پینٹینگ یا تصویروں سے بڑھ کر متاثرکن ہو۔ یہ آپ کے داخلے کو خوبصورت بناتی ہیں اور ایک زندہ دِل ماحول پیش کرتی ہیں۔

ایک منفرد ڈیزائن

اگر آپ ایک کلاسک داخلے کو غیر معمولی بنانا چاہتے ہیں تو بس آرام سے مختلف اقسام کا سامان استعمال کریں۔ جیسا کہ اِس مثال میں لوہے کے بنے جدید سَجاوَٹی عناصر صنعتی ماحول بناتے ہیں جو اِس کلاسک انٹیریر کی شان بڑھا دیتا ہے۔

آرام دہ دیہی گھروں جیسا ماحول

اگر آپ کو قدرتی اندازِ کی سجاوٹ پسند ہے تو آپ لکڑی کی مدد سے ایک آرام دہ اور پر سکون ماحول تخلیق کر سکتے ہیں، جو ہر مہمان کو خوش آمدید کہتا اور دیر تک رکنے کے لیے اصرار کرتا محسوس ہو۔ لکڑی کے تختے ہوں، سَجاوَٹی سامان یا لکڑی سے بنی کھڑکی کی چوکھٹ، گھر میں دلکشی پیدا کرنے کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔

جزائر پر چھٹیاں گزارنے جیسا احساس

ہماری آخری مثال عام دنوں میں بھی پر سکون چھٹی کا احساس ہے۔ مختلف لوازمات جیسا کہ اِس پر کشش لیمپ اور دو بڑے بڑے پودوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوتے ہی آپ کو لگے گا کہ آپ قدرت کے سفر پر نکل چکے ہیں۔ دیوار پر لگا نمونے والا وال پیپر ایک ایسی سجاوٹ ہے جو اِس سادہ ڈیزائن میں نمایاں ہوتی ہے۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: گھروں کی بیرونی نشست گاہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine