وہ آٹھ رنگ جو آپ کو اپنے گھر میں ہر جگہ کرنے چاہئیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Bloomingville at House Envy, House Envy House Envy Living room
Loading admin actions …

رنگ سجاوٹ کے مرکزی عناصر میں سے ایک ہے۔ اگرچہ رنگ مستقل ایک ہی احساس نہیں رکھتے کیوں کہ یہ ایک خاص جگہ پر موجو روشنی اور جس چیز پر رنگ  کیا گیا ہو اس سے فاصلے کی وجہ سے اِس طرح تبدیل ہوتے ہیں کہ یہ جگہ کے راقبے سے لے کر لوگوں کی  دماغی حالت پر بالکل غیر اِخْتِیاری اندازِ میں اثر اندازِ ہوتے ہیں۔ رنگوں کے لوگوں پر اثرات کے بارے میں کافی تحقیقات موجود ہیں۔ ایک ہی رنگ ایک خاص  وقت اور ماحول میں ایک ہی انسان پر اس کے مزاج کے مطابق دو مخالف طریقوں سے اثر اندازِ ہو سکتا ہے۔ ان تحقیقات کی روشنی میں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کرنے کے لیے کونسے رنگ بہترین ہیں۔

۱. ماسٹر بیڈ روم کے لیے سلمن رنگ

ماسٹر بیڈروم میں نارنجی اور سلمن سے ملتےجلتے رنگ اچھے رہتے ہیں، کیوں کہ یہ اتحاد کی  علامت ہوتے ہیں اور روز مرہ کے کاموں سے میل کھاتے ہیں۔ تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بستر کے پیچھے والی دیوار پر صرف یہی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ پر سکون اثرات کے لیے گلابی رنگ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو نرم اور گہرے احساسات اُجاگَر کرتا ہے۔

۲. کمرے میں خوشی لانے کے لیے پیلا رنگ

رہنے کا کمرا ایک ایسی جگہ ہے جہاں گہرے رنگ ہونے سے مہمان گھر جیسا ماحول محسوس کرتے ہیں۔ پیلے سے ملتے جلتے رنگ بہت مضبوط نہیں مگر بہت فائدہ  مند ہیں، اور یہ روشنی میں بھی بے پناہ اضافہ کرتے ہیں۔ یہ پیلے رنگ خوشی تخلیق کرنے کے لیے بہترین ہیں کیوں کہ یہ وہ رنگ ہے جسے امید اور تفہیم سے ملایا جاتا ہے۔

۳. کھانے کے کمرے کے لیے نارانجی رنگ

اگر آپ اپنے کھانے کے کمرے کی کچھ دیواروں پر نارنجی رنگ کریں تو آپ جلد ہی یہ جان جائیں گے کہ یہ ایک گہرا رنگ ہے اور اسے کم جانا جاتا ہے۔ اِس تصویر جیسا واضح نارنجی رنگ حاصل کرنے کے لیے ہم پیلا رنگ لے کر اس میں اپنی پسند کے مطابق لال رنگ کی کچھ مقدار ملائیں گے۔ یہ رنگ زیادہ روشنی والی جگہوں کے لیے اچھا ہے جیسا کہ کھانے کے کمرے اور کچن کے لیے۔

۴. ہال کے لیے سفید رنگ

 یہ رنگ روشنی، روحانیت اور امن کی علامت ہے۔ سفید رنگ تِین بنیادی رنگوں، سرخ، سبز اور نیلے کے  سب سے گہرے شیڈز کو ملانے سے بنتا ہے۔ اگرچہ سفید رنگ کسی بھی جگہ کیا جا سکتا ہے، یہ ہال میں بہترین لگتا ہے۔ چونکہ زیادہ تر ہال میں قدرتی روشنی نہیں آتی، اِس کی دیواروں پر سفید رنگ کرنے  سے اِس کا رقبہ زیادہ معلوم ہوتا ہے اور چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے۔

۵. باتْھ روم کے لیے نیلا رنگ

 باتھ روم کی سفید ٹائلوں میں کچھ نیلآ ملا کر ہم  گھر میں کچھ دلچسپ تخلیق کر سکتے ہیں۔ نیلا رنگ سکون، ہم آہنگی اور خوشی کے جذبات اُبھارتا ہے اور بہت سے لوگوں کا پسندیدہ رنگ ہے، شاید اِس لیے کہ یہ ہمارے ماحول سے قریب ہے، جیسا کہ آسْمان اور سمندر کا رنگ۔

۶. کچن میں سبز رنگ

 یہ رنگ قدرت سے گہرا تعلق رکھتا ہے، اور صحت اور امید کے ساتھ ساتھ زندگی کی بھی علامت ہے جس میں موجود ہر چیز پھلتی پھولتی رہتی ہے۔ یہ انسانی  آنکھ کو تمام رنگوں سے بڑھ کر راحت بخشتا ہے۔ کچن میں سبز رنگ کی موجودگی آپ کو فرحت و تازگی عطا کرے گی۔ کیوں کہ یہ ایک متوازن رنگ ہے، یہ ایسی جگہوں کے لیے اچھا ہے جہاں آپ کو ارتکاز کی ضرورت ہوتی ہے۔

۷. ماسٹر بیڈروم کے لیے ارغوانی رنگ

 ارغوانی رنگ جامنی رنگ کا ایک ہلکا شیڈ ہے، تو یہ  جامنی رنگ جتنی قوت نہیں رکھتا بلکہ ایک پیارا اور گرم رنگ ہے جو پر سکون ماحول بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ماسٹر بیڈ روم کے لیے بہترین ہے جہاں ہم پریشانیوں سے چھٹکاڑا پانے اور آرام کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ عورتیں زیادہ تر اِس رنگ کو پسند کرتی ہیں کیوں کہ اسے نسوانیت سے جوڑا جاتا ہے۔

۸. گھر میں بنے آفِس کے لیے سرمئی رنگ

 ایک سرمئی لائبریری بلاشبہ فرنیچر کا ایک حَسِین ٹُکْڑا ہے۔ کالے اور سفید سے مل کر بنا یہ رنگ رنگوں میں سب سے زیادہ نیوٹرل ہے۔ یہ اداسی کی علامت  ہے، مگر پِھر بھی یہ دیواروں یا فرنیچر پر کرنے کے لیے ایک متوازن اور نفیس رنگ ثابت ہو سکتا ہے۔ کچھ شوخ رنگوں کی آمیزش کے بعد یہ گھر میں بنے آفِس اور دوسری جگہوں کے لیے بہترین ہو سکتا ہے۔ 

 اپنے بچے کے کمرے میں رنگ کرنے سے متعلق تجاویز کے لیے دیکھئے: اپنے بچے کے کمرے کے لیے درست رنگ چنیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine